سیّدنا عمران ابن عویم رضی اللہ عنہ
۔اوربعض لوگ ان کو ابن عویمرکہتےہیں ان کا ذکرعامہ ہذلی کی حدیث میں ہے ابوالملیح نے اپنے والد سے روایت کی ہے وہ کہتےتھے ہم میں ایک شخص تھے جن کولوگ حمل ابن مالک کہتے تھےان کی دو بی بیاں تھیں ایک ہذلیہ اوردوسری عامریہ۔ہذلیہ نے عامریہ کے شکم پر خیمہ کا ایک ستون ماردیاجس سے حمل ساقط ہوگیاپس میں مارنے والی عورت کورسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گیااوراس کے ساتھ اس کا بھائی بھی تھاجس کو لوگ عمران ابن عویم کہتےہیں ان لوگوں نے جب رسول خدا صلی...