(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)
ابن کلدہ بن عمرو بن علاج بن ابی سلمہ بن عبد العزی بن غیرۃ بن عوف بن ثقیف۔ ثقفی۔ عرب کے طبیب تھے۔ ابوبکرہ کے خاندانی آقا تھے۔ ان کے صحابی ہونے میں اختلف ہے۔ ابن اسحاق نے بواسطہ ایسے لوگوںکے جو متہم نہ تھے عبداللہ بن بکرم سے انھوں نے قبیلہ ثقیف کے ایک شخص سے روایت کی ہے کہ جب اہل طائف اسلام لائے تو ان میں سے کچھ لوگوں نے ان غلاموں کی بابت گفتگو کی جو محاصرہ طائف کے وقت رسول خدا ﷺ کے پاس آگئے تھے اور مسلمان ہوگئے تھے منجملہ ان کے ابوبکرہ بھی ...