پسندیدہ شخصیات  

حضرت مخدوم شیخ حامد

آپ شیخ عبدالرزاق بن شیخ عبدالقادر ثانی کے بیٹے تھے، شیخ عبدالقادِر جیلانی کے سجادہ نشین اور خلیفہ تھے، بڑے بلند پایہ بزرگ تھے، ہر قسم کا دنیاوی مال و متاع آپ کے پاس موجود تھا لیکن کبھی اتنی دولت اپنے پاس نہ رکھی کہ نصاب تک پہنچتی اور آپ پر زکوٰۃ واجب ہوتی، جو کچھ آتا غرباء کو تقسیم کردیتے۔ آپ اپنے دادا شیخ عبدالقادِر ثانی کے مرید اور بڑے مقبول بزرگ تھے، آپ کے زمانہ ہی میں آپ کی بزرگی اور مشیخت کا چرچا ہوا اور خلافت کی وجہ سے اس سلسلہ عالیہ کو ترق...

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن عرفجہ بن حارث بن مالک بن کعب بن حارث بن غنم بن سلم بن امرء القیس ابن مالک بن اوس انصاری اوسی۔ غزوہ بدر میں شریک تھے۔ یہ موسی بن عقبہ اور واقدی کا قول ہے۔ کلبی نے بھی ان کا نسب بیان کیاہے اور کہا ہے کہ یہ بدر میں شریک تھے ابو عمر نے بھی ان کا نسب بیان کیا ہے مگر انھوں نے مالک کو اور کعب ثانی کونکال دیا ہے۔ ابن اسحاق نے ان کو اہل بدر میں ذکر نہیں کیا۔ قبیلہ بنی سلیم کے تمام لوگوں کا ذکر ہوچکا ہے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر اور ابو موسینے مختصر ...

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن عدی بن مالک بن حرام بن خدیج بن معاویہ انصاری۔ معاوی۔ غزوہ احد میں شریک تھے اور بنر ابی عبید میں شہید ہوئے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے مختصر لکھا ہے اور ابو موسی نے بھی ایسا ہی لکھاہے حالانکہ ابن مندہ بھی ان کا ذکر لکھ چکے تھے۔ پھر کوئی وجہ ان پر استدراک کرنے کی نہیں۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

حضرت سید زین العابدین

آپ شیخ عبدالقادر ثانی کے دوسرے بیٹے تھے، جو اپنے والد کی زندگی ہی میں عالمِ جاودانی کی طرف کوچ کرگئے، آپ کی والدہ صالحات اور قانتات میں سے تھیں، آپ کے ایک صاحبزادہ میر سید محمد تھے جو آپ کی وفات کے بعد اپنے دادا کی زیر تربیت رہ کر دادا کے منظورِ نظر رہے، شاہ اللہ بخش اور ان کے دوسرے بھائی جو لاہور میں رہتے تھے یہ میرسید محمد کے بیتے اور سید زینُ العابِدین کے پوتے تھے، شاہ اللہ بخش اخلاق حمیدہ اور پاکیزہ اوصاف کے حامل تھے، 994ھ میں انتقال فرماگئے۔...

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن عتیک بن نعمان بن عمرو بن عتیک بن عمرو بن مبذول مبذول کا نام عامر بن مالک بن نجار ہے۔ یہ بھائی ہیں سہل ابن عتیک کے جو بیعت عقبہ اور بدر میں شریک تھے۔ حارث غزوہ احد میں اور تمام مشاہد میں شریک تھے حارث کی کنیت ابو اخزم ہے۔ جسر ابی عبید کے دن شہید ہوئے۔ واقدی اور زبیر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر اور ابو موسی نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن عتیک بن حارث بن حبشہ۔ جبر بن عتیک کے بھائی ہیں احد میں اور اس کے بعد غزوات میں شریک تھے ان کے ہمراہ ان کے بیٹِ عتیک بن حارث بن عتیک بھی تھے۔ یہ عدوی کا قول ہے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر نے جابر بن عتیک کے کان میں کیا ہے  وہ ان کے بھائی ہیں اور کہا ہے کہ وہ صحابی ہیں۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

حضرت شیخ عبدالرزاق

آپ بڑی فضیلت و منقبت کے حامل اور ہمت عالی اور شان بلند ترکے مالک تھے شیخ عبدالقادر ثانی کے فرزند دلبند تھے، جب ان کے والد صاحب کا انتقال ہوا تو آپ موجود نہ تھے کسی وجہ سے جانب ناگور گئے ہوئے تھے، وہیں قیام کے دوران آپ نے ایک دن کہا کہ مجھے میرے والد صاحب بلارہے ہیں معلوم ہوتا ہے کہ کوئی خاص بات ہے لیکن ناگور سے روانگی کے وقت آپ کو بعض اعزاء کی بناء پر تاخیر ہوگئی اس لیے اپنے والد صاحب کے سانحہ پر بروقت نہ پہنچ سکے بلکہ کئی دن بعد پہنچے اور والد م...

حضرت مخدوم شیخ عبدالقادر

آپ شیخ محمد حسنی جیلانی کے فرزند دل پسند اور شیخ عبدالقادر ثانی سے ملقب تھے، بڑے بلند پایہ عالی مقام، صاحبِ کرامات بزرگ تھے اور کمالات کے ان مقامات تک رسائی کرچکے تھے جو عقل کی حدود سے وراء الوریٰ ہیں، بہت سے کفار و فساق آپ کی محض صورت ہی دیکھ کر اسلام لائے تھے، آپ شہر اوچ میں غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کے حقیقی وارث کی حیثیت سے رہتے تھے، اسی لیے آپ کو عبدالقادر ثانی اور مخدوم ثانی کہا جاتا تھا آپ اپنا ثانی نہ رکھتے تھے اسی لیے اس لقب سے مشہور ہوئے۔...