ضیائے صحابیات  

(سیّدہ)اروی(رضی اللہ عنہا)

اروی رضی اللہ عنہا،دختر ابوالعاص بن امیہ بن عبد شمس،بقول جعفر یہ ان عورتوں میں سے تھیں، جنہوں نے فتح مکہ کے موقع پر حضور ِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تھی،جعفر نے باسنادہ زاہر سے ،انہوں نے ابنِ اسحاق سے روایت کی،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیاہے،اس نسب سے معلوم ہوتا ہے،کہ یہ خاتون حضرت عثمان اور مروان کی پھوپھی تھیں۔ ...

(سیّدہ)اروی(رضی اللہ عنہا)

اروی دختر انیس،انہوں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے روایٔت کی کہ جو شخص اپنی شرمگاہ کو چھوئےوُہ وضو کرلے،اسے ہشام بن عروہ نے اپنے والد سے ،انہوں نے اروی سے روایت کی،ایک روایت میں ابواروی آیا ہے،ابن مندہ اور ابونعیم نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ)اسماء(رضی اللہ عنہا)

اسماء رضی اللہ عنہا دختر زید بن خطاب قرشیہ عدویہ جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی بھتیجی تھیں،ان سے ایک حدیث مروی ہے،ان کی حدیث کو محمد بن اسحاق نے محمد بن یحییٰ بن حبان سے،انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عمر سے روایت کیا،ابنِ مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ)اسماء(رضی اللہ عنہا)

اسماءدخترِ محزبتہ التمیمہ،ان کی کنیت ام جلا س تھی،اور یہی ام عیاش بن ابی ربعیہ ہیں،جن کا ذکر پہلے گزر چکاہے،اسماء دختر سلمہ کے ترجمہ میں،اور ان کے بارے میں جو گفتگو بیان ہوئی ہے،وہ قائل کا وہم ہے،ابن مندو اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ)امامہ(رضی اللہ عنہا)

امامہ دختر بشر بن وقش جو عباد بن بشر کی ہمشیر تھیں،انہوں نے اسلام قبول کیااور آپ کی بیعت کی، اوربقول ابن ماکولا،انہوں نے محمود بن مسلمہ سے شادی کی،جن سے اولادہوئی،یہ خاتون علی بن راشد بن عبید الہدٰی کی ماں تھی،اور ہدل قریظہ کا بھائی تھا،جنہیں بنوقریظہ مین بدل کہا جاتا ہے۔ ...

(سیّدہ )امامہ( رضی اللہ عنہا)

امامہ،فرقد عجلی کی ماں تھیں،اپنے بیٹے کے ساتھ خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئیں،ان کے بیٹے کے گیسو تھے،جنہیں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے چھوا،اور دعا فرمائی،ابو عمر نےان کا ذکر فرقد کے ترجمے میں کیا ہے۔ ...