(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)
ابن مسلم بن حارث تمیمی۔ بعض لوگ ان کو مسلم بن حارث کہتے ہیں مگر پہلا ہی قول صحیح ہے کنیت ان کی ابو مسلم ہے۔ ان کی حدیث ہشام بن عمار نے ولید بن مسلم سے انھوں نے عبدالرحمن بن حسان کنانی سے انھوں نے مسلم بن حارث بن مسلم تمیمی سے رویت کی ہے کہ ان کے والد نے ان سے بیان کیا کہ رسول خدا ﷺ نے انھیں ایک لشکر کے ہمراہ بھیجا۔ (یہ کہتے تھے) جب ہم مقام صفاء میں پہنچے تو میں نے اپنے گھوڑے کو تیز کر دیا اور اپنے ساتھیوں سے پہلے مقام زمیں میں جاکے حریف کے...