سیّدنا عمرو ابن میموں رضی اللہ عنہ
اودی کنیت ان کی ابوعبداللہ ہے انھوں نے جاہلیت کا زمانہ پایاتھااورنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اسلام لائےتھےاورسوحج کیے تھے اوربقول بعض سترحج کیے تھے اوراپنی زکوۃ بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجی تھی کہتے تھے کہ معاذبن جبل ہمارے پاس یمن میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے بھیجے ہوئے گئے صبح کے وقت بلندآواز سے تکبیر کہتےہوئے ہمارے یہاں پہنچے وہ بہت خوبصورت تھے ان کی محبت میرے دل میں جم گئی پس میں نے ان کا ساتھ نہ چھوڑایہا...