(سیّدہ )ام الطفیل( رضی اللہ عنہا)
ام الطفیل جوابی کعب کی زوجہ تھیں،ان سے محمد بن ابی کعب،عمارہ بن عمیر اور بشر بن سعید نے روایت کیاوریاسر بن ابی حبہ نے باسنادہ عبداللہ سے انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے اسحاق بن عیسٰی سے،انہوں نے ابن لہیعہ سے،انہوں نے بکیر سے،انہوں نے بشر بن سعید سے،انہوں نے ابی بن کعب سے روایت کی،کہ عمر بن خطاب کا مجھ سے ایک ایسی بیوہ عورت کے بارے میں جھگڑا ہوگیا،جو حاملہ ہو،میں یہ کہتا تھا،کہ وہ وضع حمل کے بعد ہی نکاح کر سکتی ہے،اس پر ام الطفیل نے ...