قربانی اور عقیقہ کے مسائل  

چھوٹے بچہ کا ذبیحہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! چھوٹے بچے کا ذبیحہ حلال ہے یا نہیں؟ سائل: محمد زبير كراچی۔ الجواب بعون الملک الوہاب حضرت علامہ مفتی محمد امجدعلی اعظمی قدس سرہ العزیز فرماتے ہیں:" اگر چھوٹا بچہ ذبح کو سمجھتا ہو اور اس پر قدرت رکھتا ہو تو اس کا ذبیحہ حلال ہے"۔ [بہار شریعت،جلدسوم،حصہ 15،ص313،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کراچی]...

ذبح کے وقت بسم اللہ اللہ اکبر کے علاوہ الفاظ کا کہنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں اگر کسی نے ذبح کے وقت بسم اللہ اللہ اکبر کے علاوہ کہہ دیا تو اس کا ذبیحہ حلال ہےیا حرام ؟بروئے شریعت رہنمائی فرمادیں۔ شکریہ.  سائل:محمد  ساجد, حيدر آباد الجواب بعون الملک الوہاب حضرت علامہ مفتی محمد امجدعلی اعظمی قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں:" ذبح کرنے کے وقت اﷲتعالیٰ کے ناموں میں سے کوئی نام ذکر کرے جانور حلال ہوجائے گا یہی ضروری نہیں کہ لفظ...

جانورکو بیہوش کرنے کے بعد ذبح کرنا کیسا ؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے ملک میں پہلے جانور کو بیہوش کیا جاتاہے اور بعد میں ذبح کرتے ہیں۔کیا ایسا کرنا درست ہے یا نہیں؟ حامد حسين,  لاہور۔ الجواب بعون الملک الوہاب بیہوش کرنا جانور کیلئے نہایت تکلیف دہ امر ہے جس کی شریعت میں اجازت نہیں ہے۔ بہر حال  جانور بیہوش ہوا مرا نہیں ہے تو ذبح حلال ہے۔ صدر الشريعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:" بکری ذبح ک...

بد بو دارحلال جانورکھانا کیسا ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے کہ بد بو دارحلال جانور کا کھانا کیسا ہے ؟ خالد مقبول اورنگی ٹاؤن الجواب بعون الملک الوہاب حضرت علامہ مفتی محمد امجدعلی اعظمی قدس سرہ العزیز  فرماتے ہیں :"بعض گائیں، بکریاں غلیظ کھانے لگتی ہیں ان کو جَلّالہ کہتے ہیں اس کے بدن اور گوشت وغیرہ میں بدبو پیدا ہو جاتی ہے اس کو کئی دن تک باندھ رکھیں کہ نجاست نہ کھانے پائے جب بدبو جاتی رہے ذبح کر کے کھائیں اسی طرح جو مرغی غلیظ کھانے کی عادی ہ...

قربانی کس پر واجب ہے؟

السلام  مفتی صاحب ۔قربانی کے واجب ہونے کی شرائط بتا دیں۔ یعنی قربانی کس پر واجب ہے؟ یاسر شاہ ہمدانی لودہراں الجواب بعون الملک الوہاب  قربانی واجب ہونے کے شرائط یہ ہیں: (۱)اسلام یعنی غیر مسلم پر قربانی واجب نہیں۔ (۲) اقا مت یعنی مقیم ہونا، مسافر پر واجب نہیں۔ (3)تونگریؔ  یعنی مالک نصاب ہونا یہاں مالداری سے مراد وہی ہے جس سے صدقہ فطر واجب ہوتا ہے وہ مراد نہیں جس سے زکوٰۃ واجب ہوتی ہے۔ (صاحب نصاب  سے مراد یہ ہے کہ کسی شخص کے پاس ...

کس جانور کی قربانی افضل ہے؟

السلام علیکم مفتی صاحب!میں نے یہ ہوچھناتھا کہ قربانی کے جانوروں میں سے کون سے جانور کی قربانی افضل ہے؟ دلدار احمد، لاہور۔ الجواب بعون الملك الوهاب  بکری کی قیمت اور گوشت اگر گائے کے ساتویں حصہ کی برابر ہو تو بکری افضل ہے اور گائے کے ساتویں حصہ میں بکری سے زیادہ گوشت ہو تو گائے افضل ہے یعنی جب دونوں کی ایک ہی قیمت ہو اور مقدار بھی ایک ہی ہو تو جس کا گوشت اچھا ہو وہ افضل ہے اور اگر گوشت کی مقدار میں فرق ہو تو جس میں گوشت زیادہ ہو وہ افضل ہے او...

کس عیب کی وجہ سے قربانی جائز نہیں؟

السلام علیکم مفتی صاحب!میرا سوال یہ ہے کہ وہ کون عیوب ہیں جن کی وجہ سے قربانی جائز نہیں ہوتی؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمادیں۔ عبد الخبیر آزاد، پشاور۔ الجواب بعون الملك الوهاب قربانی کے جانور کو عیب سے خالی ہونا چاہیے اور تھوڑا سا عیب ہو تو قربانی ہو جائے گی ۔مگر مکروہ ہوگی اور زیادہ عیب ہو تو ہوگی ہی نہیں۔ (1): جس کے پیدائشی سینگ نہ ہوں اوس کی قربانی جائز ہے اور اگر سینگ تھے مگر ٹوٹ گیا اور مینگ تک ٹوٹا ہے تو ناجائز ہے اس سے کم ٹوٹا ہے تو جائز ہے۔...

قربانی کے دن جانور مر گیا ؟

السلام علیکم مفتی صاحب! میرا قربانی کا جانور عین قربانی کے دن مر گیا ہے تو میری طرف سے قربانی ہو گئی یا نہیں؟ طارق نقوی، سکھر الجواب بعون الملك الوهاب قربانی کا جانور مر گیا تو غنی پر لازم ہے کہ دوسرے جانور کی قربانی کرے اور فقیر کے ذمہ دوسرا جانور واجب نہیں۔  اور اگر قربانی کا جانور گم ہوگیا یا چوری ہوگیا اور اوس کی جگہ دوسرا جانور خرید لیا اب وہ مل گیا تو غنی کو اختیار ہے کہ دونوں میں جس ایک کو چاہے قربانی کرے اور فقیر پر واجب ہے کہ دونوں ...

گائے میں اگربد مذہب شریک ہوتو۔۔۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! قربانی کے جانور میں اگر کوئی بد مذہب شریک ہو گیا ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟ زہرا بتول، کلکتہ الجواب بعون الملک الوہاب  گائے کے شرکا میں سے ایک کافر ہے یا ان میں ایک شخص کا مقصود قربانی نہیں ہے بلکہ گوشت حاصل کرنا ہے تو کسی کی قربانی نہ ہوئی۔ [بہار شریعت،جلدسوم،حصہ 15،ص343،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کراچی]...

قربانی کرتے وقت جانورعیب دار ہوا

السلام علیکم مفتی صاحب!میرا قربانی کا جانور قربانی کرتے وقت عیب دار ہو گیا ہے۔تو اب اس کا کیاحکم ہے؟ محمد حسن لائنز ایریا کراچی الجواب بعون الملك الوهاب  قربانی کرتے وقت جانور اوچھلا کودا جس کی وجہ سے عیب پیدا ہوگیا یہ عیب مضر نہیں یعنی قربانی ہو جائے گی۔  اور اگر اوچھلنے کودنے سے عیب پیدا ہوگیا اور وہ چھوٹ کر بھاگ گیا اور فوراً پکڑ لایا گیا اور ذبح کر دیا گیا جب بھی قربانی ہو جائے گی۔  [بہار شریعت، جلدسوم، حصہ 15،ص342،مطبوعہ مکتبۃ...