علمائے اسلام  

سیّد احمد شیخ الہند قادری گیلانی

والد کا نام سیّد سبدالرزاق بن تاج العارفین یحییٰ تھا۔ سلسلۂ نسب حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی غوث الاعظم تک منتہی ہوتا ہے۔ سلسلۂ قادریہ کے مشائخ کبارے تھے۔ آپ کے آباؤ اجداد عرب سے نقلِ مکانی کرکے ہندوستان آکر پنجاب میں وزیرآباد کے قریب آباد ہوگئے تھے۔ آپ نے ایک گاؤں کوٹلہ بھی آباد کیا تھا۔ تمام عمر ہدایتِ خلق میں مصروف رہے۔ ۱۱۳۶ھ میں سکّھوں کی غارت گری میں شہید ہوئے۔ آپ کے بھائی یٰسین بھی بزرگی و کرامت میں دُور دور تک شہرت رکھتے تھے۔ مزار موضع خا...

سیّد بذرالدین گیلانی قادری لاہوری

والد کا نام سیّد علی بن حاجی سید ہاشم تھا۔ اپنے زمانے کے فاضل متجر اور عارف کامل تھے۔ عبادت و ریاضت، زہدد اتقا اور توکل و استغنا میں بے نظیر تھے۔ درس و تدریس اور اعلائے کلمۃالحق میں شہرۂ آفاق تھے۔ بڑے بارعب و پُرہیبت تھے۔ آپ کے سامنے کوئی بات نہ کرسکتا تھا۔ قلندرانہ وضع رکھتے تھے۔ ایک دفعہ محمد معزالدین بن شاہ بن عالم گیر خدمت میں حاضر ہُوا۔ ایک لاکھ روپیہ نقد اور چند قطعاتِ اراضی نذرانہ پیش کیے مگر آپ نے کُچھ بھی قبول نہ کیا۔ ۱۱۳۶ھ میں بعہدِ محم...

شاہ شرف لاہوری قادری

اصلی نام سعادت مند تھا۔ قصبہ بٹالہ کے رہنے والے تھے۔ آباؤاجداد قوم کھتری پوری سے تھے۔ آپ کے دادا مشرف بہ اسلام ہوئے تھے جو بٹالہ میں قانون گو کے عہدہ پر مامور تھے۔ تعلیم و تربیت اپنے والدِ ماجد سے پائی تھی۔ تیس سال کی عمر میں تھے کہ آپ کے بھائی عبدالرحیم وفات پاگئے۔ آپ ازرہِ ہمدردی و خبر گیری اپنی بھاوج کے پاس آیا جایا کرتے تھے۔ ان کی بیوی کو ان کا یہ سلوک ایک آنکھ نہ بھایا اور انہیں متہم کیا۔ آپ دل برداشتہ ہو کر لاہور چلے آئے اور شیخ محمد فاضل ق...

حضرت مخدوم سید عبد القادر ثانی

اپنے وقت کے امامِ شریعت، مقتدائے طریقت اور عارفِ حقیقت تھے۔ علومِ ظاہری و باطنی کی تعلیم اپنے والدِ ماجد سے پائی تھی۔ جامع علوم و فنون تھے۔ نیز علومِ منقولات و معقولات میں بڑی دسترس حاصل تھی۔ ہندوستان کے مشائخ ِ  کبار سے تھے۔ سیکڑوں مشرکین اور فاسق و فاجر آپ کے دستِ مبارک پر مشرف بہ اسلام ہوئے اور تائب ہوکر راہِ ہدایت پر آئے۔ حضرت غوث الاعظم ﷫کے ساتھ نسبت خاص تھی۔ حضرت غوثیہ ہی سے عبدالقادر ثانی کا خطاب بعالمِ باطن پایا تھا۔ صاحب اخبار الاخی...

حضرت شیخ داؤد چونی وال شیر گڑھی قادری

داؤد نام، سیّد فتح اللہ بن سیّد مبارک باپ کا نام تھا۔ سلسلۂ نسب امام موسیٰ کاظم﷜ تک منتہی ہوتا ہے۔ آپ کے والد عرب سے آکر ہندوستان میں پہلے ہیبت پور (پٹی) میں پھر قصبۂ چونی وال (چونیاں) سکونت پذیر ہوگئے تھے۔ آپ اسی مقام پر اپنے والد کی وفات کے چار ماہ بعد پیدا ہوئے۔ سنِ رشد کو پہنچے تو حضرت مولانا عبدالرحمٰن جامی﷫ کے شاگرد مولانا اسماعیل لاہوری﷫ کی خدمت میں آکر علومِ ظاہری کی تکمیل کی پھر حضرت سیّد حامد گنج بخش گیلانی اوچی﷫ کے حلقۂ ارادت میں داخل ...

شیخ احمد بن مبارک

زاہد و عابد، صاحبِ کشف و کرامت اور حضرت غوث الاعظم کے خادمِ خاص تھے۔ ان کی عظمت و بزرگی کی سب سے بڑی روشن دلیل اور کیا ہوسکتی ہے کہ جب حضرت غوث الثقلین وعظ کے لیے کرسی پر تشریف رکھتے تھے تو آپ اپنی چادرِ مبارک کرسی پر بچھایا کرتے تھے۔ ۵۷۲ھ میں وفات پائی۔ قطعۂ تاریخِ وفات: شیخ احمد بن مبارک چوں بفضلِ ایزدی رحلتش احمد مقدس بن مبارک شد رقم ۵۷۲ھ   یافت از دنیائے دوں در جنّت اعلیٰ مقام نیز احمد نورِ ربانی شدا ز سرور عیاں ۵۷۲ھ ...

حضرت شیخ صدقہ بغدادی

شیخ صدقہ نام، ابوالفرح کنیت، باپ کا نام یٰسین تھا۔ بغداد کے رہنے والے تھے۔ حضرت غوث الاعظم کی خدمت میں اکثر حاضر ہوکر اخذِ فیض کرتے تھے۔ ایک روز حالتِ جذب و سکر میں کچھ ایسے کلمات آپ کی زبان سے نکل گئے جو ظاہر میں خلافِ شریعت تھے۔ علمائے وقت نے ان کلمات پر مواخذہ کیا۔ خلیفہ کے سامنے پیش کیے گئے۔ کوڑوں کی سزا مقرر ہُوئی۔ جس وقت جلاد نے آپ کے کپڑے اتار کر کوڑے لگانے چاہے تو شیخ صدقہ کے ایک خادم نے اے شیخ اے شیخ  کی فریاد بلند کی۔ اُسی وقت ضارب...

حضرت شیخ ابو عبد الرحمنٰ عبد اللہ

حضرت غوث الاعظم﷫ کے فرزند ارجمند تھے۔ علومِ ظاہری وباطنی کی تحصیل اپنے پدر بزر گواری سے کی تھی۔ اپنے وقت کے عالم و فاضل اور محدّث و فقیہ تھے۔ ۲۷؍ ماہ صفر ۵۸۷ھ میں وفات پائی۔ مرقد بغداد میں زیارت گاہِ خلق ہے۔ قطعۂ تاریخِ وفات: چو از دنیا بجنت گشت راہی وصالش والیٔ تسلیم پیداست ۵۸۷ھ   شہ اہلِ یقیں مقبول رحماں دوبارہ ’’مہ جبیں مقبول رحماں‘‘ ۵۸۷ھ       ...

حضرت شیخ شمس الدین عبد العزیز

کنیت ابوبکر ہے۔ حضرت غوث الاعظم ﷫کے صاحبزادہ ہیں۔ تعلیم و تربیت اپنے والدِ ماجد ہی کے زیر سایہ پائی تھی اور اُنہی کے مرید و خلیفہ تھے۔ پدر بزرگوار کی وفات کے بعد نقلِ مکان کرکے سنجار چلے گئے تھے۔ وہیں ۵۸۹ھ میں وفات پائی۔ قطعۂ تاریخِ وفات: سیدِ ذی جاہ و عالی مرتبت رحلتش مہتابِ عالم گفتہ ام ۵۸۹ھ   مرشدِ حق، حق نما، حق بیں عزیز نیز شد روشن زشمس الدین عزیز ۵۸۹ھ ...

حضرت شیخ ابو مدین مغربی

شعیب نام، لقب ابو مدین بن حسن یا حسین۔ حضرت شیخ ابوبغرائی مغربی کے مرید و خلیفہ اور حضرت شیخ محی الدین ابن العربی کے مرشد تھے۔ حضرت شیخ سیّد عبدالقادر جیلانی غوث الاعظم﷫ سے بھی اکتسابِ فیض کیا تھا۔ صاحبِ کشف و کرامت اور سر زمینِ مغرب کے مشائخِ کبار سے تھے۔ ایک روز آپ نے دیارِ مغرب کے کسی مقام پر گردن جھکا کر کہا۔ اللھم انی اشھدک واشھد ملائکتک انی سمعت واطعت۔ حاضرین نے اس کا سبب پوچھا۔ فرمایا: شیخ عبدالقادر جیلانی قدس سرہٗ نے بغداد میں یہ فرمایا ق...