شیخ مٹہہ کا کرونی قدس سرہ
آپ بڑے کامل درویش اور مکمل ولی اللہ تھے حضرت خواجہ معین الدین کے روحانی فیض یافتہ تھے کہتے ہیں کہ آپ بیس (۲۰) سال تک خواجہ اجمیری کے روضہ منورہ پر جھاڑو دیتے رہے۔ بیس (۲۰) سال کے بعد روضۂ منورہ سے آواز سنی کہ اے مٹہہ تم کو ولی کامل بنا دیا گیا اور ولایت کا کرون تمہارے حوالے کردی گئی ہے اور وہاں کی تمام چیزیں تمہارے تصرّف میں ہوں گی۔ شیخ مٹہہ اجمیر سے اُٹھے تو کاکرون آگئے ایک خانقاہ بنائی...