سیدنا) بشیر (رضی اللہ عنہ)
ابن عقربہ جہنی۔ بعض لوگ انھیں کنانی کہتے ہیں اور بعض لوگ کہتے ہیں ان کا نام بشیر ہے۔ کنیت ان کی ابو الیمان ہے۔ ابوعمر نے کہا ہے کہ بشیر زیادہ مشہور ہے۔ فلسطین میں جا کے رہے تھے ان کے والدہ عقربہ رسول خدا ﷺ کے ہمراہ آپ کے کسی جہاد میں شہید ہوئے عبداللہ بن عوف کنانی نے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں یزید بن عبدالملک کے پاس موجود تھا جب اسے عمرو بن سعید بن عاص کو قتل کرنے کے بعد بشیر بن عقربہ سے کہا ہ اے ابو الیمان مجھے اس وقت تمہارے (٭عمرو بن سعد ...