علمائے اسلام  

محمدوبری خوارزمی

          محمد بن ابی بکر المعروف بحمیر الوبری [1]خوارزمی: بڑے عالم فاضل،مناظر متکلم اور زین الائمہ لقب رکھتے تھے،فقہ ابی بکر محمد بن علی زرنجری شاگرد حلوائی سے پڑھی اور کتاب الاضاحی تصنیف کی،چونکہ آپ اونٹ کی پشم کا کام کیا کرتے تھے اور عربی میں اونٹ کی پشم کو وبر کہتے ہیں اس لیے  لوگ آپ کو وبری کہا کرتے تھے۔   1۔ حمیر وفات صدود ۵۱۰ھ’’ہدیۃ العارفین‘‘(مرتب) (حدائق الحنف...

محمود او زجندی  

            محمود بن عبد العزیز اوزجندی: شمس الائمہ لقب تھا،اپنے زمانہ کے امام فاضل فقیہ کامل،جامع علوم عقلیہ و نقلیہ اور قاضی خاں کے جد امجد تھے،فقہ وغیر سرخسی سے پڑھی۔ (حدائق الحنفیہ)  ...

حماد بن ابراہیم بخاری

          حماد بن ابراہیم بن اسمٰعیل صفار بخاری: قوام الدین لقب اور ابو المحامد کنیت تھی،آپ اور آپ کے آباء وجداد مشائخ کبار اور خاندان علم و زہد سے تھے، آپ عید الضحیٰ کی رات۴۹۳؁ھ کو پیدا ہوئے[1]اور علم اپنے باپ سے اخذ کیا یہاں تک کہ اپنے زمانہ کے شیخ الاسلام اور امام ائمہ اصول و فروع میں مجتہد یگانہ ہوئے۔ برہان الاسلام زرنوجی مصنف کتاب تعلیم المتعلم اور افتخار الدین طاہر صاحب خلاصہ نے (مرتب)   1۔ ...

رضی الدین نیشاپوری

              رضی الدین نیشا پوری:[1]بڑے عالم فاضل منشی النظر مکارم الاخلاق تھے۔الرضویہ المعروف با لرضیۃ تین جلدوں میں تصنیف کیا۔آپ سے رکن الدین امام زادہ محمد بن ابی بکر اور فضل رکن الطاؤسی نے علم خلاف حاصل کیا۔   1۔ الموید بن محمد بن علی نیشا پوری ولادت ۴۸۴ھ وفات ۵۶۸’’بدیۃ العارفین‘‘ (حدائق الحنفیہ)   ...

احمد بن عبدالرشید بخاری

          احمدبین عبدالرید بن حسین بخاری: قوام الدین لقب رکھتے تھے،آپ کے باپ بھی اپنے وقت کے امام فاضل شیخ کبیر،ثقہ حافظ،مترجفی العلوم تھے جن سے آپ نے علم حاصل کیا اور افقہ زمان و علامۂ دوراں ہوئے اور امام محمد کی جامع صغیر کی شرح تصنیف کی اور آپ سے آپ کے بیٹے صاحب خلاصہ نے فقہ پڑھی۔ صاحب ہدایہ نے آپ سے بسند متصل یہ حدیث آنحضرت سے روایت کی ہے قال (ﷺ)مامن شئی بدیٔ یوم الاربعاء الاتم یعنی رسول اللہﷺنے فر...

حسن بن نصر کشنی

           حسن بن نصر بن ابراہیم بن یعقوب الحاکم الاکشنی[1]: ۴۹۰؁ھ کو قصبہ کشن ماوراء النہر میں شہر نخشب کے پاس واقع ہے،پیدا ہوئے۔فقہ ابی المعالی مسعود بن حسین خطیب کشانی صاحب مختصر سعودی سے حاصل کی یہاں تک کہ عالم فاضل اور ہر ایک علم میں ماہر کامل ہوئے۔   1۔ وفات۵۵۷ھ’’جواہر المضیۃ‘‘(مرتب) (حدائق الحنفیہ)   ...

زیاد فرغانی  

           زیاد بن الیاس فرغانی: فرغانہ کے مشائخ کبار اور فضلائے نامدار سے تھے۔ابو المعالی کنیت اور ظہیر الدین لقب تھا با وجود کثرت علم اور و فور عقل کے برے متواضع و خلیق تھے،اپنے اصحاب کے ساتھ نہایت لطف سے پیش آتے تھے، صاحب ہدایہ کہتے ہیں کہ میں بعد وفات پانے جدامجد کے آپ کےپاس جایا کرتا تھا اور آپ سے فقہ پڑھتا تھا۔ (حدائق الحنفیہ)...

احمد بن موسیٰ کشنی

          احمد بن موسیٰ کشنی[1]: شہر کشن کے باشندہ تھے جو تین فرسنگ کے فاصلہ پر شہر جر جان سے واقع ہے،نجم الدین عمر نسفی کی مدت تک مصاحبت کی اور انہیں سے استفادہ کیا اور اپنے قدرو منزلت کو بڑھایا۔کتاب مجموع النوازل نہایت لطیف فروع حنفیہ میں معتبر فتاووں یعنی فتاویی ابی اللیث سمر قندی و فتاویٰ ابی بکر بن الفضل و فتاویٰ ابی حفص کبیر وغیرہ سے جمع کی جس کا ابتدائ اس طرح پر کیا الحمدللہ الذی شرفنا بسید الاص...

احمد بن محمد غزنوی

          احمد بن محمد بن نوح قالبی غزنوی: جمال الدین لقب تھا،اپنے زمانہ کے امام عالم،فقیہ متجر،فاضل ماہر تھے۔ قدس میں فتاویٰ حاوی قدسی تصنیف کیا اور حسن بن علی نحوی نے آپ سے تلمذ کیا،وفات آپ کی تقریباً ۶۰۰؁ھ میں ہوئی۔ (حدائق الحنفیہ)...

محمد طاؤسی

           محمد بن عراقی قزوینی المعروف[1]بہ طاؤسی: ابو الفضل کنیت رکن الدین لقب تھا۔ امام فاضل علامۂ مناظر علم خلاف کے ماہر متجر تھے۔علم شیخ رضی الدین نیشا پوری سے حاصل کیا اور علم خلاف میں تین تعالیق تصنیف کیں۔ہمدان میں بہت طالب علم آپ کے پاس جمع ہوئے اور نیز دیگر امصارو بلا و قریبہ و بیعدہ سے استفادہ کے لیے لوگ آنے شروع ہوئے جس سے آپ کی بڑی شہر ت ہوئی اور ۶۰۰؁ھ میں وفات پائی۔طاؤسی طاؤس بن کیسان...