قربانی اور عقیقہ کے مسائل  

قربانی کس پر واجب ہے؟

میری تنخواہ 15000 روپے ماہانہ ہے کیا مجھ پر قربانی واجب ہے؟ (محمد فیضان خلیل، اسلام آباد)الجواب بعون الملك الوهاب صورت مسئولہ میں اگر قربانی کے تین دنوں (یعنی دس ،گیارہ اوربارہ ذی الحج  کےدنوں ) اور دو راتوں (یعنی گیارہ اور بارہ ذی الحج کی ر اتوں )میں کسی وقت آپ کے پاس ساڑے باون تولے چاند یا اس کی قیمت (یعنی ۴۲۰۰۰) کے برابر سونا یا نقدی (یعنی تنخواہ وغیرہ )یا مال تجارت یا ضرورت سے زائدسامان ہو یا ان  میں سے چند چیزوں یا سب چیزوں کی ق...

پورے گھر کے لیے ایک بکرہ کافی ہے؟

پورے گھر کے لیے ایک بکرہ یا گائے کافی ہے ؟ یہ حدیث کہاں سے آئی؟ چاروں ائمہ اسلام کی کیا رائے ہے؟ ( سید پاشا قادری، سید سفی الدین پاشا قادری، بالمقابل ایوان شاہی، مسجد ایوان شاہی) الجواب بعون الملك الوهاب مذکورہ  فی السوال حدیث سنن ابی داود شریف میں موجود ہے ،حضرت مخنف بن سلیم سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ نحن وقوف مع رسول الله صلى الله عليه و سلم بعرفات قال قال " يا أيها الناس إن على كل أهل بيت في كل عام أضحية وعتيرة ( العتيرة شاة تذبح في ...

سات حصہ دار گائے پر سوار ہو کر جنت میں جائیں گے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہٗ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و شرح متین اس مسئلہ میں کہ قربانی کے بڑے جانور میں سات حصے ہوتے ہیں۔ سات حصے دار کیا پُل صراط پر ایک ساتھ بیٹھ کر جائیں گے۔ اور ہم نے جو زندگی میں بیس سے پچیس جانور قربان کئے ہیں ہم کس پر سوار ہونگے، برائے کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں ۔ تاکہ دل میں جو خیال بار بار آتا ہے اس کا تسلی بخش جواب مل سکے۔ فقط والسلام (محمدطارق مصطفی، اتر پردیش انڈیا) الجواب بعون الملك الوه...

دیوبندیوں کی کھال سنی حضرات لے سکتے ہیں؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسئلے کے بارے میں دیوبندی کی قربانی کے جانور کی کھال سنی لے سکتے ہیں یا نہیں ؟ اور اس کھال کو فروخت کرکے اس کی رقم سنی مسجد و مدرسہ یا دیگر دینی امور میں صرف کر سکتے ہیں یا نہیں ؟ جبکہ صورت ایسی ہو کہ قربان گاہ میں یہ اذن عام ہو جو جس فرقے والے کے جانور کی کھال چاہے اپنے تصرف میں لے سکتا ہے ـ تو کیا ایسی صورت میں سنی مسجد و مدرسے والے بدمذہبوں کے جانورں کی کھال اپنے قبضے میں لے سکتے ہیں ؟...

قربانی کا اہم مسئلہ

جو قربانی نبی پاک کے نام کی کیجاتی ہے اس کا سارا گوشت تقسیم کرنا لازم ہے یا تھوڑا خود بھی کھا سکتے ہیں؟ (محمد شہباز احمد، واہ کینٹ)الجواب بعون الملك الوهاب    سارا گوشت تقسیم کرنا لازم نہیں ، خود بھی کھا سکتے ہیں ۔افضل یہ ہے کہ قربانی کے گوشت کے تین حصے کئے جائیں، ایک فقراء کے لئے، ایک دوست احباب کے لئے، اور ایک گھر کے لئے۔ لیکن اگر سارا تقسیم کردیا جائے یا گھر میں رکھ لیا جائے تو بھی کوئی حرج نہیں،جائز ہے ۔اگرچہ یہ حکم اپنی قربانی کا...

قربانی کی قیمت کس کو صدقہ کرے

اگر قربانی نہ کی تو اس کی رقم صدقہ کرنے کی صورت میں صدقات واجبہ والے احکام ہوں گے یعنی وہ بکری کی قیمت کسی شرعی فقیر کو دینا ضروری ہے یا مسجد اور سید وغیرہ کو بھی دے سکتے ہیں؟ سائل:سید اویس علی،نارتھ ناظم آباد کراچی۔ الجواب بعون الملك الوهاب     ہاں  اس کےاحکام  صدقات   واجبہ والے ہیں یعنی بکری  وغیر ہ کی قیمت کسی شرعی فقیرکودینا  اور اس کے ساتھ  توبہ و استغفار کرنا ضروری ہے ،یہ رقم مسجد میں صرف ن...

قربانی صرف سرپرست پر فرض ہے

السلام علیکم ورحمۃ الله عالیجناب محترم مفتی صاحب کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے جو قربانی کے متعلق ہے سوال: ایک گھر کے ایک سے زاید افراد بیرون ملک میں ملازمت کرتے ہیں اور کم سے کم ماہانہ تنخواہ ٢٠٠٠٠ - ٢٥٠٠٠٠ روپئے کماتے ہیں اور وہ سارے لوگ اپنی اپنی تنخواہ اپنے والد صاحب کو بھیجتے ہیں اور وہ گھر کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں اور باکی روپیہ بینک میں جمع کرتے ہیں اور جب عید الضحی آتی ہے تو قربانی صرف والد صاحب کے نام سے ہوتی ہے جو کی گھر پے ہوتے ہیں ...

زرعی زمین کو بیچ کر قربانی کا حکم؟

السلام علیکم مفتی صاحب! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس شخص کے بارے میں جس کے مال اتنا نہیں ہے کہ وہ نصاب کو پہنچ سکے۔لیکن اس کی زرعی زمین ہے  اور وہ اتنی ہے کہ اگر اس کو بیچ دیا جائے تو اس کے پاس رقم نصاب سے بھی زیادہ ہو جائے گی۔ تو ایسے شخص پر قربانی واجب ہو گی یا نہیں اور ایسے شخص کو صاحبِ نصاب سمجھا جائے گا یا نہیں؟برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں۔ سائل: محمد ذیشان  لیاقت پور الجواب بعون الملک الوہاب جس شخص کے پاس زرعی زمین اتنی ہے کہ...