بہاء الدین شطاری جنیدی
حضرت شیخ بہاء الدین شطاری نام و نسب: اسمِ گرامی: حضرت شیخ بہاء الدین۔ لقب: شطاری،جنیدی۔ سلسلۂِنسب اس طرح ہے: حضرت شیخ بہاء الدین شطاری قادری جنیدی بن شیخ ابراہیم بن شیخ عطاء اللہ انصاری۔آپ کاتعلق قصبہ ’’جنید‘‘ سے تھا۔جو مضافاتِ سرہند میں واقع ہے۔اسی کی نسبت سےآپ ’’جنیدی‘‘ کہلاتے ہیں۔ تاریخِ ولادت: کُتبِ سیّر آپ کی تاریخِ ولادت کےبارے میں خاموش ہیں۔تقریباً آپ کی ولادت باسعادت نویں صد...