سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)
ابن طریف مرادی ثم العرنی۔ فتح مصر وغیرہ میں شریک تھے انھوں نے نبی ﷺ کی زیارت کی ہے ان سے ابو سالم جیشانی نے رویت کیہے ان کا تذکرہ ابن مندہ نے ابن یونس بن عبدالاعلی سے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ ثابت بن طریف مرادی ثم العرنی فتح مصر وغیرہ میں شریک تھے اہل عربس ے ہیں ان کا صحابی ہونا ثابت ہے کیوں کہ اہل عرب جب بعد مرتد (٭آںحضرت ﷺ کی وفات کے بعد عرب کے بعض قبیلے مرتد ہوگئے تھے جن سے حضرت ابوبکر و عمر رضیاللہ عنہما نے جہاد کیا تھا) ہو جانے کے پھر...