ضیائے صحابیات  

(سیّدہ )فاطمہ( رضی اللہ عنہا)

فاطمہ دختر ولید بن مغیرہ مخزومیہ جو خالد بن ولید کی ہمشیر تھیں،اور اپنے عمزاد حارث بن ہشام بن مغیرہ مخزومی کی زوجہ،فتح مکہ کے موقعہ پر ایمان قبول کیا،ایک روایت میں ہے کہ حارث کے بعد عمر نے ان سے نکاح کیا،لیکن روایت مخدوش ہے۔ ابنِ مندہ اور ابونعیم نے فاطمہ دختر ولید قرشیہ لکھاہے،اور دونوں نے ان سے حدیث ازار نقل کی ہے،جیسا کہ ہم ذکر کرآئے ہیں،تینوں نے ان کا ذکر کیاہے۔ ابنِ اثیر کہتے ہیں،کہ ابو عمر نے اس حدیث کو فاطمہ دختر ولید...

(سیّدہ )فاطمہ( رضی اللہ عنہا)

فاطمہ دختر یمان جو حذیفہ بن یمان کی ہمشیر ہ تھیں،ہم ان کانسب ان کے بھائی کے ترجمے میں لکھ آئے ہیں،عبدالوہاب بن ابی حبہ نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے ،انہوں نے اپنے والد سے ،انہوں نے محمد بن جعفر سے،انہوں نے شعبہ سے،انہوں نے حصین سے،انہوں نے ابوعبیدہ بن حذیفہ سے،انہوں نے اپنی پھوپھی فاطمہ سے روایت کی کہ ہم حضورِ اکرم کی خدمت میں بعض خواتین کی عیادت کے لئے حاضر ہوئیں،ہم نے دیکھا کہ چھت سے ایک مشکیزہ لٹکاہوا تھا،جس سے پانی کے قطرے (گرم...

(سیّدہ )فریعہ( رضی اللہ عنہا)

فریعہ دختر ابوامامہ اسعد بن زرارہ انصاری،ان کے والد نے انہیں اور ان کی دونوں بہنوں حبیبہ اور کبشہ کو حضورِ اکرم کی کفالت میں دے دیاتھا،رسول اللہ نے انہیں نبیط بن جابر سے جو بنومالک النجار سے تھے،بیاہ دیاتھا،ابنِ مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ایک روایت میں فارعہ آیا ہےاور عمر نے یہی نام لکھاہے۔ ...

(سیّدہ )فریعہ( رضی اللہ عنہا)

فریعہ دختر ابوامامہ اسعد بن زرارہ انصاری،ان کے والد نے انہیں اور ان کی دونوں بہنوں حبیبہ اور کبشہ کو حضورِ اکرم کی کفالت میں دے دیاتھا،رسول اللہ نے انہیں نبیط بن جابر سے جو بنومالک النجار سے تھے،بیاہ دیاتھا،ابنِ مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ایک روایت میں فارعہ آیا ہےاور عمر نے یہی نام لکھاہے۔ ...

(سیّدہ )فریعہ( رضی اللہ عنہا)

فریعہ دختر مالک بن سنان جو ابوسعید خدری کی بہن تھی،ہم ان کا نسب پہلے انکی بہن کے ترجمے میں لکھ کر آئے ہیں،ایک روایت میں ان کانام فارعہ مذکور ہے،بیعت رضوان میں موجود تھیں،ان کی والدہ حبیبہ دختر عبداللہ بن ابی سلول تھیں۔ ابو احمد بن سکینہ نے باسنادہ ابو داؤد سے انہوں نے عبداللہ بن مسلمہ قعتبی سے انہوں نے مالک سے،انہوں نے سعد بن اسحاق بن کعب بن عجرہ سے،انہوں نے ان کی پھوپھی زینب دختر کعب بن عجرہ سے روایت کی،کہ فریعہ دختر مالک بن ...

(سیّدہ )فکیہہ( رضی اللہ عنہا)

فکیہہ دختر یسار جو خطاب بن حارث کی زوجہ تھیں،ابو موسیٰ نے اذناً ابوعلی سے،انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے محمد بن احمد بن حسن سے،انہوں نے محمد بن عثمان بن ابی شیبہ سے،انہوں نے منجاب بن حارث سے،انہوں نے ابراہیم بن یوسف سے،انہوں نے زیاد بن عبداللہ بکائی سے، انہوں نے محمد بن اسحاق سے،بہ سلسلہ خواتین کہ جنہوں نے مکے میں اسلام قبول کیا، اور ہجرت کی، فکیہہ دختریسار کا،جو خطاب بن حارث کی زوجہ تھیں،کانام لیا،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )ہالہ( رضی اللہ عنہا)

ہالہ دختر خویلد بن اسد بن عبدالعزی قرشیہ اسدیہ ،جناب خدیجتہ الکبریٰ کی ہمشیرہ تھیں،جناب عائشہ کی حدیث میں ان کا ذکر آتا ہے۔ مسمار بن عبدالعزیز بن عویس اور ابوالفرح محمد بن عبدالرحمٰن وغیرہ نے باسنادہم محمد بن اسماعیل سے،انہوں نے اسماعیل بن خلیل سے،انہوں نے علی بن مہر سے،انہوں نے ہشام بن عروہ سے،انہوں نےاپنے والد سے ،انہوں نے عائشہ سے روایت کی ،کہ ایک دفعہ ہالہ جناب خدیجہ کی ہمشیرہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے آئیں،ان کے ...

(سیّدہ )ہجمیہ( رضی اللہ عنہا)

ہجمیہ بروایتے خیرہ ام الدرداء،ان کے نام اور صحبت کی متعلق اختلاف ہے،ابن مندہ اور ابو نعیم نے اسی طرح اختصار سے ان کا ذکر کیا ہے۔ ابنِ اثیر لکھتے ہیں کہ ابونعیم اور ابوموسیٰ(؟)کی تحریر سے معلوم ہوت ہے کہ ہجمیہ اور خیرہ دونوں ایک ہیں،اور اختلاف ان کے نام اور صحبت کے بارے میں ہے،اور ابوموسیٰ نے بے سوچے سمجھے ابونعیم کی تقلید کی ہے،حالانکہ خیرہ دو ہیں،خیرۃ الکبریٰ جسے صحبت حاصل ہوئی ،اور خیرۃ الصغریٰ جو صحبت سے محروم رہی،ہم نے خیرہ ...

(سیّدہ )ہزیلہ( رضی اللہ عنہا)

ہزیلہ دختر حارث بن حزن ہلالیہ،ام المومنین میمونہ کی ہمشیرہ تھیں،بقولِ جعفر یہ ام حفید کا نام ہے، یہ وہ خاتون ہیں ،جنہوں نے جناب میمونہ کو گوہ،پنیر اور گھی بطور تحفہ پیش کیا تھا،انہوں نے ایک بدو سے نکاح کیاہواتھا،قعتبی نے مالک سے،ا نہوں نے عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن ابو صعصعہ سے ، انہوں نے سلیمان بن یسار سے روایت کی،کہ حضورِاکرم میمونہ دختر حارث کے گھر تشریف لے گئے تو انہوں نے گوہ،جس میں انڈے بھی تھے پیش کیا،دریافت فرمایا،یہ اشیاء کہاں ...

(سیّدہ )ہمینہ( رضی اللہ عنہا)

ہمینہ دختر خالد یا خلف بن اسعد بن عامر بن بیاضہ بن سبیع بن جعثمہ بن سعد بن ملیح بن عمرو بن ربیعہ خزاعیہ،ایک روایت میں ہمینہ دختر خلف ہےاور یہی درست ہے،یہ خاتون عبداللہ بن خلف کی (جو طلحہ الطلحات کے والد تھے)ہمشیرہ تھیں،اپنے شوہر خالد بن سعید بن عاص کے ساتھ حبشہ کوہجرت کی،وہاں ان کے دو بچے سعید اور امہ پیداہوئے،وہاں انہوں نے امتہ الزبیر بن عوام سے نکاح کیا، اور خالد اور عمر دولڑکے پیدا ہوئے،وہاں منجاب بن حارث نے زیاد بن عبداللہ البکائ...