ضیائے مشائخِ قادریہ  

سید اللہ رکھا قادری ضیائی

 حضرت سید اللہ رکھا قادری ضیائی اطال اللہ عمرہ (مؤسس اعلیٰ انجمن ضیاء طیبہ کراچی) محترم المقام قبلہ الحاج سید اللہ رکھا قادری ضیائی بن  سید عمر میاں  بن سید ابراہیم میاں بن سید جہانگیر میاں۔﷭۔ سادات ِ کرام کےچشم وچراغ ہیں۔قبلہ سید اللہ رکھا قادری ضیائی صاحب کی ولادت باسعادت یکم رجب المرجب1374ھ، مطابق  ماہ 2؍ مارچ؍1955ء کوشہر کراچی کے اولڈ سٹی ایریا گئو گلی میٹھادر میں ہوئی۔گھر کاماحول مذہبی تھا،گھر کےافراد دین سےمحبت کرنے وا...

حضرت مولانا الحاج شاہ حمیدالرحمٰن قادری

حضرت مولانا الحاج شاہ حمیدالرحمٰن قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ دنیائے اہل سنت کی ایک عظیم ہستی محب اعلیٰ حضرت سرکار محبی پوکھریروی رحمتہ اللہ علیہ کےجانشین حضور محبوب الاولیاءمولانا الحاج الشاہ حمیدالرحمن قادری کا وصال پرملال ۱۴ ربیع الاول ۱۴۳۷ھ کوشام ۴ بج کر۱۱منٹ پرہوا تھا۔ نمازِ جنازہ ۱۶ ربیع الاول ۱۴۳۷ھ بروز پیر کو صبح ۱۰ بجے پوکھیرا شریف میں ادا کی گئی تھی۔یہ سرکار محدث اعظم ہند سید محمد اشرفی جیلانی کچھوچھوی کے آخری خلیفہ مجاز تھے۔...

حضرت محدث الحرمین شیخ عمر المحرسی

محدث الحرمین شیخ عمر المحرسی رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ کااسمِ گرامی عمر بن حمدان محرسی تیونسی تھا۔ اور آپ "محدث الحرمین " کے لقب سے مشہور ہوئے۔ تاریخ ولادت:  محدث الحرمین شیخ عمر المحرسی رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت باسعادت 1291 ھ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم : آپ علیہ الرحمہ نے مکہ مکرمہ کے جلیل القدر علماء کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ کیا اور کثیر علوم وفنون پر دسترس حاصل کی۔ سیرت وخصائص:  محدث الحرمین شیخ عمر المحرسی رحمۃ اللہ علیہ حرمین شریفین ک...

حضرت قاضی مکہ شیخ عبد اللہ بن ابو الخیر مِرداد

قاضی مکہ شیخ عبد اللہ بن ابو الخیر مِرداد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی  عبداللہ بن ابو الخیر احمد بن عبد اللہ بن محمدمردادہے۔ تاریخ ومقامِ ولادت:  شیخ عبد اللہ مرداد رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت باسعادت 1285 ھ کو مکہ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے والد ماجد شیخ احمد ابو الخیر رحمۃ اللہ علیہ نیز مدرسہ صولتیہ کے بانی مولانا رحمت اللہ کیرانوی علیہ الرحمہ ودیگر علماء مکہ سے علومِ اسلامیہ پڑھے۔ سیرت وخصائص:&nb...

حضرت شیخ صالح بن صدیق کمال (مفتی حنفیہ)

شیخ صالح بن صدیق کمال  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ علیہ الرحمہ کا اسمِ گرامی شیخ محمد صالح کمال بن صدیق کمال  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تھا۔ آپ صالح کمال کے نام سے مشہور ہوئے۔ تاریخ ومقامِ ولادت: آپ علیہ الرحمہ ماہ ربیع لاول 1263 ھ/1847 ء کو مکہ میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ علیہ الرحمہ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے پائی نیز ان کی نگرانی میں متعدد کتب کے متون حفظ کئے اور فقہ پڑھی ، قرآن مجید حفظ کیا ، تجوید سیکھی،مزید حصولِ عل...

حضرت شیخ احمد ناضرین مکی شافعی

شیخ احمد ناضرین مکی شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا نام احمد بن عبد اللہ ناضرین مکی شافعی تھا۔ تاریخِ ولادت: شیخ احمد ناضرین مکی شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی ولادت 1299 ھ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: شیخ احمد ناضرین مکی شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے مکہ مکرمہ کے جلیل القدر علماء سے مختلف علوم وفنون حاصل کرکے ایک عظیم الشان عالم بن کر ابھرے۔ سیرت وخصائص: شیخ احمد ناضرین مکی شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مکہ مکرمہ کے  اک...

سیدی شیخ عبد اللہ دحلان

سیدی شیخ عبد اللہ دحلان رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: عبد الله بن صدقہ بن زينی بن احمد بن عثمان بن نعمۃ الله تھا۔ آپ کا سلسلۂ نسب چند واسطوں سے مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم  اور سیدۂ کائنات بی بی فاطمہ الزہراء  رضی اللہ تعالیٰ عنہاسے ملتا ہے۔ تاریخِ ولادت: سید عبد اللہ دحلان رحمۃ اللہ لعیہ کی ولادت 1289 ھ میں مکۃ المکرمہ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:  سید عبد اللہ دحلان رحمۃ اللہ علیہ نے مختلف اساتذہ سے تحصیلِ علم کے ساتھ ساتھ سیدی شیخ احمد ...

حضرت شیخ سید اسماعیل بن خلیل مکی

حضرت شیخ سید اسماعیل بن خلیل مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ کا اسمِ گرامی سید  اسماعیل بن خلیل مکی  تھا۔ تحصیلِ علم: حضرت شیخ سید اسماعیل بن خلیل مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے مکہ مکرمہ کے جلیل القدر علماء کے سامنے زانؤ تلمذ تہ کیا۔ سیرت وخصائص: حضرت شیخ سید اسماعیل بن خلیل مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مکہ مکرمہ کے مایہ ناز عالم ومفتی تھے۔صدق وخلوص کے پیکر اور علماء کا بیحد ادب کرنے والے تھے۔ اگر کسی ایسے عالم کو دیکھتے جو آپ سے ز...

حضرت شیخ ابو الحسین سید محمد بن عبد الرحمن المرزوقی مکی حنفی

حضرت شیخ ابو الحسین سید محمد بن عبد الرحمن المرزوقی مکی حنفی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا نام  محمد بن عبد الرحمن بن محجوب المرزوقی حنفی مکی ،کنیت: ابو الحسین تھی۔ تاریخ ومقامِ ولادت: شیخ ابو االحسین کی ولادت 1284 ھ میں مکہ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ علیہ الرحمہ نے کم عمری میں قرآنِ کریم حفظ کرکے فقہ اسلامی کے متون کو حفظ کرنے میں مشغول ہوگئے۔مفتی مکہ شیخ صالح کمال کی خدمت میں رہ کر علمِ فقہ حاصل کیا اور اس عبور حاصل کی...