سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)
ابن رفیع۔ بعض لوگ ان کو ثابت بن رویفع کہتے ہیں۔ انصاری تھے بصرہ میں رہتے تھے پھر مصر کی طرف چلے گئے تھے۔ ان سے صرف حسن (بصری) نے اور اہل شام نے روایت کی ہے۔ حسن نے روایت کی ہے کہ انھیں لشکر کی سرداری اکثر ملا کرتی تھی یہک ہتے تھے کہ رسول خدا ﷺ نے فرمایا تھا کہ خبردار غنیمت میں خیانت نہ کرنا (یہ بھی خیانت ہے کہ) کسی عورت سے قبل تقسیم کے نکاحکر لیا جائے بعد اس کے وہ تقسیم کے لئے حوالہ کی جائے (یہ بھی خیانت ہے کہ) کوئی شخص (مال غنیمت کا) کپڑا...