/ Saturday, 20 April,2024

حضرت مولانا خورشید احمد فیضی

مبلّغ اعظم مولانا خورشید احمد ظاہر پیر \اہل سنّت و جماعت کے عظیم مبلغ حضرت مولانا خورشید احمد ولد جناب منشی حبیب اللہ فیضی ۱۹۲۷ء میں بمقام راجن پور کلاں ڈہریں والی، تحصیل و ضلع رحیم یار خاں میں پیدا ہوئے۔ آپ راجپوت خاندان کے چشم و چراغ ہیں اور آپ کے اکابر میں سے حضرت مفتی غلام حسن رحمہ اللہ، حضرت جمال اللہ ملتانی رحمہ اللہ کے خلیفۂ مجاز تھے اور اب ان کا روضۂ مبارکہ ملتان شریف میں مرجع خلائق ہے۔ حضرت مولانا خورشید احمد مدظلہ نے درسِ نظامی کا مکمل نصاب فریدآباد شریف (آستانہ حضرت خواجہ مولانا نور احمد صاحب) اور مدرسہ عربیہ انوارالعلوم ملتان میں پڑح کر ۱۹۴۸ء میں سندِ فراغت حاصل کی۔ آپ کے اساتذہ کرام کے اسماء یہ ہیں: ۱۔      حضرت خواجہ مولانا نور احمد خلیفۂ مجاز حضور خواجہ نازک کریم کوٹ مٹھن شریف ۲۔     حضرت مولانا محمد عبدالخالق مدظلہ، پکالاڑاں ۳۔&n۔۔۔

مزید

حضرت پیر سید اللہ داد شاہ بخاری چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ

حضرت پیر سید اللہ داد شاہ بخاری چشتی صابری ﷫ نام و نسب: اسم گرامی: پیر سید اللہ داد شاہ بخاری چشتی صابری﷫۔والد کا اسم گرامی: حضرت پیر سید فتح اللہ شاہ ﷫۔ حکومت ِ وقت نے آپ کو ’’خان‘‘ کا خطاب کیا تھا۔خاندانی تعلق حضرت امام موسیٰ کاظم ﷜ سے ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ﷫ 962ھ کو پیدا ہوئے۔ تحصیل علم: آپ﷫ نے اپنے ماموں حضرت پیر سید محبوب عالم شاہ جیونہ صابری﷫ کی سرپرستی میں ان کے گھر پر تعلیم حاصل کی۔ آپ﷫ کی ذات مبارکہ علوم و معارف کی جامع تھی۔ بیعت و خلافت: اپنے ماموں گرامی حضرت پیر سید محبوب عالم شاہ جیونہ صابری﷫ سے سلسلہ چشتیہ صابریہ میں بیعت ہوئے، اور بعد ازاں منازل سلوک کی تکمیل پر شیخ کامل نے آپ کو خرقہ خلافت عطافرمایا۔ سیرت و خصائص: فخر السادات پیر طریقت حضرت پیر سید اللہ داد شاہ چشتی صابری﷫؛آپ﷫ بڑے ہی نیک متقی و پرہیزگار او راپنے اسلاف کی تعلیمات و معمولات پر سختی س۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ابو سعید گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ

حضرت شیخ ابو سعید گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت شیخ ابو سعید گنگوہی۔لقب: شیخ المشائخ۔ سلسلہ نسب: حضرت شیخ ابو سعید گنگوہی بن حضرت شیخ نور گنگوہی بن حضرت شیخ علی گنگوہی بن قطب العالم حضرت شیخ عبد القدوس گنگوہی بن شیخ اسماعیل بن شیخ صفی الدین ﷭۔ آپ﷫ کے اجداد میں شیخ صفی الدین﷫ حضرت میرسیداشرف جہانگیرسمنانی﷫ کے مرید اور اپنے وقت کے عارفِ کامل تھے۔آپ کاسلسلہ نسب چندواسطوں سےامام الائمہ حضرت امام ابوحنیفہ﷫ پرمنتہی ہوتاہے۔ (حضرت شیخ عبد القدوس گنگوہی اور ان کی تعلیمات، ص145) اسی طرح آپ﷫ حضرت جلال الدین تھانیسری چشتی صابری﷫ کے نواسے ہیں۔(اقتباس الانوار، ص731) ولادت: آپ﷫ کی ولادت باسعادت گنگوہ ،ہند میں حضرت شیخ عبد القدوس گنگوہی﷫ کے پوتےشیخ نور الدین ﷫ کے گھر پر ہوئی۔ تاریخ و سن ولادت معلوم نہ ہوسکا۔ تحصیل علم: حضرت شیخ ابو سعید گنگوہی﷫ کا تعلق ایک علمی و روحانی خانوادے سے ت۔۔۔

مزید

حضرت شیخ دوست محمد لاہوری چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ

حضرت شیخ دوست محمد لاہوری چشتی صابری ﷫ اسم گرامی: سلطان العاشقین برھان الواصلین حضرت شیخ دوست محمد چشتی صابری﷫۔آپ﷫ سلسلہ چشتیہ صابریہ کے اولیائے کاملین میں سے ہیں۔ بیعت وخلافت: آپ ﷫ شیخ المشائخ عارف ربانی حضرت خواجہ نظام الدین بلخی تھانیسری﷫ کے دست حق پرست پر بیعت سے مشرف ہوئے اور انہیں سے خرقہ خلافت پاکر سرفراز و ممتاز ہوئے۔حضرت شٰخ نظام الدین بلخی چشتی صابری مرید و خلیفہ حضرت شیخ جلال الدین محمود تھانیسری ﷫ کے تھے۔ وہ مرید خلیفہ تھے حضرت قطب العالم شیخ عبد القدوس گنگوہی چشتی صابری ﷫ کے۔ اقتباس الانوار میں شیخ محمد اکرم قدوسی﷫ فرماتے ہیں: ’’شیخ نظام الدین بلخی﷫ کے چھٹے اور ساتویں خلفاء حضرت شیخ اللہ داد لاہوری اور حضرت شیخ دوست محمد صوفی لاہوری ہیں۔ ان دونوں حضرات کے حُسنِ تربیت سے بے شمار طالبانِ حق مرتبہ تکمیل و ہدایت کو پہنچے۔جن کے ذریعے مزید خلفاء و جود میں آئے اور مخلو۔۔۔

مزید

حضرت سید غریب اللہ چشتی صابری ابن سید عبدالرسول کیرانوی

حضرت سید غریب اللہ چشتی صابری کیرانوی﷫ نام ونسب: اسم گرامی: سید غریب اللہ چشتی صابری﷫۔والد کا اسم گرامی: حضرت سید عبد الرسول ﷫۔خاندانی تعلق کیرانہ کےسادات کرام سے تھا۔آپ کے والد گرامی اپنے وقت کے عظیم صوفی اور عارف کامل تھے۔صاحبِ اقتباس الانوار شیخ محمد اکرم قدوسی چشتی صابری ﷫ فرماتے ہیں کہ صاحب سیر الاقطاب نے اپنی کتاب میں لکھا ہے:’’کہ سید غریب اللہ بن سید عبد الرسول آپ میرے رضاعی بھائی اور رشتہ دار ہیں۔ یعنی میری دادی اور ان کی دادی سگی بہنیں ہیں۔(اقتباس الانوار، ص843) تحصیل علم: آپ ﷫ تمام علوم ظاہری و باطنی کے جامع تھے۔ بیعت و خلافت: آپ﷫ حضرت شیخ جلال الدین پانی پتی﷫ کے جانشین حضرت شاہ محمدجی بندگی چشتی صابری﷫ کے دست حق پرست پر بیعت ہوئے اور مجاہدات و سلوک کے بعد خلافت و اجازت سے مشرف ہوئے۔ سیرت و خصائص: عارف ربانی ،صاحب کشف و کرامات حضرت سیدغریب اللہ چشتی صابری کیرانوی﷫۔۔۔

مزید

حضرت شیخ جان اللہ چشتی صابری لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

حضرت شیخ جان اللہ چشتی صابری لاہوری﷫ نام ونسب: اسم گرامی: شیخ جان اللہ لاہوری﷫۔ لقب: امام العارفین۔ آپ﷫ کے سلسلۂ نسب کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔ ولادت: آپ﷫ کی ولادت باسعادت لاہور میں ہوئی۔تاریخ ِ ولادت و سن ِ ولادت معلوم نہ ہوسکی۔ تحصیل علم: شیخ جان اللہ لاہوری﷫ کی تعلیم و تربیت لاہور میں ہوئی۔دینی و دنیاوی علوم پر مکمل طور پر دسترس حاصل تھی۔ (خزینۃ الاصفیاء/ تذکرہ اولیائے لاہور، ص353) بیعت و خلافت: حضرت جان اللہ لاہوری﷫ مرشدِ کامل کی تلاش میں سیر کرتے کرتے حضرت شیخ نظام الدین بلخی چشتی صابری ﷫ کی خدمت میں تھانیسر پہنچے اور حضرت شیخ نظام الدین بلخی ﷫ کے دست حق پرست پر بیعت سے مشرف ہوئے اور کچھ عرصہ مرشدِ کامل کی خدمت میں رہ کر زہد و ریاضت میں کمال حاصل کیا۔ اس کے بعد مرشد کامل کے ہمراہ حج کے لیے حرمین شریفین تشریف لے گئے۔ وہاں سے واپسی پر آپ کے مرشد حضرت شیخ نظام الدین بلخی ﷫نے ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ حاجی عبدالکریم چشتی صابری

حضرت شیخ عبد الکریم چشتی صابری لاہوری﷫ نا م و نسب: اسم گرامی: شیخ عبد الکریم چشتی صابری﷫۔ لقب: شیخ الاولیاء والعلماء۔ سلسلہ نسب: شیخ عبد الکریم چشتی صابری بن شیخ الاسلام مخدوم المُلک عبد اللہ انصاری﷫۔ خاندانی تعلق قبیلہ انصار سے تھا۔آپ﷫اپنے وقت کے جید عالم و عارف باللہ تھے۔ہمایوں بادشاہ نے شیخ عبد اللہ انصاری ﷫ کو ان کی عظیم خدمات کے پیش نظر ’’ شیخ الاسلام، اورمخدوم المُلک‘‘ کا خطاب دیا تھا۔آپ﷫ تمام عمر کفر و الحاد کے خلاف معرکہ آراء رہے۔(تذکرہ اولیائے لاہور،ص355)۔اللہ تعالیٰ نےشیخ کو دولتِ علم و عرفان کے ساتھ ساتھ ظاہری مال و متاع سےبھی خوب نوازا تھا۔لیکن اس کے باوجود آپ ﷫ نےساری زندگی فقیرانہ گزاری،ا ور دین کی خدمت میں مصروف عمل رہے، بلکہ آپ کی اولاد بھی آپ کے طریقے پرقائم رہی۔آپ﷫ کی حق گوئی و بےباکی اور کفر و الحاد اور بالخصوص ’’دین اکبری‘&lsqu۔۔۔

مزید

حضرت شیخ حمید الدین چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ

حضرت شیخ حمید الدین چشتی صابری ﷫ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت شیخ حمید الدین چشتی صابری﷫۔ لقب: جامع الحسنات۔ سلسلہ ٔنسب: حضرت شیخ حمید الدین چشتی صابری﷫بن شیخ قطب الدین چشتی صابری بن شیخ پیر بن شیخ بڈھن بن مخدوم الاولیاء حضرت شیخ محمد بن حضرت شیخ عارف بن حضرت شیخ احمد عبد الحق ردولوی چشتی صابری بن شیخ عمر بن شیخ داؤد۔﷭ ۔حضرت شیخ داؤد ﷫؛ حضرت شیخ نصیر الدین چراغ دہلوی﷫ کے مرید تھے۔ان کا مزار مبارک قصبہ ردولی کے جنوب کی طرف موجود ہے۔سلسلہ ٔنسب امیر المؤمنین حضرت عمر بن خطاب ﷜ پر منتہی ہوتا ہے۔وطن اصلی بغداد تھا۔ہلاکو خاں کی ہلاکت خیزیوں سے بچ کر ہندوستان وارد ہوئے تھے۔(اقتباس الانوار، ص555) تحصیل علم: آپ﷫ جامع علوم عقلیہ و نقلیہ تھے۔ بیعت و خلافت: حضرت شیخ حمید الدین چشتی صابری﷫ اپنے والدِ گرامی حضرت شیخ قطب الدین چشتی صابری﷫ سے بیعت ہوئے، اور مجاہدات و ریاضت کے بعد خلافت و اجازت سے مشرف ہوئ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ رکن الدین چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ

حضرت شیخ رکن الدین چشتی صابری ﷫ نام و نسب: اسم گرامی: شیخ رکن الدین چشتی صابری﷫۔لقب: عارف باللہ۔ سلسلہ نسب: حضرت شیخ رکن الدین چشتی صابری﷫ بن قطب العالم شیخ عبدالقدوس گنگوہی بن شیخ اسماعیل بن شیخ صفی الدین﷭۔آپ کےجد امجد حضرت شیخ صفی الدین﷫، حضرت میرسیداشرف جہانگیرسمنانی ﷫کے مریدتھے۔آپ کاسلسلۂ نسب چندواسطوں سےحضرت امام ابوحنیفہ ﷫ پرمنتہی ہوتاہے۔(اقتباس الانوار، ص604) تحصیل علم: آپ﷫ جامع علوم نقلیہ و عقلیہ تھے۔ آپ کی ابتدائی تربیت اپنے والد گرامی کے ہاتھوں ہی ہوئی اور بعد ازاں قابل ترین اساتذہ کرام سے علوم دینیہ کی تحصیل سے فراغت پاکر خدمت اسلام میں مصروف ہوگئے۔آپ﷫ کے علمی کمالات کا اندازہ آپ کی تصانیف’’لطائف قدوسی‘‘ اور ’’مجمع البحرین‘‘ جو حقائق و معارف پر مشتمل ہیں ان سے کیا جاسکتا ہے۔ بیعت وخلافت: اپنے والد گرامی قطب العالم حضرت شیخ ع۔۔۔

مزید

حضرت شیخ عبد السلام المعروف شاہ اعلیٰ چشتی صابری

حضرت شیخ عبد السلام المعروف شاہ اعلیٰ چشتی صابری ﷫ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت شیخ عبد السلام چشتی صابری﷫۔ لقب: شاہ اعلی۔ سلسلہ نسب: حضرت شیخ عبد السلام بن شیخ نظام الدین بن شیخ عثمان زندہ پیر چشتی صابری﷫۔ خاندانی تعلق حضرت شیخ جلال الدین کبیر الاولیاء﷫ کی اولاد سے ہیں۔ تاریخ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 890ھ کو ہوئی؛ مادہ تاریخ ’’فیاض‘‘ ہے۔ تحصیلِ علم: آپ﷫ علوم ظاہری و باطنی کے جامع تھے۔ بیعت و خلافت: حضرت شیخ عبد السلام المعروف شاہ اعلی چشتی صابری﷫ نے اپنے والد بزرگوار حضرت شیخ نظام ﷫ کے دست حق پرست پر بیعت ہوئے اور تعارف:عارف ربانی ولی العصر ، شیخ زمانہ مرشد یگانہ، حضرت شیک عبد السلام بہ مقلب حضرت شاہ اعلیٰ چشتی صابری پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ 890 ھ مادہ تاریخ ولادت از سیر الاقطاب ‘‘ فیاض’’ نکلتا جو کہ اپنے زمانے کے عظیم روحانی پیشوا حضرت ش۔۔۔

مزید