ضیائی زکوٰۃ  

غریب ماں باپ کو، یا مالدار شخص کی نابالغ اولاد کو زکوٰۃ دینا کیسا؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مسئلہ یہ ہے کہ میں ایک عام نوکری پیشہ ہوں میری تنخواہ ۱۱ ہزار ماہانہ ہے۔ میری بیوی کے اوپر زکوٰۃ تقریباً ۸ ہزار تک آتی ہے وہ میں ہی ادا کرتا ہوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ میں اتنی زکوٰۃ ایک بار ادا نہیں کرسکتا اس لیے سال بھر میں تھوڑا تھوڑا کرکے ادا کرتا ہوں۔ مسئلہ ۱: میری بہن وہ مالکِ نصاب ہے اس کا بیٹا ہوا ہے کیا ہم اس بچے کو کپڑے تحائف وغیرہ زکوٰۃ کی نیت سے دے سکتے ہیں حالانکہ وہ بچہ نابالغ اور اس کے نام پر مال وغیرہ ن...

پاکستان کے حساب سے زکوٰۃ نکالی جاۓ یا سعودی عرب کے حساب؟

مجھ پر فروری 2016 میں زکوٰۃ کا سال شروع ہوا جب میں پاکستان میں تھا لیکن فروری 2017 میں جب زکوٰۃ ادا کرنے کا وقت آیا تو میں سعودی عرب میں میں تھا۔ تو میں پاکستان کے حساب سے زکوٰۃ ادا کروں گا یا سعودی عرب کے حساب سے اور اس طرح اگلے سال میں یہیں کے حساب سے دوں گا۔ براہِ کرم جواب ارشاد فرمادیں۔ (محمد وقاص، ریاض ، سعودی عرب)الجواب بعون الملك الوهاب زکوٰۃ دینے میں کسی ملک یا کسی شہر کا  لحاظ نہیں، بلکہ زکوٰۃ میں شریعت نے جونصاب بیان کیا ہے وہ اد...

زکوٰۃ

السلام عليكم و رحمة اللہ سؤال زکوۃ کا نصاب ہے ساڑھے سات تولہ سونا جس کی موجودہ قیمت ہے 189000 یا ساڑھے باون تولہ چاندی جس کی موجودہ قیمت ہے 32860 سوال یہ ہے کہ کسی شخص کے پاس صرف پانچ تولہ سونا ہے جس کی قیمت ہوتی ہے 126000 تو اس پر زکوۃ واجب نہیں ہے اور دوسرے شخص کے پاس صرف ساڑھے باون تولہ چاندی ہے جس کی موجودہ قیمت ہوتی ہے 32860اور اس پر زکوۃ واجب ہے جبکہ پہلا شخص دوسرے سے زیادہ مالدار ہے کہ اس کے پاس دوسرے شخص کے مقابل 126000 کے زیادہ کا سامان...

زکوٰۃ کتنی واجب ہوگی؟

سلام! ایک شخص کے پاس 200 گرام سونا تھا 1436 ہجری میں اس نے 5 گرام زکوٰۃ نکال دی رقم سے نہ کہ سونا۔ اب رہنمائی فرمادیں کہ 1437 میں اس کو 200 گرام پر زکوٰۃ دینی ہوگی یا 195 گرام پر۔(اصل میں تو اس کے پاس 200 گرام ہیں مگر 5 گرام کے پیسے تو وہ پچھلے سال زکوٰۃ نکال چکا ہے ) جزاک اللہ۔ (عبد اللہ ، اسلام آباد)الجواب بعون الملك الوهاب صورت  مسئولہ میں ۲۰۰ گرام کی زکوٰۃ دینی ہو گی  نہ کہ ۱۹۵گرام کی ۔کیونکہ رقم سے زکوٰۃ ادا کرنے کی وجہ سے اب بھ...

زکوۃ

کیا میرے والد کے ماموں میرے لیے محرم ہیں یا نہیں؟ جو پیسے بینک میں لونگ ٹرم ڈپوزٹ میں رکھے ہوں ان پر نفع آتا ہو کیا ان پیسوں پر زکوۃ ہوگی یا جو نفع آرہا ہے اس پر زکوۃ ہوگی؟ (سائمہ اسلم، اعوان ٹاؤن لاہور، پاکستان) الجواب بعون الملك الوهاب آپ کے والد کے ماموں آپ کیلئے محرم ہیں ۔اور  جو پیسے بینک میں لونگ ٹرم ڈپوزٹ میں رکھےہیں ان پر زکوٰۃ ہو گی اور ان پر جو نفع مل رہا ہے وہ سود ہے ،اور سود پر زکوٰۃ نہیں ہوتی ، بلکہ  اسے بینک مالکان ک...

زکوٰۃ کے متعلق سوال

ایک شخص کے پاس اتنا سامان ہے کہ اس پر زکوٰۃ فرض ہوتی ہے۔ لیکن کیش نہیں ہے لیکن اب اس کے پاس کیش آیا ہے اپنی کوئی چیز بیچ کر تو پہلے وہ زکوٰۃ دے یا قربانی کرے؟ (محمد عزیز ہاشم، اسلام آباد)الجواب بعون الملك الوهاب ایک شخص کے پاس اتنا سامان ہے کہ اس پر زکوٰۃ فرض ہوتی ہے۔ لیکن کیش نہیں ہے لیکن اب اس کے پاس کیش آیا ہے اپنی کوئی چیز بیچ کر تو پہلے وہ زکوٰۃ دے یا قربانی کرے؟ (محمد عزیز ہاشم، اسلام آباد) الجواب بعون الوھّاب اللھمّ ھدایۃ الحق والصوا...

بی سی پرزکوٰۃ

السلام علیکم :ہمارے ہاں چندآدمی مل کرجو کمیٹی (بی سی )ڈالتےہیں کیااس پر بھی زکوٰۃ ہے یا نہیں؟محمد حسیں ،ملتان ۔الجواب بعون الملك الوهاب وہ  آدمی  جس کی بی سی ابھی تک نہیں  نکلی ،اگروہ اتنی رقم جمع کراچکا ہے  جوتنہا نصابِ زکوٰۃ  کو پہنچ جاتی ہے یا  دوسرےکسی  مال کے ساتھ مل کر نصاب ِزکوٰۃ کو پہنچ جاتی ہےاور اس پر سال بھی گزرگیا ہے اوروہ   اس کی ضروریات زندگی سے بھی فارغ ہے  تو اس رقم پر زکوٰۃ واج...

بینک کی کاٹی ہو ئی زکوٰۃ

السلام علیکم :تقریبا تمام بینک اپنے اکاؤنٹ ہولڈرزکے اکاؤنٹ سےزکوٰۃ کا ٹ لیتے ہیں ،تو کیا بینک کی کاٹی ہو ئی زکوٰۃ ادا ہو جاتی ہے یانہیں ۔محمد اشرف ،لاہور ۔الجواب بعون الملك الوهاب بینک کی کاٹی ہو ئی زکوٰۃ ادا نہیں ہوتی ،پھر سے الگ طور پردینا  ضروری ہے ۔کیونکہ بینک میں زکوٰۃ کی کٹوتی کے وقت شرعی حدودو قیود کا لحاظ رکھا جاتا ہے اور نہ ہی زکوٰۃ کو خرچ کرنے اور مستحقین تک پہنچانے میں مکمل اہتمام کیا جاتا ہے ، لہٰذا بینک سے کا ٹی گئی زکوۃ ادا نہ ...

کیا زکوٰۃ کا فوری خرچ کرنا ضروری ہے

Kya farmate hain Ulema Karam Ki main agar zakat kisi idare ya wakeel ko deta hun aur wo kuch zakat de dy maslan 70% usi waqt de dy aur 30% baqaya bad ane wale mahino main kharch kareالجواب بعون الملك الوهاب الجواب بعون الوھّاب اللھمّ ھدایۃ الحق والصوابجائز ہے کہ ادارے  کامتولّی یا مستحقینِ زکو ٰۃ کا وکیل کچھ زکوٰۃ فوری طور پر خرچ کر دے اور کچھ بعد میں ادارے او ر مستحقین کی ضرورت کے مطابق خرچ کرتا رہے ۔واللہ&nbsp...

عنوان :زکوٰۃواپس لینے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وپرکاتہ :مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ زید تقریباً 6سال کے عرصہ سے بکر کو اہلسنت کے ایک دینی ادارہ کے لئے زکوٰۃ کی مد میں رقم ادا کر رہا ہے ،اور اس کا دل مطمئن ہے کہ وہ اپنی زکوٰۃ صحیح مصرف میں ادا کر رہا ہے۔ اس دوران عمرو نے شرارت کی اور زید کو بکر کے خلاف بھڑکایا اور خوب شر پھیلانے کی کوشش کی جس کی وجہ سےزید کے دل میں بکر کے خلاف خلش پیدا ہو گئی اور وہ بکر کو بدعقیدہ سمجھنے لگا ، (جب کہ بکر صحیح العقیدہ سنی ہے ) جب بکر...