/ Thursday, 25 April,2024

حضرت سید شاہ آل حسین سچے میاں

حضرت سید شاہ آل حسین سچے میاں قدس سرہٗ   ولادت ِ با سعادت: حضرت سید شاہ آل حسین سچے میاں کی ولادت 21؍ ربیع الآخر 1177ھ کو ہوئی۔ والد کا اسم گرامی : سید شاہ حمزہ عینیؔ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔ سکونت: چھ برس کی عمر میں آپ کے ماموں نواب سید نور الحسن خاں صاحب منھ بولا بیٹا بنا کر اپنے ساتھ اپنی جاگیر واقع صوبہ بہار لے گئے، اور آپ نے وہیں پر عمر گزار دی۔ آپ کبھی مارہرہ واپس نہیں آئے ۔ آپ کے بھائی آپ سے ملنے بہار جاتے تھے۔ زوجہ کا نام: سیدہ خیر الفاطمہ بنت سید نور الحسن خاں۔ اولادِ امجاد: دو صاحبزادے: (۱)حضرت سید محمد سعید خاں(۲)حضرت سید محمد تقی خاں بیعت و اجازت:  والد ِماجد حضرت سید شاہ حمزہ  عینی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  سے۔ اہم کارنامہ :  آپ کا سب سے اہم کارنامہ یہ تھا کہ اپنے مامو ں کی مسند ریاست (واقع صوبہ بہار) پر بیٹھنے کے باوجود آپ نے پوری عمر عباد۔۔۔

مزید

شمس العرفا سراج الکملاحضرت سید شاہ غلام محی الدین امیر عالم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

شمس العرفا سراج الکملاحضرت سید شاہ غلام محی الدین امیر عالم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   تاریخ پیدائش: حضرت سید شاہ امیر عالم قدس سرہٗ کا سنِ پیدائش 1223ھ ہے۔ والد ماجد  کا نام:  حضرت سید شاہ آل برکات ستھرے میاں صاحب قدس سرہٗ۔ والد ماجد کی آپ سے انسیت : آپ کے نام’’غلام محی الدین‘‘ کو سر کار بغداد سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے لقب سے مناسبت تھی جس کی وجہ سے اس درجہ والد ماجد کو آپ سے محبت تھی کہ ذرا دیر بھی جدائی گوارا نہیں فرماتے تھے۔ زوجہ کا نا م: سیدہ صیانت فاطمہ قدس سرہا بنت حضرت سید سعادت علی صاحب بلگرامی۔ اولادِ امجاد:  تین صاحبزادے:(۱)حضرت سید شاہ نور الحسین(۲)حضرت سید شاہ نور الحسن (۳) حضرت سید شاہ نور المصطفیٰ۔ مشہور خلیفہ: (۱)حضرت سید محمد صادق اور (۲)حضرت سید محمد اسمٰعیل حسن (صاحبِ عرسِ قاسمی) قدس سرہما۔ اہم کارنامہ : آپ ۔۔۔

مزید

سید الصادقین حضرت سید شاہ محمد صادق

سید الصادقین حضرت سید شاہ محمد صادق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   پیدائش:  حضرت سید شاہ محمد صادق قدس سرہٗ کی پیدائش  7؍ رمضان المبارک 1248ھ کو ہوئی۔ والد ماجد: حضرت سید شاہ اولاد رسول قدس سرہٗ۔ بیعت وخلافت: آپ کو عم مکرم حضرت سید شاہ غلام محی الدین امیر عالم قدس سرہٗ سے بیعت و خلافت ہے۔ ان کے علاوہ عم اعظم حضرت سید شاہ آل رسول قدس سرہٗ اور اپنے والد ماجدسید شاہ اولاد رسول قدس سرہٗ سے بھی اجازت و خلافت حاصل ہے۔ زوجہ کا  نام: سیدہ سکینہ بیگم بنت حضرت سید شاہ غلام محی الدین امیر عالم قدس سرہ۔ اولادِ امجاد: دو صاحبزادے تھے:       (۱) حضرت سید شاہ ابو القاسم محمد اسمٰعیل حسن قدس سرہٗ (جن کا لقب شاہ جی میاں ہے)  (۲) حضرت سید شاہ ابو الکاظم محمد ادریس حسن قدس سرہٗ (ان کا لقب ستھرے میاں ہے)۔ سیتا پور میں قیام: تقریباً 45؍ سال۔ مشہور ۔۔۔

مزید

فخر الاماثل حضرت سید شاہ مہدی حسن

فخر الأماثل حضرت سید شاہ مہدی حسن رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   ولادتِ مبارکہ:  آپ کی ولادت 1287ھ، 71-1870ء میں مارہرہ شریف میں ہوئی۔ والد ماجد: حضرت سید شاہ ظہور حسین عرف چھٹو میاں ابن خاتم الاکابر سید شاہ آل رسول احمدی قدس سرہما۔ آپ خاندان برکات میں کس شیخ کی گدی کے وارث تھے؟ حضرت سید شاہ ابو الحسین احمد نوری میاں قدس سرہٗ کے۔ رسم بسم اللہ خوانی: آپ کی رسمِ بسم اللہ خوانی حضرت سید شاہ آل رسول احمدی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ادا فرمائی۔ مجدد برکاتیت حضرت شاہ ابو القاسم سے آپ کا کیا رشتہ تھا؟  آپ ان کے داماد تھے۔ زوجہ محترمہ: پہلا عقد بنیادی بیگم بنت حضرت سید حسین سے اور دوسرا عقد سجادی بیگم بنت حضرت ابوالقاسم سید اسماعیل حسن سے۔ اولادِ امجاد: صرف ایک صاحبزادی حضرت فاطمہ تھیں۔ حضرت نوری میاں قدس سرہٗ سےرشتہ: ان کے چچازاد بھائی تھے۔ حضرت مجدد برکاتیت کی صاحبزادی۔۔۔

مزید

وارث پنجتن حضرت سید شاہ یحیی حسن عرف اچھے صاحب

وارثِ پنجتن حضرت سید شاہ یحییٰ حسن عرف اچھے صاحب  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   ولادتِ مبارکہ: حضرت سید شاہ یحییٰ حسن 20؍ ربیع الثانی 1344ھ مطابق 7؍ نومبر 1925ء۔ والد ماجد : سید شاہ مسعود حسن قدس سرہ ( سید شاہ اولاد رسول کے پر پوتے)۔ لقب : وارث پنجتن تحصیلِ کلام:  ابتدائی تعلیم حضور تاج العلماء سے حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے حاصل کی۔ نمایاں وصف: مہمان نوازی۔ خلیفہ :  حضرت سید شاہ نجیب حیدر قادری نوری کو تحریری و زبانی طور پر اپنا وارث و جانشین نامزد کیا۔ انتقال : 18؍ شعبان المعظم 1432ھ مطابق 21؍ جولائی 2012ء  کو بروز جمعرات۔ نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟  حضرت امین ملت دامت برکاتہ نے۔ مشہور خلفاء کے نام بتائیے۔  (۱)حضرت شرف ملت سید محمد اشرف قادری (۲)حضرت رفیق ملت سید نجیب حیدر نوری (۳)حضرت مولانا سید عبد الرب  (۴) جناب۔۔۔

مزید

سید شاہ آل رسول حسنین میاں نظمی برکاتی

سید ملت حضرت سید شاہ آل رسول حسنین میاں نظمیؔ مارہروی قدس سرہٗ   ولادتِ مبارکہ: حضرت سید شاہ آلِ رسول حسنین میاں نظمی برکاتی مارہروی کی ولادت 6؍ رمضان المبارک1365ھ بمطابق 4؍ اگست 1946ء کو   ہوئی۔ تحصیلِ علم: حافظ عبد الرحمن عرف حافظ کلو سے قرآن مجید پڑھا، فارسی اپنے چچا حضور احسن العلماء سے اور انٹر ایم۔جی۔ ایچ۔ ایم انٹر کالج سے کیا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ سے اسلامک اسٹڈیز اور انگلش لٹریچر میں بی۔اے۔ کیا پھر یو۔پی۔ ایس۔ سی کے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ زوجہ کا کیا نام: سیدہ آمنہ سلطان بشریٰ خاتون۔ اولادِ امجاد:  تین: (۱) سید سبطین حیدر (۲) سید صفی حیدر (۳) سید ذو الفقار حیدر۔ (ایک بیٹے کا بچپن میں انتقال ہوگیا تھا) بیعت و خلافت: آپ کو بیعت و خلافت اپنے والد ماجد حضور سید العلماء سے تھی اور عم مکرم حضور احسن العلماء نے بھی خلافت و اجازت عطا فرمائی۔ مختلف زبانوں۔۔۔

مزید

حضور رفیق ملت سید شاہ نجیب حیدر میاں برکاتی قادری مارہروی

رفیق ملت حضرت سید شاہ نجیب حیدر میاں نوری مد ظلہ العالی سجادہ نشین، خانقاہ برکاتیہ، مارہرہ مطہرہ   تاریخ پیدائش: حضرت سید نجیب حیدر میاں کی پیدائش2؍ رجب المرجب 1396ھ بمطابق  یکم ؍ جولائی 1976ء کو سنیچر کے دن ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی دینی تعلیم اپنے والد ماجد حضور احسن العلماء اور اپنی پھوپھیوں سے جبکہ بی۔اے اور ایم۔اے مارہرہ شریف سے کیا۔ بیعت و خلافت: حضور رفیقِ ملت کے پیر و مرشد شہزادۂ اعلی حضرت حضور مفتی اعظم ہند قدس سرہٗ ہیں جبکہ اپنے والد ماجد حضور احسن العلماء سے خلافت حاصل ہے۔ وارث پنجتن حضرت سید یحییٰ حسن میاں نے بھی آپ کو خلافت عطا فرمائی۔ لقب: حضور رفیق ملت کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے ۔ گدی: حضرت نجیب میاں کو وارث پنجتن حضرت یحییٰ میاں نے اپنی حیات میں نوری گدی کا وارث بنا دیا تھا اس لیے آپ سجادۂ نوریہ پر متمکن ہیں۔ نوری گدی ملنے سے پہلے آپ حضور امین ملت کے ۔۔۔

مزید

امین میاں برکاتی قادری مارہروی، ڈاکٹر سید محمد

 پروفیسر ڈاکٹر سید محمد امین میاں برکاتی قادری مارہروی مدظلہ العالی صاحب سجادہ، خانقاہ برکاتیہ، مارہرہ مطہرہ ولادت با سعادت: حضرت امین ملت دام ظلہ کی ولادت 23؍ ذوالقعدۃ 1371ھ بمطابق 15؍ اگست 1952ء کو قصبہ کاسگنج کے ’’  مشن‘‘ اسپتال میں ہوئی۔ تحصیل ِ علم: آپ کی پی۔ ایچ۔ڈی، میر تقی میر پر،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے مکمل ہوئی۔ بیعت و خلافت: حضور تاج العلماء نے بچپن ہی میں آپ کو بیعت و خلافت سے نواز دیا تھا۔ والد ماجد حضور احسن العلماء نے 1956ء میں اپنی سجادہ نشینی کے روز اجازت و خلافت سے سرفراز کیانیز عرس رضوی کے موقع پر حضور مفتی اعظم ہند نے ایک دن میں تین بار خلافت عطا کی۔ زوجہ محترمہ: آپ کی زوجہ کا نام سیدہ آمنہ خاتون نقوی بنت جناب سید عابد علی مرحوم۔ اولاد و امجاد: دو صاحبزادے :مولانا سید محمد امان قادری مصباحی، سید محمد عثمان قادری اور ایک صاحب۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شیخ عبد الحق محدث

اپنے زمانے کے جیّد علماء و صلحأ سے تھے۔ حضرت شیخ سیّد جمال الدین ابو الحسن موسیٰ پاک شہید المتوفیٰ ۱۰۰۱ھ کے نامور مرید و خلیفہ تھے۔ اِن کی وفات کے بعد حضرت شیخ عبدالوہاب متقی سے اخذِ فیض کیا۔ علومِ ظاہری و باطنی میں کامل و اکمل تھے۔ تمام عمر تصنیف و تالیف، درس و تدریس اور رفعِ زندقہ و الحاد میں بسر کی۔ جہانگیر کے زمانے میں مقبولِ خاص و عام تھے۔ جہانگیر آپ کی ملاقات کے لیے آپ کے مکان پر حاضر ہوا تھا اور آپ کی مشہور ترین تالیف اخبار الاخیار کے لیے آپ کے مکان پر حاضر ہوا تھا اور آپ نے اپنی مشہور ترین  تالیف اخبار الاخیار بادشاہ کی نذر گزرانی تھی۔ آپ نے عہدِ اکبری سے لے کر اپنے عہد تک کے دینی و سیاسی حالات وواقعات کا جائزہ لے کر بڑے غور و فکر کے بعد دینی نصابِ تعلیم میں قرآن و حدیث کو مقدم قرار دیا اور ہر طالب علم کے دل پر یہ نقش کرنے کی کوشش کی جو شخص قرآن کریم کی تفسیر میں رائے کو دخل د۔۔۔

مزید

حضرت سید ابو بکر شمس الدّین عبد العزیز بن غوث الاعظم

حضرت سید ابو بکر شمس الدّین عبد العزیز بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ستائیسویں شوال ۵۳۲ھ میں متولد ہوئے۔ اپنے والد بزرگوار اور ابن منصور رحمۃ اللہ علیہ اور عبد الرحمٰن بن محمد اتفراز رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ سے حدیث سنی اور تفقہ حاصل کیا۔ بڑے عالم فاضل اور علومِ دینی و دنیوی میں کامل ہوئے۔ بہت سے علما و فضلا ان سے مستفید ہوئے۔ نہایت متدیّن، متشرّع، صالح، پرہیزگار، اور صاحب ریاضت و مجاہدہ تھے۔ انکسار و افتقار اور غربت و خاموشی کے ساتھ موصوف تھے۔ اٹھائیسویں ربیع الاول ۶۰۲ھ کو انتقال کیا اوربغداد کے علاقے جبال میں مدفون ہوئے۔ ان کے ایک فرزند سید محمد الہتّاک رحمۃ اللہ علیہ جیّد عالم مستقیم الا حوال تھے۔ (شریف التواریخ)۔۔۔

مزید