ضیائی آرٹیکل  

اعلیٰ حضرت علیہ رحمہ اور احترامِ سادات

امام احمد رضا محدث بریلوی علیہ الرحمہ کو سادات کرام کی ادنیٰ سی پیشمانی بھی بے چین کردیتی تھی اس وقت تک آرام نہ کرتے جب تک سید زادے کو مطمئن نہ کردیتے تھے۔ملک العلماء علامہ محمد ظفر الدین بہاری علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:۔"جس زمانہ میں اعلیٰ حضرت کے دولت کدہ کی مغبری سمت جس میں کتب خانہ نیا تعمیر ہورہا تھا، عورتیں اعلیٰ حضرت کے قدیمی آبائی مکان میں جس میں حضرت مولانا حسن رضا خان صاحب برادر اوسط اعلیٰ حضرت مع متعلقین تشریف رکھتے تھے، قیام فرما تھیں ا...

تصانیفِ اعلیٰ حضرت علیہ رحمہ

تصانیفِ اعلیٰ حضرت علیہ رحمہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے مختلف عُنوانات پر کم و بیش ایک ہزار کتابیں لِکھی ہیں۔ یوں تو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے 1286ھ سے1340ھ تک لاکھوں فتو ے دیئے ہوں گے ، لیکن افسوس! کہ سب نَقل نہ کئے جاسکے، جونَقل کرلیے گئےتھے اُن کا نام ’’اَلعَطایَا النَّبَوِیَّہ فِی الفَتاوَی الرَّضَوِیَّہ‘‘ رکھا گیا۔فتاوٰی رضویہ(مُخَرَّجہ)کی30جلدیں ہیں جن کے کل صَفحات21656،کل سُوالات وجوابا...

اَسبابِ شہادت حضرت عمر فاروقِ اعظم

امام زہری رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کا طریقۂ کار یہ تھا کہ وہ کسی نا بالغ لڑکے کو مدینہ منورہ میں باہر سے داخل نہیں ہو نے دیتے تھے۔ ایک بار حاکم ِکوفہ حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کوفہ سے آپ کو لکھا کہ یہاں ایک بہت ہی ہو شیار اور کا ریگر لڑکا موجود ہے، اس کو بہت سے ہنر آتے ہیں لوہار اور بڑھئ کا کام اچھی طرح جانتا ہے۔ نقّاشی بھی بہت عمدہ کرتا ہے، اگر آپ اس کو مدینے میں داخلے کی اجازت دے دیں تو م...

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی ولادتِ باکرامت

حضرت  امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادتِ باکرامت نواسہ رسول ،جگرگوشہ بتول امامِ عالی مقام حضرتِ سیِّدُناحسین بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پیدائش ۴ شعبان المعظم ۴ھ میں مدینہ منورہ میں ہوئی ۔ نانائے حَسَنَین،رحمتِ دارین، تاجدارِ حَرَمَین، سرورِ کَونَین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے داہنے کان میں اذان دی اور بائیں میں تکبیر پڑھی اور اپنے دہن مبارک سے تحنیک فرمائی اور دعاؤں سے نوازا۔ساتویں دن آپ کا نام حسین رکھا اور ایک بکری سے عقی...

جس کے حضور ہوگئے اس کا زمانہ ہوگیا

جس کے حضور ﷺ ہوگئے اس کا زمانہ ہوگیا   مشکل جو سر پہ آپڑی تیرے ہی نام سے ٹلی مشکل کشا ہے تیرا نام ،تجھ پر دُرود وسلام   دامنِ مصطفی سے جو لپٹا یگانہ ہوگیا جس کے حضور ہوگئے اُس کا زمانہ ہوگیا حضرت شیخ ابو الحسن بن حارث لیثی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جو کہ پابندِ شرع اور متبعِ سنت اور درودِ پاک کی کثرت کرنے والے تھے فرماتے ہیں کہ مجھ پر گردش کے دن آگئے ۔ فقر و فاقہ کی نوبت آگئی اور عرصہ گزر گیا ۔ یہاں تک کہ عید آگئی اور میرے پاس کو...

مسواک کرنے کا طریقہ

مسواک شریف کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ: سب سے پہلے مسواک کو دھولے۔ اُس کے بعد پہلے دائیں جانب اُوپر کے دانتوں کو صاف کرے۔ اس کے بعد بائیں جانب کے اوپر کے دانتوں کو صاف کرے۔ پھر دائیں جانب کے نیچے کے دانت صاف کرے۔ اس کے بعد بائیں جانب کے نیچے کے دانتوں کی صفائی کرے۔ اس طرح دائیں، بائیں اوپر نیچے کے دانتوں کی تین تین مرتبہ صفائی کرے۔ اور ہر مرتبہ مسواک کو دھولے۔ مسواک نہ بہت نرم اور نہ بہت سخت ہو بلکہ ریشہ دار ہو۔ مسواک داہنے ہاتھ سے کرے اور اس طرح کہ چ...

کنز الایمان کی ادبی جھلکیاں

کنز الایمان کی ادبی جھلکیاں تحریر: پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد امام احمد رضا کی ہمہ جہت شخصیت دنیا کے علمی حلقوں میں جانی پہچانی جاتی ہے۔ آپ کے حالات اور افکار و نظریات پر اس وقت مختلف عالمی جامعات میں تحقیق و ریسرچ ہورہی ہے۔ عالمِ اسلام میں کوئی ایسی شخصیت نظر نہیں آتی جس کے فکر و خیال کے مختلف گوشوں پر دنیا کی متعدد یونیورسٹیوں میں بیک وقت اتنا کام ہوا ہو۔ اس اتھاہ سمندر کی وسعتوں کا عالم نہ پوچھئے ابھی تو دنیا کے سامنے اس سمندر کے چند قطرے...

کنز الایمان جمالیاتی ادب کا شاہکار

کنز الایمان جمالیاتی ادب کا شاہکار تحریر: علامہ ارشد القادری آج ہم اردوترجمۂ قرآن کنز الایمان کے محاسن کاتین رخ سے جائزہ لینا چاہتے ہیں تاکہ یہ حقیقت اچھی طرح واضح ہوجائے کہ فکر، تعبیر اور زبان کے رخ سے دوسرے اردو تراجم کے درمیان کنز الایمان کا مقام امتیاز و اعتبار کیا ہے۔ پہلارخ۔۔۔۔۔ ترجمے میں قرآن کے نصوص و مضمرات کی رعایت دوسرارخ۔۔۔۔ ترجمے میں اختصار اور جامعیت تیسرارخ۔۔۔۔ شگفتہ زبان اس مختصرتمہیدکےبعداب آئیےترجمےمیں قرآن کےنصوص ومضمرات ...

حضرت عبداللہ شاہ غازی قُدِّسَ سِرُّہٗ کے آبا و اجداد اور فتاوٰی رضویّہ

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَ نُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِتحریر: ندیم احمد نؔدیم نورانی ( ضیائی دارالتحقیق، انجمن ضیائے طیبہ، کراچی)اعلیٰ حضرت امام اہلِ سنّت مولانا شاہ احمد رضا خاں نے اپنے شہرۂ آفاق فتاوٰی یعنی فتاوٰی رضویّہ میں حضرت سیّدنا عبداللہ شاہ غازی کے آبا واجداد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیھم کا ذکر بڑی محبت و عقیدت سے کیا ہے۔ اس سے پہلے کہ فتاوٰی رضویّہ سے ان بزرگوں سے متعلق کچھ نقل کیا جائے، بہ طورِ تمہید حضرت سیّدنا سیّد عبداللہ شاہ غا...

کنز الایمان سب سے مقبول ترجمہ قرآن

کنز الایمان سب سے مقبول ترجمہ قرآن تحریر:حکیم محمد حسین ترجمہ قرآن پاک:۔مولانااحمدرضاخاں بریلوی نے اپنے رفقاء اور مریدین کی فرمائش پر قرآنِ حکیم کا جو ترجمہ فرمایا۔ اس کی مثال برصغیر پاک و ہند میں نہیں ملتی۔ کلامِ پاک کے بیسیوں اردو تراجم چھپ چکے ہیں لیکن جو مقام ومرتبہ آپ کے ترجمہ کو حاصل ہے وہ کسی اور کو نصیب نہ ہوگا۔اس ترجمےکے بیسیوں ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔ تاج کمپنی نے اس ترجمہ کو مختلف اندازاور کئی اقسام میں کئی بار شائع کیا جس کی اشاعت لاک...