ضیائے صحابیات  

(سیّدہ )امتہ اللہ( رضی اللہ عنہا)

امتہ اللہ دختر رزینہ،حضور ِ اکرم کی خدمات گزار تھیں،محمد بن موسٰی جرشی نے ان کا ذکر علیہ دختر کمیت کی روایت میں کیا ہے،ابن مندہ نے ان کا ذکر کیا ہے،ابو نعیم کا کہنا ہے کہ ابن مندہ کو ان کے بارے میں وہم ہوا ہے،کیونکہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم کی صحبت ان کی والدہ کو نصیب ہوئی،اور ان کی حدیث کو ردیف را میں بیان کیا ہے۔ ابن اثیر لکھتے ہیں،کہ ابنِ مندہ نے اس باب میں ابن ابی عاصم سے، انہوں نے عقبہ بن مکرم سے انہوں نے محمد...

(سیّدہ )امتہ ( رضی اللہ عنہا)

امتہ دختر ابوالحکم غفاریہ،یہ جعفر اور ابو عمر کا قول ہے، خطیب نے ان کا نام امیّہ دختر ابو الصلت غفاریہ تحریر کیا ہے،ابن ِ مندہ نے اپنی تاریخ میں یہی لکھا ہے،مگر معرفتہ الصحابہ میں ان کا ذکر نہیں کیا،اور یہی قول ہے عبدالغنی کا ہمیں ابو موسیٰ نے کتا بتہً ابو غالب احمد بن عباس سے،انہوں نے ابوبکر سے (ح) ابو موسٰی نے ابو علی سے ، انہوں نے ابو نعیم سے،انہوں نے سلیمان بن احمد سے،انہوں نے حجاج بن عمران اسدوسی بن سحیم سے،انہوں نے امہ دخترِ اب...

(سیّدہ )امہ( رضی اللہ عنہا)

امہ دختر خالد بن عاص بن امیہ بن عبد شمس بن مناف قرشیہ امویہ،ان کی کنیت ام خالد تھی،اور اسی سے مشہور تھیں،امہ اور ان کے بھائی سعید بن خالد حبشہ میں پیدا ہوئے،ان کی والدہ کا نام امیمہ یا ہمیمہ دخترِ خلف تھا، ام خالد نے زبیر بن عوام سے شادی کی،اور ان سے عمرو بن زبیر اور خالد بن زبیر پیدا ہوئے،ان سے موسیٰ اور ابراہیم پسرانِ عقبہ اور کریب بن سلیمان کندی وغیرہ نے روایت کی۔ مصعب بن عبداللہ نے اپنے والد سے ، انہوں نے موسیٰ بن عقبہ سے،ا...

(سیّدہ )امہ( رضی اللہ عنہا)

امہ دخترِ فارسیہ،جس سے سلمان فارسی مکے یا مدینے میں ملے،ابن مندہ نے بھی کتاب اصفہان میں ان کا یہی نام لکھا ہے،ابو نعیم نے بھی ان کی پیروی کی ہے،لیکن ان سے کو ئی حدیث بیان نہیں کی۔ ابو موسٰی نے اجازۃً ابو علی سے،انہوں نے ابو نعیم سے،انہوں نے ابوبکر محمد بن یوسف المودب سے انہوں نے احمد بن حسین بن حسن انصاری سے،انہوں نے ربیع بن ابو رافع سے، انہوں نے حسن بن عرفہ سے انہوں نے مبارک بن سعید سے، انہوں نے عبیدالمکتب سے،روایت کی کہ انہوں...

بادیہ بنت غیلان ثقفیہ

بادیہ دختر غیلان ثقفیہ،قاسم بن محمد نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی،کہ بادیہ دختر غیلان خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئی،اور گزارش کی،یا رسول اللہ! میں طہر قائم نہیں رکھ سکتی،کیا میں نماز چھوڑ دوں،فرمایا،تیری شکایت کا تعلق حیض سے نہیں، جب حیض کا دورانیہ ختم ہوجائے،اور خون بند ہو جائے تو نہالو اور نماز ادا کرو۔ یہ وہی بادیہ ہیں،جن کے بارے میں ہہیہہ مخنث نے کہا تھا،کہ وہ سامنے سے چار گُنا اور پیچھے سے آٹھ گُنا معلوم ہوتی ہے،ابن مندہ...

(سیّدہ )بثینہ( رضی اللہ عنہا)

بثینہ دختر ضحاک،ثابت بن ضحاک انصاری کی ہمشیرہ،محمد بن مسلمہ ان سے نکاح کے متمنی تھے،چنانچہ ایک ہمسائے کے گھر میں چھپ کر انہوں نے اس خاتون کو دیکھا۔ ابو نعیم اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے، ابو موسیٰ لکھتے ہیں،کہ ابو نعیم نے اس خاتون کا نام اسی طرح لکھا ہے،لیکن ابو عبداللہ بن مندہ نے ان کا نام اپنی کتاب التاریخ میں ثا سے ثبینہ تحریر کیا ہے،نیز محمد بن مسلمہ کی حد یث میں اس خاتون کی صحبت کا ذکر نہیں۔ ...

(سیّدہ )بجینہ( رضی اللہ عنہا)

بجینہ دختر حارث یعنی ارت بن مطلب،عبداللہ بن بجینہ کی والدہ تھیں اور عبداللہ کے والد کا نام مالک تھا،اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے خراج خیبر سے انہیں حصہ دیا تھا۔ ابو جعفر نے باسناد ہ یونس سے ،انہوں نے ابن اسحاق سے دربارۂ تقسیم غنیمتِ خیبر روایت کیا،کہ حضورِ اکرم نے تیس وسق عطا فرمائے تھے، ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )بدیلہ( رضی اللہ عنہا)

بدیلہ دختر مسلم بن عمیرہ بن سلمی حارثیہ ،از انصار،انہیں حضور کی زیارت نصیب ہوئی،جعفر بن محمود بن محمد بن مسلمہ نے اپنی دادی بدیلہ سے روایت کی،کہ ہمارے یہاں بنو حارثہ کا ایک آدمی آیا،جس کا نام عباد بن بشر تھا، اس نے ہمیں بتایا،کہ تحویل ِ قبلہ کا حکم آگیا ہے، ان کی حدیث کو واقدی نے روایت کیا ہے، تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )برکہ( رضی اللہ عنہا)

برکہ دختر ثعلبہ بن عمرو بن حصن بن مالک بن سلمہ بن عمرو بن نعمان،ان کی کنیت امِ ایمن تھی،اور ان کے بیٹے کا نام ایمن بن عبید تھا،یہ خاتون اسامہ بن زید کی والدہ بھی تھیں،عبید الجشی کے بعد ام ایمن نے زید بن حارثہ سے نکاح کیا تھا،یہ خاتون حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیز اور خادمہ تھیں،دونوں ہجرتوں میں شریک تھیں،اور ام الظباء کے نام سے مشہور تھیں،ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ` ...

(سیّدہ )بروع( رضی اللہ عنہا)

بروع دختر واشق الرواسیہ،ایک روایت میں ان کی نسبت اشجعیہ ہے،جو ہلال بن مرہ کی بیوی تھیں،یحییٰ بن محمود نے اذناً باسنادہ تا ابن عاصم،اسماعیل بن عبداللہ سے،انہوں نے ہشام بن عمار سے،انہوں نے صدقہ بن خالد سے ،انہوں نے مثنیٰ سے،انہوں نے عمرو بن شعیب سے، انہوں نے سعید بن مسیب سے،انہوں نے بروع دختر واشق سے روایٔت کی کہ انہوں نے ایک شخص سے نکاح کیا،اور خود کو اس کے سپرد کردیا،لیکن وُہ قبل از مجامعت مرگیا،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے ...