ضیائے صحابیات  

(سیّدہ )ام ذرہ( رضی اللہ عنہا)

ام ذرہ،ان کا ذکر صحابیات میں کیا گیا ہے،اور محمد بن منکدر ان کی حدیث کے راوی ہیں،انہوں نے حضور اکرم کو فرماتے ہوئے سنا،کہ میں اور یتیم کا کفیل قیامت کے دن اس طرح اکٹھے ہونگے جیس کہ یہ دو انگلیاں۔ ...

(سیّدہ )ام الدحداح( رضی اللہ عنہا)

ام الدحداح،ابوالدحداح کی زوجہ تھیں،ان کا ذکر ابوالدحداح کی اس حدیث میں آیا ہے،جس میں ایک ایسے احاطے کے(جس میں کھجورکے درخت تھے)صدقے کا ذکرآیا ہے،اور جس میں ابوالدحداح سے کہا تھا کہ اس احاطے سے نکل جاؤ،اشیری نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ ) ام ِالفضل( رضی اللہ عنہا)

ام الفضل دخترعباس بن عبدالمطلب،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے،اور مزید لکھا ہے کہ جعفر نے ابوالفضل دختر عباس اور زوجہ عباس میں اسی طرح فرق بیان کیا ہے۔ امام بخاری نے ان کا ذکر بنو ہاشم کی ان خواتین میں کیا ہےجنہوں نے حضورِ اکرم سے روایت حدیث کی۔ ...

(سیّدہ ) ام ِالفضل( رضی اللہ عنہا)

ام الفضل دختر حارث جو عباس بن عبدالمطلب کی زوجہ تھیں اور ان کا نام لبابہ تھا،ان کا ذکر پہلے گزرچکاہے،انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے نماز مغرب میں سورۂ والمرسلات پڑھی،تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ...