ضیائی آرٹیکل  

ہمارا جسم اور خدا کی مرضی

ہمارا جسم اور خدا کی مرضی اسلامی پابندیوں کا حسن و جمال ہر وہ شخص بخوبی جان سکتا ہے جو اسلام کے واضح احکام کی سمجھ رکھتا ہے، مگر المیہ یہ ہے کہ آج کل مسلمانوں کی اکثریت دینی ضروری احکام ہی سے نابلد ہوتی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ کفار و اغیار کی طرف سے اسلامی تعلیمات پر ہونے والے اعتراضات و اشکالات مغرب زدہ اور آزادی پسند مسلمانوں کے مونھوں  سے بھی سنے جاتے ہیں،  یوں سنجیدہ مذہبی طبقہ جو دین  کا علم رکھتا ہے یعنی معتبر علما اور دانشور...

جب لوگ نماز ضائع کرنے لگیں

جب لوگ نماز ضائع کرنے لگیں      نماز کو ضائع کرنا چند طور سے ہے۔ نجاست سے پرہیز نہ کرے کپڑے میں اس قدر نجاست ہو جس سے نماز فاسد ہوجاتی ہے یا ناپاک جگہ میں نماز پڑھےیا وضو صحیح طور پر نہ ہویا نماز میں کوئی شرط یا رکن ادا نہ ہو یا معاذاللہ دل طہارتِ باطنی و نورِ ایمانی سے خالی ہو بایں طور کہ اللہ و رسول  جل وعلا و ﷺکی تعظیم سے خالی ہو اور ضروریاتِ دین میں سے کسی امر ضروری دینی مثلاََ اللہ کی پاکی، نبی کے علمِ غیب، یا خاتم ...

تاریخ الاسرأو المعراج

تاریخ الاسرأو المعراج ڈاکٹر رضوان بن فضل الرحمٰن  بن ضیاء الدین، الشیخ حفظہ اللہ مترجم:مولانا افتخار احمد قادری   وہ عظمت والے آقا نبی گرامی ﷺ آپ کو رات کے تھوڑے حصے میں مسجد  حرام سے مسجدِ اقصیٰ تک سیر کرائی گئی،وہ مسجدِ اقصیٰ جس کے گرد اللہ تعالیٰ نے برکتیں رکھی ہیں۔پھر وہاں سے بلند آسمانوں پر آپ تشریف لے گئے۔پھر آپ کو آپ کے رب نے اپنے قرب ِ خاص میں بلایا اور نوازا۔ قرآن ناطق ہے (سُبْحَانَ الّ...

ترقی اسے کہتے ہیں جناب

’’ترقی‘‘اسے کہتے ہیں جناب (ڈاکڑغلام زرقانی) پہلے شدت پسندی نقصان دہ ثابت ہوئی اور اب اباحیت پسندی ناقابل تلافی نقصانات سے دوچارکرے گی سعودی عرب کے موجودہ ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان نے چند مہینوں پیشتر مغربی ممالک سے آئے ہوئے چند شخصیات کی موجودگی میں کہاتھا کہ ہم چالیس پچاس سالوں پیشترایسے نہ تھے ،جیسا آج ہمیں سمجھا جارہاہے،لہذا دنیا بہت جلد ہمارےمعاشرے میں بڑی تبدیلی کے آثار ملاحظہ کرے گی۔ہمیں علم ہے کہ تہذیب وتمدن کے...

اعلیٰ حضرت علیہ رحمہ کے اخلاقِ کریمانہ

مولانا مولوی سید شاہ ابو سلیمان محمد عبدالمنان قادری چشتی فردوسی علیہ الرحمہ ایک خط بنام ملک العلماء محمد ظفر الدین بہاری علیہ الرحمہ میں لکھتے ہیں:۔‘‘مجھ فقیر کو بھی ۱۳۳۹ھ کے موسم بہار میں بریلی شریف جانے کا اتفاق ہوا، جناب مولانا مولوی قاضی رحم الٰہی صاحب علیہ الرحمہ مدرس مدرسہ نے مجھے اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمت فیض درجت میں پہنچایا، آپ کی زیارت نے بتمام وکمال فقیر پر یہ ثابت کر دیا کہ جو کچھ بھی آپ کی تعریفیں ہوتی ہیں...

قطبِ مدینہ علیہ رحمہ کی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے محبت

مفتی محمد اشفاق رضوی (خطیب مرکزی جامع مسجد خانیوال شہر) بیان کرتے ہیں کہ میں ۱۹۷۹ء میں حج کے بعد مدینۂ منورہ حاضر تھا۔ وہاں حضرت شیخ مدنی﷫ سے دریافت کیا کہ حضور ہم نے سنا ہے کہ آپ نے مدینۂ طیبہ میں اپنے شیخ اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی قدس سرہٗ کے وصال کے بعد ان کی زیارت کی ہے۔ حضرت مدنی﷫ نے فرمایا، ہاں ایک مرتبہ مواجہہ شریف میں حاضری دینے کے لیےمسجدِ نبوی شریف کے باب السلام سے اندر داخل ہوا تو دیکھا کہ اعلیٰ حضرت عظیم البرکت قدس سرہٗ مواجہہ شریف کی ط...

اصلاح معاشرہ میں امام احمد رضا خاں کا کردار

اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی علیہ الرحمہ نے معاشرے کی خرابیوں کو دور کرنے کی جو کوششیں کی ہیں وہ بے مثال ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب مسلم معاشرے میں طرح طرح کی خرابیاں اور برائیاں گھر کر گئں تھیں ۔ اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی علیہ الرحمہ نے نہ ان خرابیوں کومحسوس کیا بلکہ ایک سماج کی اصلاح کرنے والے کے طور پر ان خرابیوں کو دور کیا۔ ہم اصلاح و معاشرہ کے تعلق سے امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کی کوششوں کا مختصر جائزہ پیش کرتے ہیں۔نسب پر فخر کرنا: آج کے...

عقیدۂ ’’ ختمِ نبوّت‘‘ در ’’حدائقِ بخشش ‘‘ اعلیٰ حضرت

۳۰؍جون ۱۹۷۴ء مطابق ۹؍جمادی الآخرہ ۱۳۹۴ھ کو قائدِ ملّتِ اسلامیہ حضرت علامہ مولانا شاہ احمد نورانی صدّیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نےقادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے کے لیے پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک بل پیش کیا۔ اس بل پر دو ماہ تک مسلسل بحث ہوئی، اور بالآخرآپ اپنی اس تحریک میں شہزادۂ صدر الشریعہ حضرت علامہ عبدالمصطفیٰ ازہری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ وغیرہ علمائے اہلِ سنّت سمیت ارکانِ حزبِ اختلاف کی تائید اور حمایت سے کام یاب ہوئے اور نتیجتاً۷؍س...

اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کا مختصر تعارف

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کا مختصر تعارف اعلٰیحضرت ، اِمامِ اَہلسنّت ، عظیمُ البَرَکت، عَظِیمُ المَرْتَبت، پروانہ شمعِ رِسالت ، مُجَدِّدِ دِین ومِلَّت، حضرتِ علَّامہ مولٰینا الحاج الحافظ القاری الشّاہ امام احمد رَضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن کی ولادت باسعادت بریلی شریف (ہند)کے مَحَلّہ جَسولی میں ۱۰ شَوَّالُ الْمُکَرَّم ۱۲۷۲ھ بروز ہفتہ بوقتِ ظہر مطابِق 14 جون 1856ء کو ہوئی۔ سِنِ پیدائش کے اِعتبار سے آپ کا تاریخی نام اَلْمُختار (۱۲۷۲ھ) ...

اے اہلِ شام

اے اہلِ شام۔۔۔! تحریر :پروفیسر محمد اسماعیل بدایونی وہ وڈیو نہیں تھی ۔۔۔ وہ تو کلیجے پر چلتے خنجر تھے ۔۔۔وہ تو آنسوؤں، درد اور کرب کا سمندر تھے ۔۔۔ وہ کوئی اور نہیں تھا، میرا دانیال تھا۔۔۔ میری حبیبہ تھی، وہ دم توڑتے بچے مجھے اپنے ہی لگے، وہ سسکتے بچے کوئی اور نہیں تھے، رسول اللہ ﷺ کا کلمہ پڑھنے والے معصوم پھول تھے، وہ تو وہ کلیاں تھیں جو ابھی صحیح سے کھلی بھی نہیں تھیں ۔۔۔۔ میرے آنسو نہیں تھم رہے۔۔۔میرے آنسو کیوں نکل رہے ہیں ۔۔۔ میرا اُن سے...