(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)
ابن ظالم بن عبس سلمی۔ یہ ابن مندہ اور ابو نعیم کا قول ہ اور ان دونوں نے کہا ہے کہ ان کی کنیت ابو الاعور ہے۔ ہم نے کنیت کے باب میں ان کا ذکر اس سے زیادہ کیا ہے یہ حارث جنگ بدر میں شریک تھے یہ ابن اسحاق کا قول ہے ان کے نام میں اختلاف ہے ان سے قبس بن ابی حازم نے رویت کی ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ بعض علمائے ابو نعیم اور ابن مندہ کے اس قول کو رد کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ بڑا وہم ہے انھوں نے دو آدمیوں...