شیخ پیر محمد سلون قدس سرہ
آپ ظاہری اور باطنی علوم میں کامل تھے آپ شیخ عبدالکریم رحمۃ اللہ علیہ کے مرید تھے آپ کے اکثر مرید صاحبِ علم فضل اور ریاضتوں مجاہدہ میں کامل ہوئے ہیں آپ کے زمانے میں پیر محمد پکنوی بھی تھے وہاں کے لوگ جن میں علماء و فضلا بھی تھے شیخ پیر محمد پکنوی سے نفرت کرتے تھے اور ان کی طرف رجوع کرتے تھے حتیٰ کہ شیخ پیر محمد پکنوی مجرد اور اکیلے تھے اور لباسِ فقر پہنا کرتے تھے دوسری طرف پیر محمد سلون شادی شدہ اور عیال دار تھے اور مشائخ کا لباس پہنتے تھے ...