(سیّدہ )عمرہ(رضی اللہ عنہا)
عمرہ دختر ہزال بن عمرو بن قرواش انصاریہ،از بنو عوف بن خزرج،بقولِ ابنِ حبیب حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ ...
عمرہ دختر ہزال بن عمرو بن قرواش انصاریہ،از بنو عوف بن خزرج،بقولِ ابنِ حبیب حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ ...
ام معاذ انصاریہ،محمد بن اسحاق نے عبدالعزیز بن عبداللہ بن حارث سے ،انہوں نے سالم ابوالنضر سے روایت کی کہ حضورِ اکرم عثمان بن مظعون کے گھر ایسے وقت پر گئے کہ وہ مررہے تھے،آپ نے ایک کپڑا طلب فرمایااور اسے عثمان پر ڈال دیا،اور عثمان بنو انصار کی ایک خاتون ام معاذکے پاس ٹھہرے ہوئے تھے،رسولِ اکرم کا فی دیر اس کے پاس ٹھہرے رہے،پھراس سے ہٹ کر علیٰحدہ بیٹھ گئے اور روئے،اہلِ خانہ بھی روئے،پھر آپ نے السائب کو مخاطب کر کے فرمایا(السائب عثمان ک...
ام معاذ ایوب سختیانی نے حفصہ دختر سیرین سے انہوں نے ام عطیہ سے روایت کی کہ ہم نے حضورِ اکرم سے بیعت کی،اور آپ نے ہمیں شرک سے روکا،اور بین کرنے سے منع کیا،ہم میں ایک عورت نے اپنا ہاتھ بند کیاہوا تھا،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کچھ نہ کہا،وہ چلی گئی،پھر واپس آئی،اور بیعت کی،مگر کسی عورت نے سوائے ام سلیم،ام العلاء دختر ابوسبرہ اور ام معاذ کے وعدہ پورانہ کیا،یاراوی نے دختر ابوسبرہ اور معاذکی بیوی کا نام لیا،ابوموسیٰ نے ان کا ذک...
امِ معبد جن کا نسب نامعلوم ہے،یہ ابونعیم کا قول ہے،لیکن ابوعمر نے انہیں انصاریہ لکھا ہے، ابوموسیٰ نے اذناً ابوعلی سے،انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے محمد بن نضر سے،انہوں نے محمد بن عبداللہ بن حسن سے،انہوں نے محمد بن بکیر حضرمی سے،انہوں نے فرج بن فضالہ سے،انہوں نے افریقی سے،انہوں نے مولی ام معبد سے،انہوں نے ام معبد سے روایت کی،کہ حضورِاکرم مندرجہ ذیل الفاظ میں دعامانگاکرتے تھے،اَلّٰھُمَّ طَھِّرقَلبِی مِنَ النِّفَاقِ وَعَمَلِی مِنَ الرِّی...
ام معبد جو قرظہ بن کعب کی آزاد کردہ کنیز تھیں،ان کی صحبت کے بارے میں اختلاف ہے،موسیٰ بن محمد انصاری نے یحییٰ بن حارث تمیمی سے،انہوں نے ام معبد سے روایت کی،کہ میں نبیِ کریم کے صحابہ کو پانی پلارہی تھی،ان لوگوں زید بن ارقم اور معاذ بن جبل بھی موجود تھے،انہوں نے کہا،تم معرفت کے متعلق کیا کہتی ہو،انہوں نے کہا،تم نے اس سے سوال کیا ہے،جوجانتی ہے،حرام کو جب حلال سمجھا جائے،وہ ایسا ہو،جیسے خداکی حرام کردہ شئے کو حلال قراردیاجائے،دباء کدوکی ...
ام معبد زوجہ کعب بن مالک انصاریہ،دونوں قبلوں کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے کا شرف حاصل کیا، یہ معبد بن کعب کی والدہ ہیں،یزید بن زریع نے محمد بن اسحاق سے،انہوں نے معبد بن کعب سے،انہوں نے اپنی والدہ سے روایت کی،کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےکھجور (تمر) اور زبیب کو ملا کر نبیذ تیار کرنے سے منع کیا،ہاں دونوں سے علیٰحدہ علیٰحدہ نبیذ بنانے کی اجازت دی،تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ...
ام المنذر دختر قیس انصاریہ،بقول ابوعمروہ عدویہ تھیں،بروایتے ان کا نام سلمی تھا،اہلِ مدینہ ان کی حدیث کے راوی ہیں،بقول ابونعیم وہ سلیط بن قیس (از بنومازن) بن نجار کی ہمشیرہ تھیں،اور حضور اکرم کی خالہ تھیں،دونوں قبلوں کی طرف نماز ادا کی۔ ابواحمد عبدالوہاب نے باسنادہ سلیمان بن اشعث سے،انہوں نے ہارہن بن عبداللہ سے،انہوں نے ابوداؤد اور ابوعامر سے،انہوں نے فلیح بن سلیمان سے،انہوں نے ایوب بن عبدالرحمٰن سے، انہوں نے عبداللہ بن ابوصعصعہ...
ام معقل اسدیہ ازبنواسد بن خزیمہ،ایک روایت میں اشجعیہ اور ایک میں انصاریہ مذکور ہے،ابواحمد بن سکینہ نے باسنادہ ابوداؤد سلیمان بن اشعث سے،انہوں نے ابوکامل سے،انہوں نے ابوعوانہ سے،انہوں نے ابراہیم بن مہاجر سے،انہوں نے ابوبکر بن عبدالرحمٰن بن حارث بن ہشام سے ، انہوں نے اس قاصد سے جسے مروان نے ام معقل کے پاس بھیجاتھا،اور ام معقل نے کہا کہ ابومعقل حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کرنے آئے تھے جب ابومعقل حج کرکے واپس آئے،تو ام معق...
ام مغیث،انہیں صحبت نصیب ہوئی،اور دونوں قبلوں کی طرف منہ کر کے نماز ادا کی،اسحاق بن عبداللہ بن ابی فروہ نے محمد بن یوسف سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ام معیث سے روایت کی کہ انہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تمر اور زبیب ملانے سے منع کیا ،اور ام مغیث ربیعہ بن عبدالرحمٰن کی دادی تھیں،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...
ام المسیب یاام السائب انصاریہ،ابوموسیٰ نے کتابتہً ابوعلی سے،انہوں نے احمد بن جعفر سے،انہوں نے یحییٰ بن مطرف سے،انہوں نے مسلم بن ابراہیم سے،انہوں نے حسن بن ابوجعفر سے،انہوں نے ابوالزبیر سے،انہوں نے جابر سے روایت کی،کہ حضورِ اکرم ایک بار انصار کی ایک خاتون ام المسیب کے یہاں تشریف لائے،اور وُہ خاتون بخار سے کانپ رہی تھیں،دریافت فرمایا،ام المسیب تمہیں کیا تکلیف ہے،انہوں نے کہا،یارسول اللہ! خدااس کا بھلا نہ کرے،بخار ہوگیا ہے،فرمایا،اسے بر...