کامیاب دھرنا
میرا دل کہہ رہا تھا کہ ایک مثال قائم کریں اور اعلان کیا جائے کہ جو نقصان دھرنے کے دوران ہوا ہے ، چاہے وہ کسی نے بھی کیا ہو جیسے میٹرو بس کے اسٹیشن کی توڑ پھوڑ وغیرہ وہ سب نقصان ہم سنی پورا کریں گے، تاکہ ان لوگوں کہ منہ پر تمانچہ ہو جو اپنے ناکام دھرنے کے دوران نہ جانے کیا کچھ کر کے بھی امن کے داعی بنے پھرتے ہیں۔ دنیا نیوز کے پروگرام " نقطۂ نظر " کے میزبان نے میری اس دلی خواہش کو پورا کردینے والی خبر اپنے پروگرام میں دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ک...