پسندیدہ شخصیات  

سیّدنا عمیر ابن سعید رضی اللہ عنہ

  خاندان بنی عمروبن عوف سے ہیں۔یہ جلاس بن سوید کی بی بی کے بیٹے ہیں ۔ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہےاورکہاہے کہ ابن شاہین نے ان کا ذکرکرکے بیان کیاہے کہ ہم سے موسیٰ نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہمیں عبداللہ نے خبردی وہ کہتےتھےکہ ہم سے ابن سعد نے ایساہی بیان کیا۔ میں کہتاہوں کہ یہ دونوں تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھے ہیں حالانکہ یہ غلطی ہےیہ دونوں ایک ہی شخص ہیں اوران کا نام عمیربن سعد ہے۔ان کا تذکرہ اوپر ہوچکا ہےیہ حضرت عمرکی طرف سے عامل بھی تھےاورجلاس کی بی...

سیّدنا عمیر ابن سعید حمص رضی اللہ عنہ

   میں حضرت عمربن خطاب کی طرف سے عامل تھےان کاتذکرہ ابوزکریانے لکھاہے اورابوموسیٰ نے لکھاہے کہ یہ عمیربن سعد ہیں۔ان کاتذکرہ سب لوگوں نے لکھاہےمگراس میں شک نہیں کہ ابوزکریانے کسی غلط نسخہ میں دیکھ کردہوکہ کھایاہے واللہ اعلم۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عمیرابن سعد رضی اللہ عنہ

   بن فہد۔اوربعض لوگ کہتےہیں عمیر بن فہد عبدی ہیں کنیت ان کی ابوالاشعث تھی۔ ہمیں ابوالفضل بن ابی الحسن طبری نے اپنی سند کے ساتھ ابویعلی سے روایت کرکے خبردی وہ کہتے تھےہم سے ابوبکربن ابی شیبہ نے بیان کیا وہ کہتےتھےہمیں ابن فضیل نے عطاء بن سائب سے انھوں نے اشعث بن عمیرعبدی سے انھوں نے اپنے والد سےروایت کرکے خبردی وہ کہتےتھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں عبدالقیس کاوفدآیاجب وہ لوگ لوٹ کرجانے لگے تو انھوں نے آپس میں کہاکہ جوجو باتی...

سیّدنا عمیر ابن سعد بن عبید رضی اللہ عنہ

  بن نعمان بن قیس بن عمرو عوف ۔اس کو ابونعیم نے واقدی سے نقل کیاہے اورابو نعیم نے کہاہے کہ بعض لوگ ان کو عمیر بن سعد بن شہید بن عمروبن زید بن امیہ بن زید انصاری کہتےہیں ابن مندہ نے اسی نسب کوبیان کیاہے فلسطین میں رہتےتھےابن کلبی نے کہاہے کہ عمیر بن سعد بن عبید بن قیس بن عمروبن زید بن امیہ۔بدرمیں شریک تھےپھراس کے بعد کہاہے کہ عمیر بن سعد بن شہیدبن عمروبن زید بن امیہ بن زید بن مالک بن عوف بن عمروبن عوف بن زیدبن مالک بن اوس انصاری اوسی۔ان کو عم...

سیّدنا عمیر سدوی رضی اللہ عنہ

۔ابن قانع نے ان کا تذکرہ لکھاہے اوراپنی سند کے ساتھ عمروبن عنان بن عمیرسے انھوں نے ان کے والد سے انھوں نےان کے داداسے روایت کی ہے کہ وہ ایک برتن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے تھے جس میں آپ نے اپنا منہ دھویاتھااورکلی کی تھی اورہاتھ دھوئے تھے صاحب کتاب وحدان نے اپنی سند کے ساتھ عمروبن عنان بن عبدالل بن عمیردروسی سے انھوں نے اپنےوالد سے انھوں نےان کے داداسے روایت کی ہے کہ وہ ایک برتن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے لائے الخ اس سے معلوم ہوتاہے...

سیّدنا عمیر ابن رباب بن حذیفہ رضی اللہ عنہ

   بن مہشم بن سعیدبن سہم۔یہ کلبی اورابن اسحاق کا قول ہےاورواقدی نے کہا ہے کہ یہ عمیربیٹے ہیں رباب بن حذافہ بن سعید بن سہم کے اورزبیرنے کہاہے کہ رباب بن مہشم کی اولاد سے عمیر بن رباب بن مہشم بن سعید بن سہم قریشی سہمی تھے۔سابقین اسلام میں سے تھےان لوگوں میں سے تھےجنھوں نے حبش اورمدینہ کی طرف ہجرت کی تھی۔عین االنمرمیں حضرت خالد بن ولید کے ہمراہ ابوبکر صدیق کی خلافت میں شہیدہوئےتھے۔ان کی کوئی اولاد نہ تھی اس کو جعفر نے اپنی سند کے ساتھ ابن ...

سیّدنا عمیر ابن حبیب بن حباثہ رضی اللہ عنہ

   اوربعض لوگ ان کو خماشہ کہتے ہیں وہ بیٹے تھے جویبربن عبدبن عنان بن عامر بن خطمہ کے انصاری خطمی ہیں۔ابوجعفرخطمی محدث کے داداہیں ابوجعفرکانام عمیر بن یزیدبن عمیر تھا۔بیان کیا جاتاہے کہ یہ ان لوگوں میں تھے جنھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے درخت کے نیچے بیعت کی تھی وہ کہتےتھے کہ اے میرے بیٹے بے وقوفوں کی ہم نشینی سے پرہیز کرو کیوں کہ ان کی ہم نشینی ایک مرض ہے جو شخص بے وقوف کی بات پر درگذرکرتاہے تووہ اپنی بیوقوفی پراصرارکرتاہےاورجوش...