ضیائے صحابیات  

(سیّدہ )عجمأ( رضی اللہ عنہا)

عجمأ انصاریہ،ابو امامہ بن سہل بن حنیف کی خالہ تھیں،سعید بن ابو ہلال نے مروان بن عثمان سے انہوں نے ابوامامہ سے،انہوں نے اپنی خالہ عجمأ سےروایت کی،حضورِ اکرم نے فرمایا،کہ اگر ایک بوڑھا مرد اور بوڑھی عورت زنا کے مرتکب ہوں،تو اس لذت کے بدلے انہیں سنگسار کردو،ابن مندہ ابونعیم نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )عجوز(رضی اللہ عنہا)

عجوز از بنونمیر،ان سے ابوالسلیل نے روایت کی کہ انہوں نے رسولِ اکرم کو ابطح میں پیشتراز ہجرت نماز پڑھتے دیکھا،آپ نے کعبے کی طرف رُخ کیا ہواتھا،اور دعامیں یہ فقرات فرمارہے تھے۔ "اَلّٰلھُمَّ اغفِرلِی ذَنبِی خَطَائِی وَجَھِلِّی"،ہم عجوزبن نمیر کے ترجمے میں زیادہ تفصیل سے لکھ آئے ہیں۔ ...

(سیّدہ )عزہ(رضی اللہ عنہا)

عزہ اشجعیہ،ابو حازم کی آزاد کردہ کنیز تھیں،اشعث بن سوار نے، منصور سے انہوں نے ابوحازم سے، انہوں نے عزہ سے روایت کی،آپ نے فرمایا،وہ سُرخ اشیاء یعنی سونے اور زعفران سے بچ کر رہو،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ)آسیہ (رضی اللہ عنہا)

آسیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا دختر الفرج جرہمیّہ!مکہ کے حجون میں سکونت تھی،یعلی بن اشدق نے عبداللہ بن جراد العقیلی سے روایٔت کی،کہ آسیہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی،اور آپ کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا،کہ مجھ سے زنا کا جُرم سرزد ہوگیا ہے، اس لئے مجھے پاک کردیجیئے،دریافت فرمایا،کیا تونے بچہ جناہے؟ اس نے جواب دیا،نہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے دریافت فرمایا،کتنا عرصہ رہ گیا ہے؟اس نے جواب دیا کم وب...

(سیّدہ)آمنہ (رضی اللہ عنہا)

آمنہ رضی اللہ عنہا دختر ارقم،ابوالسائب محزومی نے اپنی دادی آمنہ سے روایٔت کی،کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے انہیں وادی عقیق میں ایک کنوأں عطافرمایا،جو بعد میں بئرِ آمنہ کے نام سے مشہور ہوااور آپ نے صحابیہ کے لئے دعائے برکت فرمائی۔ آمنہ مہاجرہ تھیں،اشیری نے انکا ذکر ابن الدباغ سے صحابیا ت میں کیا ہے اور اس سےانہوں نے ابوعمر پر استدراک کیا ہے۔ ...

(سیّدہ)آمنہ (رضی اللہ عنہا)

آمنہ رضی اللہ عنہا دختر عفان بن ابوالعاص بن امیہ بن عبد شمس جو عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی ہمشیرہ تھیں،فتح مکہ کے دن اسلام قبول کیا،جو سعد حلیف بنو مخزوم سے ان خواتین میں شامل تھیں، جوفتح مکہ کے موقعہ پرہندہ زوجہ ابو سفیان کے ساتھ اسلام لائی تھیں،جعفر نے ان کا ذکر کیا ہے، انہوں نے زاہد بن احمد سے،انہوں نے ابو لبابہ سے،انہوں نے عماد بن حسن سے،انہوں نے سلمہ بن فضل سے،انہوں نے ابن اسحاق سے روایٔت کی،ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہ...

(سیّدہ )عزہ(رضی اللہ عنہا)

عزہ دختر حارث جو میمونہ اور لبابہ کی ہمشیرہ تھیں،ان کا نسب بیان کر آئے ہیں،ابوعمر نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے،اور کسی نے انہیں صحابہ میں شمار نہیں کیا،بلکہ ابن اثیر کے مطابق انہوں نے اسلام ہی قبول نہیں کیا تھا۔ ...