/ Saturday, 20 April,2024

ندیم احمد نؔدیم نورانی، علامہ مولانا، مدظلہ العالی

ندیم احمد نؔدیم نورانی، علامہ مولانا، مدظلہ العالی حضرت علامہ مولانا محمد ندیم احمد ندیم نورانی صاحب کا شجرۂِ نسب اس طرح ہے۔ نسب:حضرت علامہ مولانا محمد ندیم احمد ندیم نورانی بن سلیم احمد  (قادری عطاری) بن محمد احمد بن شفاعت علی۔والد صاحب کے نسبا ً  ’’صدیقی‘‘اور والدہ محترمہ ’’نجیب الطرفین ساداتِ کرام‘‘ سےہیں۔آبائی تعلق میرٹھ(ہند) سے ہے۔مولانا کےبزرگ   صاحبِ علم وتقویٰ تھے،بالخصوص آپ کےنانا محترم جناب سیدحافظ محمد حسین ﷫ باعمل حافظِ قرآن تھے۔رات کےوقت جب ان کی تدفین کی گئی توان کی قبر سےنور کی شعائیں ظاہر ہوگئیں،سب حاضرین نے مشاہدہ کیا۔ پیدائش :آپ کی پیدائش بروزبدھ15 رجب المرجّب 1393ھ مطابق 15 اگست 1973ء کو  ناظم آباد نمبر 5، کراچی میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:ابتدائی دینی تعلیم محلے  کی مسجد میں حاصل کی۔حضرت علام۔۔۔

مزید

حضرت مفتی مالکیہ شیخ محمد عابد بن حسین مالکی (مفتیٔ مالکیہ)

مفتی  مالکیہ شیخ محمد عابد بن حسین مالکی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:  آپ علیہ الرحمہ کا اسمِ گرامی شیخ عابد بن حسین بن ابراہیم بن حسین بن محمد بن عامر تھا۔ اور آپ محمد عابد کے نام سے مشہور ہوئے۔(رحمۃ اللہ علیہم) تاریخ ومقامِ ولادت: شیخ محمد عابد بن حسین مالکی رحمۃ اللہ علیہ 17 رجب المرجب 1275 ھ کو اتوار کے دن مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: شیخ محمد عابد بن حسین مالکی رحمۃ اللہ علیہ کے والدماجد مفتی مالکیہ شیخ حسین رحمۃ اللہ علیہ نے آپ کی ظاہری وروحانی تربیت کرنے میں تمام تر جہد سے کام لیاتاآنکہ آپ نے اس فرزند کی کامل تربیت فرماکر انتقال کیا۔ اس کے مزید علوم کے حصول کے لئے مدرسہ صولتیہ میں ڈاخل ہوکر جلیل القدر علماء سے مختلف فنون پر دسترس حاصل کی۔ سیرت وخصائص: شیخ محمد عابد بن حسین مالکی رحمۃ اللہ علیہ متقی ، پرہزگار، جواد وسخی اور وسیع القلب جیسے صفات کے حامل شخص تھے۔آپ عل۔۔۔

مزید

حضرت امام عبداللہ یافعی

حضرت امام عبداللہ یافعی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:عبداللہ۔کنیت:ابومحمد۔لقب:عفیف الدین،ابولسعادات،ابوالبرکات،مؤرخِ اسلام وغیرہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:ابومحمد عبداللہ یافعی بن اسعدبن علی بن سلیمان بن فلاح الیافعی الیمنی الشافعی۔علیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 698ھ کوعدن یمن میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نےکثیرعلماءسےاخذِ علوم کیا۔ان میں سےامام ذہبی بن النضال،امام شرف الحرازی،امام نجم الدین طبری۔مکۃ المکرمہ میں کئی شیوخ سےعلمی استفادہ کیا۔اسی طرح مصراورشام کاسفرکیا،وہاں کےشیوخ سےاستفادہ کیا۔ان میں سےشیخ حسین حاکی،شیخ عبداللہ المالکی،شیخ محمدالمرشدی اہم ہیں۔شیخ مرشدی نےآپ کوبہت سی بشارتوں سےنواز۔اسی طرح علم ِ تصوف واخلاق شیخ علی  المعروف شیخ طواشی سےاخذکیا۔ بیعت وخلافت: آپ سلسلہ عالیہ قادریہ میں حضرت شیخ ابوعبداللہ البصال علیہ الرحمہ کےدستِ حق پرست پربیعت ہوئے،اور۔۔۔

مزید

احمد مختار صدیقی میرٹھی ، مبلغ اسلام ،اما م الدین، علامہ شاہ ، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

احمد مختار صدیقی  میرٹھی ، مبلغ اسلام ،اما م الدین،  علامہ شاہ ، رحمۃ اللہ تعالی علیہ نام ونسب:        احمد مختار صدّیقی بن شاہ عبد الحکیم جؔوش و حکیمؔ بن شیخ پیر بخش بن شیخ غلام احمد ۔(الیٰ آخرہ )رحمۃ اللہ تعالٰی  علیھم۔ والدِ ماجدنے ’’احمد مختار‘‘ اور دادی صاحبہ نے ’’امام الدین‘‘ نام رکھا۔ ولادت:          بروز پیر، ۷؍محرّم الحرام ۱۲۹۴ھ ، بمطابق ۲۲؍جنوری ۱۸۷۷ءکو صوبۂ اُتر پردیش کے مردم خیز شہر میرٹھ(انڈیا) کے محلّۂ مشائخاں، اندر کوٹ میں ہوئی۔ تحصیل ِعلم: حضرت احمد مختار  صدّیقی پانچ سال کی عمر میں مکتب میں داخل ہوئے اور قرآنِ مجید وہیں ختم کیا؛ اردو، فارسی اور عربی کی ابتدائی تعلیم اپنے والدِ ماجد سے حاصل کی اور درسِ نظامی کی تکمیل مدرسۂ اسلامی ، اندر کوٹ، میرٹھ میں علامہ ناظر حسن صاحب سے ۱۳۱۰۔۔۔

مزید

استاذ العلماء صوفی باصفا حضرت علامہ مولانا عبد الرحیم اشرفی

استاذ العلماء صوفی باصفا حضرت علامہ مولانا عبد الرحیم اشرفی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ استا ذالعلماء صوفی باصفا حضرت علامہ ومولانا محمد عبد الرحیم صاحب قبلہ اشرفی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے مورخہ 7 فروری 2017ء بمطابق 9 جمادی الاولیٰ 1438 ہجری صبح 5 بجے  اس دار فانی کو الوداع کہہ دیا اور خالق حقیقی سے جاملے۔  انا للہ وانا الیہ راجعون مولانا موصوف سیدی و مرشدی حضور اشرف الاولیاء ابوالفتح سید محمد مجتبیٰ اشرف اشرفی الجیلانی علیہ الرحمۃ والرضوان کے مرید تھے، اپنے آبائی وطن علاقہ رام گنج اسلام پور اتر دیناج پور بنگال میں "بڑے مولانا" صاحب سے مشہور تھے۔ مولی ٰتعالی انکے درجات کو بلند عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔۔۔

مزید

شاہ حبیب الرحمن اڑیسوی قادری

مجاہدِ ملت حضرت شاہ حبیب الرحمٰن قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی حبیب الرحمٰن قادری ہے۔ اور آپ کا سلسلۂ نسب عمِ رسول ﷺ سیدنا عباس بن عبد المطلب رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے ملتاہے۔ تاریخِ ولادت: حضرت علامہ محمد حبیب الرحمٰن ہاشمی عباسی رضوی رحمۃ اللہ علیہ بتاریخ 8محرم الحرام 1322ھ بروز شنبہ بوقتِ صبحِ صادق، قصبہ دھام نگر ، صوبۂ اڑیسہ(موجودہ نام اوڈیشا) انڈیا میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: ابتداءً لوگوں نےحضرت مجاہد ملت کو انگریزی تعلیم پڑھانا شروع کردیا جس کو حضرت مجاہد ملت نے بادل ناخواستہ قبول کرلیا۔ مگر چند دنوں بعد آپ نے انگریزی تعلیم حاصل کرنے سے انکار کردیا۔پھرحضرت مجاہد ملت علیہ الرحمہ کے والد ماجد کی خواہش کے مطابق دینی تعلیم کے لیے مامور کیا گیا۔ اور ابتدائی تعلیم کا سلسلہ گھر پر ہی جاری رہا۔ مدرسہ سبحانیہ الٰہ آباد میں داخلہ لیا، چند سال وہاں تعلیم حاصل کی، مدر۔۔۔

مزید

حضرت علامہ شیخ مفتی ابراہیم بن عبد الغنی الدروبی البغدادی

حضرت علامہ شیخ مفتی ابراہیم بن عبد الغنی الدروبی البغدادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا حکیم عابدعلی کوثر خیر آبادی

 حضرت مولانا حکیم عابدعلی کوثر خیر آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سال ولادت ۱۲۷ھ حضرت مولانا عبد الحئی فرنگی محلی سے فاتحۂ فراغ پڑھا، حکیم محمد رشید گوپاموی، اور حکیم رضا حسین لکھنوی سے طب پڑھی، حضرت حاجی وارث علی شاہ قدس سرہٗ المتوفی ۱۳۲۳ھ کے مرید تھے، حضرت مولانا آل امام پھلواروی سے بھی کسب فیص کیا، تخلص کوثر تھا، حضرت امیر مینائی سے مشورۂ سخں کیا، عرصہ تک ریاست ٹوتک میں میں درباری طبیب رہے، آپ کی خداقت مسلم تھی، صرف چند ادویہ سے علاج کرتے تھے، حضرت مولانا احمد رضا بریلوی قدس سرہٗ مرض الموت میں بحیثیت صحیح العقیدہ طبیب کے آپ کا نام لیا گیا تھا، مگر کسےمعلوم تھا کہ دو ماہ بعد ۲؍جمادی الاولیٰ ۱۳۴۰ھ دوشنبہ کو آپ بھی راہی راہئ ملک بقاء ہوجائیں گے،آپ کے بیٹے حکیم احمد علی، مولانا اسد الحق اور مولانا عبد العزیز کے تلمذی رشید اور حاضر العلم تھے، حرکت قلب بند ہوجانے سے۲۴؍دسمبر ۱۹۴۷ھ کو آپ کی ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ سید ابو عبد اللہ سیف الدین عبد الوہاب بن غوث الاعظم

حضرت شیخ سید ابو عبد اللہ سیف الدین عبد الوہاب بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ یہ حضور سیدی غوثِ اعظم کے سب سے بڑے صاحبزادے اور سجادہ نشین تھے۔ (شریف التواریخ)۔۔۔

مزید

مناظر اسلام حضرت مولانا امام الدین قادری رضوی

مناظر اسلام حضرت مولانا امام الدین قادری رضوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مولانا امام الدین قادری  ۔کنیت:ابوالیاس۔والد کااسم گرامی:والد کااسمِ گرامی:حضرت مولانا عبدالرحمن نقشبندی  علیہ الرحمہ ،جوکہ ایک متبحر عالمِ دین تھے۔ان کے  علم وفضل کاشہرہ پورے ہندوستان میں تھا۔اسی طرح ان کی اہلیہ محترمہ بھی ایک عابدہ زاہدہ خاتون تھیں۔ تاریخِ ولادت:  آپ تقریباً  1861ء کو کوٹلی لوہاراں (غربی) میں پیداہوئے۔ تحصیل ِعلم: ابتدائی تعلیم اپنے والدِ گرامی سے حاصل کی۔ تکمیل اپنے برادرانِ حقیقی مولانا عبداللہ قادری اور فقیہِ اعظم مولانا ابویوسف  محمد بشیر کوٹلوی  قدس سرہما۔ان کے علاوہ اپنے وقت کے جلیل القدر اساتذہ سے علوم دینیہ کی تحصیل فرمائی۔ بیعت وخلافت:  علومِ دینیہ کی تحصیل کے بعد 1330ھ،مطابق اکتوبر 1912ء کواعلیٰ حضرت  امام اہلِ سنت علیہ الرحمہ کے دستِ ۔۔۔

مزید