ضیائی آرٹیکل  

گناہوں سے توبہ کرنے کی فضیلت

گناہوں سے توبہ کرنے کی فضیلت حضرتِ سیِّدُنا ابن مسعودرضی اﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ارشاد فرماتے ہیں: «التَّائِبُ مِنْ الذَّنْبِ كَمَنْ لَا ذَنْبَ لَهُ» یعنی: ” گناہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہے جیسا کہ اس نے گناہ کیا ہی نہیں“۔ [سنن ابن ماجه، كتاب الزهد، باب ذکر التوبة، الحدیث: 4250،ج 5، ...

روضۂ اقدس کی حاضری

روضۂ اقدس کی حاضری حضرتِ سیِّدُنا ابن عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اکرم ، شاہ بنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ارشاد فرماتے ہیں: «مَنْ زَارَ قَبْرِي وَجَبَتْ لَهُ شَفَاعَتِي» یعنی ”جس نے میری قبر کی زِیارت کی، اس کے لئے میری شفاعت لازِم ہوگئی“۔[شعب الإیمان، باب في المناسك، فضل الحج والعمرة، الحدیث: 4159، ج3، ص490]. اللہ تعالیٰ قراٰن پاک میں ارشاد فرماتا ہے : ﴿وَلَوْ اَنَّهُمْاِذظَّلَمُوااَنفُسَهُ...

خوشخبری سناؤ

خُوشخبری سُناؤ حضرتِ سیِّدُنا انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ارشاد فرماتے ہیں: «بَشِّرُوا، وَلاَ تُنَفِّرُوا» یعنی: ” خوشخبری سناؤ اور(لوگوں کو )نفرت نہ دلاؤ“۔ [صحیح البخاري، کتاب العلم، باب ما کان النبي صلى الله تعالى عليه وسلم یتخولهم... إلخ، الحدیث: 69، ج 1، ص25]. حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: ”یعنی لوگوں کو گ...

تکبر کا علاج

تَکَبُّر کا علاج     حضرتِ سیِّدُنا عبد اﷲبن مسعود رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا:«الْبَادِئُ بِالسَّلَامِ بَرِيءٌ مِنَ الْكِبْرِ» یعنی: ” سلام میں پہل کرنے والا تکبر سے دور ہو جاتا ہے“۔[شعب الإیمان، باب في مقاربةأهلالدین... إلخ،الحدیث: 8407، ج 11، ص201].   حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ القوی فرماتے ہیں: ”جو شخص مسلمانو...

دو ٹوک بات

غازی علم دین شہید غازی عامر چیمہ شہید اور غازی ممتاز قادری شہید جیسے عشاق دیوانہ وار عظمت مصطفے صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش نہ کرتے توخدا کی قسمہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شخصیت کا خدانخواستہ وہی کردار بن جاتا جو عیسائیوں نے فلمز اور کارٹون فلمز میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا کر دیا مطلب ان کے ہاں اپنے نبی کا کردار ادا کرنا یا ان پر کوئی کارٹون بنا دینا کوئی گستاخی نہیں یہی سب سے بڑی توہین ہے ان وجوہات کی بن...

موت خرید لاؤ

پلیز ! یہ پٹاخے اس بچے کو نہ دلاؤ اس نے میرے بچے کے ہاتھ سے پٹاخے چھین کر پھینک دئیے،ایک عجیب کیفیت طاری تھی اس عورت پر میں بہت حیرت سے اس عورت کو دیکھ رہی تھی لباس اور گفتگو سے وہ بہت پڑھی لکھی معلوم ہوتی تھی۔ میں نے اس عورت کو تسلی دی اور پوچھا :آخر کیوں؟ کیا ہو گیا؟ پھر اس نے قریب میں موجود ایک ریسٹورینٹ میں مجھے بیٹھنے کی دعوت دی جو میں نے قبول کر لی۔ آگے کی کہانی اسی سےسنیے۔ وہ زندگی کی سب خوفناک رات تھی میرے اور میرے اہل خانہ کے لیے وہ رات ...

کڑوی روٹی

کڑوی روٹی زندوں کی عبادت ( بدنی و مالی) کا ثواب دوسرے مسلمان کو بخشنا جائز ہے،  جس  کا ثبوت قرآن و حدیث اور اقوالِ فقہا سے ثابت ہے۔ اُن لوگوں پر تعجب ہوتا ہے جو یہ کہتے ہیں کہ ہمارا قرآن و حدیث پر ایمان و عمل ہے اور پھر معتزلہ کی طرح ایصالِ ثواب کا انکار کرتے ہیں؛  انہیں اپنی سوچ پر نظرِ ثانی اور ان دلائل پر غور کرنا چاہیے۔ میں نے بڑی محنت ِشاقہ سے کتاب میں حوالہ جات نقل کر دیے ہیں؛ انہیں پڑھنا، ان پر غور کرنا اور پھر انصاف کرنا آپ...

تذکرۂ امینِ شریعت مولانا سبطین رضا قادری

چل دئیے تم آنکھ میں اشکوں کا دریا چھوڑ کرنبیرۂ اعلیٰ حضرت ،ہم شبیہِ مفتیِ اعظم ، امینِ شریعت مولانا سبطین رضا قادری بریلوی نور اللہ مرقدہٗ  :  حیاتِ مبارکہ کی چند جھلکیاں(ولادت  :  1927  ء  /  وفات  :  2015  ء)شریکِ غم: ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدؔ رضوی(بروزپیر 26؍ محرم الحرام 1437ھ بہ مطابق 9؍ نومبر 2015ء کوامینِ شریعت مولانا سبطین رضا قادری بریلوی نور اللہ مرقدہٗ کی رحلت پر ایک مختصر مضمون)انوادۂ ...

دفن ہم نے خاک میں تاباںستارہ کرد یا

دفن ہم نے خاک میں تاباںستارہ کردیا عالمِ اسلام میں عشق رسولﷺ کی طاقت بن کر ابھرنے والا یہ گنجینہ نور آج دفن ہوکر چہارسو خوشبو بکھیرے گا.زمین و آسمان بھی حیران ہیں کہ یہ کون ذی احترام ہے جس نے عشق رسالت مآب ﷺ میں پھانسی کے پھندے کو حضورﷺ کی طرف سے ملنے والا غلامی کا پٹہ سمجھ کر گلے میں پہن لیا اور سند یافتہ عاشق صادق ٹھہرا. یہ کون ہے جس کے جنازے میں شریک ہونے والے درسگاہوں سے، خانقاہوں سے، آرام گاہوں سے نکل کر ایک ہی سمت میں درود و سلام کی صدائیں ...

لبرل شیطان

جامعہ کراچی کا پوائنٹ حسبِ معمول بھرا ہوا تھا اسے دیکھ کر ضمیر جعفری کا مصرعہ لبوں پر مچل گیا۔ نہ گنجائش کو دیکھ اس میں نہ تو مردم شماری کر ۱۱ بجے کلاس ختم ہوئی تو ہم نے فوزیہ آپی سے کہا :فوزیہ آپی ! لبرل ازم کا بخار آج کل ہر مداری کو کیوں چڑھا ہو اہے ایک کہتا ہے جناب قوم نے لبرل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے دوسرا ایسی دیسی لبرل تقریر کرتا ہے کہ خواتین شرم سے منہ چھپا لیتی ہیں تیسرا دھرنے میں خواتین کو خوب نچواتا ہے۔یہ ایسا کیوں کرتے ہیں یہ ملک کی ترق...