(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)
ابن عبید بن رزاح بن کعب۔ انصاری ظفری۔ نبی ﷺ کی صحبت میں رہے تھے۔ ان کا ذکر ابو عمر نے ان کے بیٹے نضر بن حارث کے بیان میں کیا ہے۔ (اس الغابۃ جلد نمبر ۲)...
ابن عبید بن رزاح بن کعب۔ انصاری ظفری۔ نبی ﷺ کی صحبت میں رہے تھے۔ ان کا ذکر ابو عمر نے ان کے بیٹے نضر بن حارث کے بیان میں کیا ہے۔ (اس الغابۃ جلد نمبر ۲)...
آپ اوچ کے رہنے والے اور حُضُور غوثِ اعظم رضی اللہ عنہ کی اولاد سے تھے اور بایں طور چھ واسطوں سے آپ کا نسبت نامہ شیخ عبدالقادِر جیلانی تک پہنچتا ہے۔شیخ محمد حسینی بن سیدشاہ امیر بن سید علی بن سید مسعودبن سید احمد بن سید صفی الدین بن سیدالسادات شیخ سیف الدین عبدالوہاب بن شیخ عبدالقادر جیلانی۔حسنی حسینی رضی اللہ عنہ۔ آپ بڑے باعظمت و صاحب کرامت اور با رعب بزرگ تھے، ظاہری شان و شوکت کے مالک، منقول و معقول میں ماہر تھے، ظاہری و باطنی نعمتوں کا فیضان آپ...
ابن عبد مناف بن کنانہ۔ عبدان بن محمد نے صحابہ میں ان کا ذکر کیا ہے اور ان کی حدیث شریک بن عبداللہ بن ابی نمر نے ان سے روایتک ی ہے کہ یہ کہتے تھے سول خدا ھ سے پھوپھی اور خالہ (٭یہ کسی خاص صورت کا جواب ہے ورنہ وقت نہ ہونے اور وارثوں کے ان کو حصہ ملتا ہے) کی میراث کی بابت پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا کہ ان دونوں کا کچھ حصہ نہیں ہے۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھاہے۔ (اس الغابۃ جلد نمبر ۲)...
آپ نارنول کے علاقہ کےمشائخ میں سے تھے، آپ کے آباؤاجداد عرب کے دیار سے ملک عجم آئے تھے اور آپ غور سے سلطان شہاب الدین غوری کے ہمراہ ہندوستان آئے تھے۔ آپ نے بچپن میں علم حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی تھی بلکہ پہلوانی کیا کرتے تھے، ایک مرتبہ اپنے سے زیادہ طاقتور پہلوان کو پچھاڑ کر فخریہ انداز میں اپنے گھر واپس جارہے تھے کہ راستہ میں ایک عالم نے آپ کو اس حالت میں دیکھ کر افسوس کیا اور آپ کو آپ کی اس حالت پر طعنہ دیا، اس کے بعد آپ کی حمیت اور غیرت ن...
ابن عبد کلال۔ انھیں نبی ﷺ نے ایک خط لکھا تھا۔ ان کا شمار اہل یمن میں ہے۔ ان کا ذکر عمرو بن حزم کی حدیث میں ہے۔ زہری نے ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادا سے روایت کی ہے کہ رسول خدا ﷺ نے شرعیل بن عبد کلال اور حارث بن عبد کلال اور نعیم بن عبد کلال کو خط لکھا تھا اس میں بعد حمد کے صدقات اور دیت کے احکام بتائے تھے اور اس خط کو عمرو بن حزم کے ہاتھ بھیجا تھا۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھ...
ابن عبد قیس بن قیط بن عامر بن امیہ بن طرب بن حارث بن فہر۔ انکے بھائی سعید بن قیس اور یہ حبش کے مہاجرین سے تھے۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا تذکرہ یہاں لکھا ہے اور پھر دوبارہ ابن مندہ نے اور ابو نعیم نے ان کا ذکر حارث بن قیس کے نام میں لکھاہے وہاں بھی ان کا ذکر آئے گا حالانکہ یہ دونوں ایک ہیں واللہ اعلم۔ (اس الغابۃ جلد نمبر ۲)...
ابن عبدالعزی بن رفاعہ بن ملاں بن ناصرہ بن قبیصہ بن نصر بن سعد بن بکر بن ہوازن۔ رسول خدا ﷺ کے رضاعی باپ ہیں۔یونس بن بکیر نے ابن اسحاق سے انھوں نے اپنے والد اسحاق بن یسار سے انھوں نے بنی سعد بن بکر کے کچھ لوگوں سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے حارث بن عبد العزی جو رسول خدا ﷺ کے رضاعی باپ تھے مکہ میں رسول خدا ﷺ کے پاس آئے ان سے قریش نے کہا کہ تم نے نہیں سنا کہ تمہارے یہ بیٹے کیا کہتے ہیں حارث نے پوچھا کیا کہتے ہیں لوگوں نے کہا کہتے ہیں کہ...
ابن جمہ شمہ خثعمی۔ نبی ﷺ کے حضور میں وفد بن کے آئے تھے ان کا شمار اہل شام میں ہے۔ ان سے ان کے بیٹے حمیری ابن حارث نے روایت کی ہے کہ یہ نبی ﷺ کے حضور میں گئے تھے اور اپنے تمام ساتھیوں کے لئے جان و مال کی امان آپ سے طلب کی تھی حضرت نے انھیں ایک تحریر لکھ دی تھی اور ان کو اپنے ملک میں فلاں فلاں باتوں کی اجازت دی تھی ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔ (اس الغابۃ جلد نمبر ۲)...
کنیت ان کی ابو عبداللہ انھوں نے نبی ﷺ سے نماز جنازہ کے متعلق روایتک ی ہے۔ ان کی حدیچ علقمہ بن مرثد سے مروی ہے وہ عبداللہ بن حارث سے وہ اپنے والد ے روایت کرتیہیں۔ ان کا تذکرہ ابو عمر نے لکھا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ حارث بیٹے ہیں نوفل کے ابو عمر نے ان کا تذکرہ حارث بن نوفل کینام میں کیا ہے پس انھیں مناسب نہ تھا کہ ان کا ذکر دوبارہ کرتے واللہ اعلم۔ (اس الغابۃ جلد نمبر ۲)...
ابن عبداللہ بن وہب دوسی۔ بخاری نے ان کا ذکر صحابہ میں کیا ہے۔ ان کی حدیث محمد بن حمید رازی سے مروی ہے وہ کہتے تھے ہم سے ابو زہیر یعنی عبدالرحمن بن معز نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں خالد بن معز بن عیاض بن حارث بن عبداللہ بن وہب نے خبر دی کہ حارث اپنے والد کے ہمراہ نبی ﷺ کے حضور میں حاضر ہوئے تھے ان کے والد تو ۰مقام) سراۃ کی طرف واپس چلے گئے ان کے یہاں میوہ جات (کے) درخت بہت تھے جب نبی ﷺ کی وفات ہوئی تو حاث مدینے میں تھے۔ یہ جنگ یرموک ...