ضیائے صحابیات  

(سیّدہ )بیضاء( رضی اللہ عنہا)

بیضاء کو صفوان اور سہیل کی والدہ تھیں، ان کا تعلق بنو حارث بن فہر سے تھا،انہیں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،ان کے بیٹے ان سے منسوب تھے،چنانچہ ابن بیضاءکہا جاتا،ان کا نام وعد دختر حجدم بن عمرو بن عائش بن ظرب بن حارث بن فہر تھا،ان کے دونوں بیٹے صحابی تھے،ابو موسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )دقرہ( رضی اللہ عنہا)

دقرہ ام وال اُذینہ،طبرانی نےان کا ذکر کیا ہے،ایک روایت کے مطابق انہیں صحبت نصیب ہوئی،لیکن ان سے کوئی روایت مذکور نہیں،جناب عائشہ سے روایت کی،ابو نعیم اور ابو موسیٰ نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ)عاتکہ(رضی اللہ عنہا)

عاتکہ دختر زید بن عمرو بن نفیل قرشیہ عدویہ،ہم ان کا نسب ان کے بھائی سعید بن زید کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں،یہ خاتون عمر بن خطاب کی عمزاد تھیں،ان کا نسب نفیل میں جمع ہوجاتا ہے،مدینے کو ہجرت کی ،عبداللہ بن ابوبکر صدیق کی زوجہ تھیں،چونکہ یہ خاتون بڑی حسین وجمیل تھیں،اس لئے شوہرکو ان سے اتنی سخت محبت تھی،کہ وہ ان سے جدائی برداشت نہیں کرسکتے تھے،اور غزوات میں شریک نہ ہوتے،چنانچہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے انہیں حکم دیا،کہ بیوی کو طلاق...

(سیّدہ )عائشہ( رضی اللہ عنہا)

عائشہ دختر جریر بن عمرو بن عبدرزاح،ابوالمنذر سلمی کی زوجہ تھیں،ابو منذر بدوی تھے،جنہوں نے خلافت عمر کے دوران وفات پائی،ان کا نام یزید بن عامر بن حدیدہ تھا،بقول ابن حبیب عائشہ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی۔ ...

(سیّدہ )عائشہ( رضی اللہ عنہا)

عائشہ دختر حارث بن خالد بن ضحر قریشیہ تمیمیَّہ ام کی اور ان کی دوبہنوں فاطمہ اور زینب کی ولادت حبشہ میں ہوئی،جب وہاں سے واپس ہوئیں تو راستے میں پانی پیا،جس سے وہ خود زینب ،بھائی موسیٰ اور والدہ ریطہ میں فوت ہوگئیں،اور بقول ابن اسحاق فاطمہ بچ گئیں،ابوعمر اور ابو موسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ...