/ Tuesday, 16 April,2024

غلام  حیدر علی شاہ جلالپوری, پیر سید

غلام  حیدر علی شاہ جلالپوری, پیر سید نام ونسب: حضرت پیر سید غلام حیدر علی  شاہ  بن سید جمعہ شاہ بن سید کاظم شاہ بن سید سخی  شاہ  (علیہم الرحمہ) تاریخ ولادت: ۳ صفر ۔۲۶/اپریل (۱۲۵۴ھ؍۱۸۳۸ء) کو جلال پور میں پیدا ہوئے۔ تعلیم وتربیت:جب آپ نےہوش سنبھالا تو قرٓ ن پاک کی تعلیم کے لئے آپ کو میاں خان محمد اعظم پوری کے سپرد کیا انہوں نے قرآن مجید پڑھانا شروع کیا جس کی تکمیل آپکے چچا سید امام شاہ نے فرمائی۔ اس کے بعد میاں عبد اللہ چکروی سے فارسی اور اردو کی درسی کتب پڑھیں پھر جلال پور سے پانچ کوس کے فاصلہ پر قاضی محمد کامل کی خدمت میں نین وال تشریف لے گئے اور ان سے کتب فقہ کا درس لیا ، اپنے علاقے کے مشہور عالم مفتی غلام محی الدین سے استفادہ کیا اور کنز الد قائق پڑھی ، اس سے زیادہ آپ نے ظاہری علم با قاعد گی سے نہیں پڑھا اور حضرت خواجہ شمس العارفین قد س سرہ سے مرقع اور کش۔۔۔

مزید

اللہ بخش تونسوی، امام العارفین مولانا خواجہ

اللہ بخش تونسوی، امام العارفین مولانا خواجہ نام ونسب:حضرت خواجہ اللہ بخش تونسوی بن حضرت خواجہ گل محمد،بن حضرت خواجہ شاہ محمد سلیمان تونسوی،بن محمد زکریا،بن  عبدالوہاب،بن عمر،بن خان محمد رحمۃ اللہ علیہم اجمعین۔ ولادت: ماہ ذوالحجہ (۱۲۴۱ھ/۱۸۲۶) میں تونسہ شریف میں پیدا ہوئے ۔ تحصیلِ علم:دینی تعلیم کے لئے حضرت خواجہ شاہ محمد سلیمان تونسوی نے آپ کو مولانا محمد امین کے سپرد کیا ۔ انہوں نے قرآن مجید کے علاوہ فارسی ادب اور عربی صرف و نحو کی تعلیم دی ، پھر حدیث کا درس دیا ، باطنی تر بیت خود حضرت پیر پٹھان نے فرمائی۔ سیرت وخصائص:ابتدائی زمانہ میں آپ شاہانہ شان و شوکت سے رہتے تھے، جب اپنے اصلی مقام پر فائز ہوئے تو پرانی ٹوپی ، نیلا تہبند اور معمولی کپڑے زیب تن فرماتے تھے ۔ جدا مجد کے فیض ِتربیت سے نماز اور روزے کی محبت بچپن ہی میں حاصل ہوگئی تھی ۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عبادت و ریاضت سے لگ۔۔۔

مزید

خواجہ نظام الدین اولیاء

سلطان المشائخ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء محبوبِ الہی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:  سید محمد نظام الدین۔ القاب: محبوبِ الہی،  سلطان المشائخ،  سلطان الاولیاء، نظام الدین اولیاء۔سلسلہ ٔ نسب اس طرح ہے: حضرت سید محمد بن سید احمد بن سید علی بخاری بن سید عبداللہ خلمی  بن سید حسن خلمی بن سید علی مشہدی بن سید احمد مشہدی بن سید ابی عبداللہ بن سید علی اصغر بن سید جعفر ثانی بن امام علی ہادی نقی بن  امام محمدتقی بن امام علی رضا بن امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن  امام زین العابدین بن امام حسین بن امیر المومنین حضرت علی  کرم اللہ وجہہ الکریم۔رضی اللہ عنہم اجمعین۔(اقتباس الانوار: 473/ مجلہ معارف اولیاء،اگست،2006)۔ آپ کی والدہ ماجدہ سیدہ بی بی زلیخا علیہا الرحمہ اپنی وقت کی رابعہ ثانی تھیں۔یہ حضرت خواجہ عرب بخاری کی اکلوتی صاحبزادی ۔۔۔

مزید

قطبِ لاہور حضرت مولانا غلام قادر بھیروی

قطبِ لاہور حضرت مولانا غلام قادر بھیروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: عبد القادر۔عرفی نام: غلام قادر بھیروی۔ لقب: قطبِ لاہور، عارف باللہ،استاذ العلماء۔  سلسلۂ نسب اس طرح ہے:  عارف باللہ حضرت علامہ مولانا غلام قادربھیروی بن مولانا عبدالحکیم بن مولانا جان محمد بن مولانا محمد صدیق۔علیہم الرحمہ۔آپ﷫ خاندانِ قریش کے چشم وچراغ تھے۔آپ کے مورث اعلیٰ سندھ کے باسی تھے۔تسخیر ِ سندھ کے بعد سندھ میں مقیم ہوگئے۔بعد ازاں سیاسی انقلابات سے متاثر ہوکر سندھ سے بھیرہ شریف پنجاب میں اقامت گزیں ہوگئے۔آپ کے والد گرامی مولانا عبدالحکیم صاحب ایک جید عالم اور خدا ترس بزرگ تھے۔اسی طرح آپ کے دوحقیقی بھائی بھی صاحبِ علم و فضل تھے۔(فروغِ علم میں خانوادۂ سیال شریف اور ان کے خلفاء کا کردار:186) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت  ’’الیواقیت المہریہ‘‘ تذکرہ اکابر اہل سنت،او۔۔۔

مزید

حضرت محمد عارف چشتی صابری

حضرت محمد عارف چشتی صابری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام: آپ کا نام محمد عارف تھا۔ بیعت وخلافت: آپ نے لاہور ہی میں شیخ عبد الخالق چشتی سے بیعت کی اور خلافت حاصل کی۔ آپ اپنے شیخ کے جلیل القدر خلیفہ تھے۔ سیرت وخصائص: آپ صاحبِ کشف وکرامت، درویش، فقیر اور ولئ کامل تھے۔ آپ پربے شمار اسرارِ ربانی منکشف تھے۔ علومِ شریعت وطریقت کے یکسا ماہر تھے۔اور آپ کی شانِ فقری بھی بہت بلند ہے ،صابر وشاکر تھے جو میسر آتا تناول فرمالیتے، لیکن مہمانوں کی دل کھول کر خدمت فرماتے۔ آپ کو سماع کا بھی بہت شوق تھا۔ سماع میں آپ پر کیفیت طاری ہوجاتی  تو ذوق و محبت میں رقص کرنے لگتے۔(لیکن ایک بات کا خیال رہے  کہ قوالی سننے کے دوران  اولیائے کرام کا جو رقص کرنا منقول ہوتا ہے تو ان کا رقص کرنا اپنے اختیار سے نہیں ہوتا  بلکہ جب وہ اپنے کیفیت کے متعلق اشعار سنتے ہیں تو وہ بے خود ہوکر بے اختیار رقص کرنے لگتے ہیں ۔۔۔

مزید

خواجہ غلام فریدچشتی

حضرت خواجہ غلام فرید  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: حضرت خواجہ غلام فرید۔القاب:ملک الشعراء،فردِ فرید،قادرالکلام،شاعرِ ہفت زبان۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:قدوۃ العاشقین حضرت خواجہ غلام فریدبن حضرت خواجہ خدا بخش بن حضرت خواجہ احمد علی بن حضرت قاضی محمد عاقل(خلیفہ حضرت قبلہ عالم مہاروی) بن مخدوم محمد شریف بن مخدوم یعقوب بن مخدوم نور محمد۔آپ کا سلسلۂ نسب خلیفۂ ثانی حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔(علیہم الرحمہ) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بروز منگل  26/ذیقعدہ1261ھ،مطابق  25/نومبر 1845ء کو "چاچڑاں شریف"میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نےآٹھ سال کی عمر میں قرآن کریم حفظ کیا اسی دوران آپ کے والدماجد کا وصال ہو گیا ۔ظاہری وباطنی علوم و معارف اپنے بڑے بھائی حضرت خواجہ فخر جہاں غلام فخر الدین رحمہ اللہ تعالیٰ اور دیگر جیدعلماء  سے حاصل کئے اور مرتبۂ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ علی متقی

حضرت  شیخ علی متقی  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:شیخ علی۔لقب:علاؤالدین،محدثِ کبیر۔سلسلۂ نسب اسطرح ہے:محدثِ کبیر شیخ علاء الدین علی متقی بن حسام الدین بن عبدالملک بن قاضی خان۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔آپ کا آبائی وطن "جونپور"تھا۔ شیخ حسام الدین  علیہ الرحمہ نے ترکِ وطن کر کے "برہان پور"میں مستقل  سکونت اختیار کرلی تھی۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 888ھ،مطابق 1483ء کو برہان پور (انڈیا)میں پیدہوئے۔ تحصیلِ علم:آپ نے ابتدائی تعلیم وتربیت اپنے والدِ گرامی سے حاصل کی۔مروجہ علوم کی تحصیل کے بعد شاہی ملازمت اختیار کرلی،اورصاحبِ جاہ وحشمت ہوگئے۔مگر آپ نے سب چھوڑ کر مزید کسبِ علم کے لئے شیخ حسام الدین ملتانی علیہ الرحمہ کی خدمت میں ملتان حاضر ہوئے۔ان سے  تفسیرِ بیضاوی وغیرہ کا درس لیا۔ملتان میں دیگر علماء سے بھی علمی استفادہ کرتے رہتے تھے۔مزید علمی پیاس بجھانے۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ عبید اللہ ملتانی

حضرت خواجہ عبید اللہ ملتانی رحمۃ اللہ علیہ نام و نسب: اسمِ گرامی: خواجہ عبیداللہ۔لقب:مظہرکلماتِ حق۔ سلسلہ ٔنسب اسطرح ہے:مولانا عبیداللہ  بن مولانا محمد قدرۃ اللہ بن مولانا محمد صالح بن مولانا محمد داؤد بن مولانا یار محمد بن مولانا گل محمد بن مولانا محمد عبدالقدوس بن مولانا محمد عبدالحق بن مولانا خدا بخش بن مولانا محمد عبدالغفور (رحمہم اللہ تعالٰی ) (سردلبراں:47)  قبلہ مفتی محمد عبدالشکور ملتانی  نقل فرماتے ہیں کہ: حضرت خواجہ عبیداللہ  فرمایا کرتے تھے:میری قوم "فقیر"اور اس کے ساتھ "قادری" کا اضافہ صرف اور صرف حضرت محبوبِ سجانی،  شیخ  عبدالقادر جیلانی   علیہ الرحمہ سے محبت اور ان سے نسبت قائم کرنے کی وجہ سے کرتا ہوں"۔(ایضاً) تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت 1219ھ،مطابق  1804ءکو"مدینۃ الاولیاء ملتان" میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: بچپن ہی میں آپ۔۔۔

مزید

عبدالرحمن ملتانی، خواجہ ، علامہ مفتی محمد ، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

عبدالرحمن ملتانی، خواجہ ، علامہ مفتی محمد ، رحمۃ اللہ تعالی علیہ نام ونسب: خواجہ عبدالرحمن ملتانی بن خواجہ  عبیداللہ بن مولانا محمد قدرۃ اللہ بن مولانا محمد صالح بن مولانا محمد داؤد بن مولانا یار محمد بن مولانا گل محمد بن مولانا محمد عبدالقدوس بن مولانا محمد عبدالحق بن مولانا خدا بخش بن مولانا محمد عبدالغفور رحمہم اللہ تعالٰی اجمعین۔ تاریخِ ولادت: ۱۲۳۹ھ مادۂ تاریخ "مظہرِجمال ِودود" سے اخذکیا ہے۔ تحصیل ِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے پھوپھا اور سلسلہ اویسیہ کے عظیم بزرگ  خواجہ علی مردان سیرانی علیہ الرحمۃ سے حاصل کی باقی  جمیع علومِ عقلیہ ونقلیہ  اپنے والد گرامی خواجہ عبید اللہ ملتانی سے حاصل کیے ۔ ان کے علاوہ اپنے وقت کےجیّد عالمِ دین مولانا محمد بہرام خان سدّوزئی سے بھی استفادہ فرمایا۔ بیعت وخلافت:علو م ِ ظاہری کی تکمیل کے بعد آپکی طبیعت  علوم ِ باطنیہ کی طرف راغ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ جلال الدین کبیر الاولیاء پانی پتی

حضرت شیخ جلال الدین کبیر الاولیاء  پانی پتی رحمۃ اللہ  علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:  خواجہ محمد۔لقب: جلال الدین،کبیر الاولیاء۔مکمل نام: شیخ جلال الدین محمد کبیر الاولیاء پانی پتی۔ سلسلہ ٔ نسب اس طرح ہے: شیخ محمد جلال الدین کبیر الاولیاء بن خواجہ محمود بن کریم الدین بن جمیل الدین  عیسیٰ بن شرف الدین بن محمود بن بدرالدین بن ابو بکر بن صدر الدین بن علی بن شمس الدین عثمان بن نجم الدین عبدا للہ الیٰ آخرہ ۔آپ کا سلسلہ امیر المؤمنین حضرت عثمان غنی ذالنورین﷜ تک منتہی ہوتاہے۔ آپ کےوالدماجدشیخ محمود امرائےپانی پت سے تھے۔(تذکرہ اولیائے برصغیر:221) تاریخِ ولادت:  23/شوال المکرم 557ھ مطابق 23/اکتوبر1162ء، بروز بدھ، پانی پت(ہند) میں ہوئی۔ انسائیکلوپیڈیا جلد3: 61)۔ آپ کے سنِ ولادت میں مختلف اقوال ہیں۔صاحبِ اقتباس الانوارشیخ  محمد اکرم قدوسی ﷫  نے تحریرفرمایا ہے کہ آپ ک۔۔۔

مزید