/ Friday, 19 April,2024

ملک العلماء قاضی شہاب الدین دولت آبادی

ملک العلماء قاضی شہاب الدین دولت آبادی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: قاضی شہاب الدین احمد۔لقب:ملک العلماء،زاولی۔تخلص: سلسلہ ٔ نسب اس طرح ہے:ملک العلماء قاضی شہاب الدین احمد بن شمس الدین بن عمر دولت آبادی علیہم الرحمۃ۔مختلف تذکروں کی کتب میں آپ کانام ’’احمد بن عمر‘‘بھی آیا ہے۔لیکن قاضی شہاب الدین دولت آبادی کےنام سے معروف ہیں۔(حاجی خلیفہ:ج2)۔ تاریخِ  ولادت: آپ کی ولادت باسعادت ساتویں سن ہجری کودولت آباد ہندوستان میں ہوئی۔(مقدمہ شرح قصیدہ بردہ:10) تحصیلِ علم: قاضی عبدالمقتدر دہلوی﷫(قاضی صاحب﷫اپنےزمانےکےفاضل اجل تھے،آپ کےعلو مرتبت کادوردور تک شُہرہ تھا۔حضرت شیخ الاسلام شیخ نصیر الدین محمود دہلوی﷫کےمرید وخلیفہ تھے،خواجہ صاحب آپ کی نہایت ہی قدراور تعظیم فرماتے تھے،’’قصیدہ لامیہ‘‘معروف تصنیف ہے)اور مولانا خواجگی دہلوی کالپوی﷫(مریدوخل۔۔۔

مزید

حضرت مولانا مفتی عبد الحفیظ حقانی

حضرت مولانا مفتی عبد الحفیظ حقانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مفتی عبدالحفیظ حقانی۔لقب:مفتیِ اعظم آگرہ۔ والد کااسمِ گرامی:مولانا عبدالمجیدآنولوی  رحمۃ اللہ علیہ،آپ اپنے وقت کے جید عالمِ دین تھے۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مفتی عبدالحفیظ حقانی بن مولانا عبدالمجید آنولوی  بن شیخ عبدالکریم بن شیخ عبداللہ۔(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین) تاریخِ ولادت:  آپ رحمۃ اللہ علیہ 1318ھ،بمطابق 1900ء کو "محلہ مداری دروازہ" بریلی (انڈیا)میں پیداہوئے۔تاریخی  نام "حفظ الرحمن"تجویزہوا۔ تحصیل ِ علم:ابتدائی تعلیم و تر بیت ان کے وطن آنولہ میں اپنے  میں  ہوئی ۔ قرآن پاک کی تعلیم استاذ الحفاظ مولانا حافظ محمد عوض مرحوم سے حاصل کی، بعد ازاں والد ماجد سے فارسی اور عربی کی تعلیم شروع ہوئی۔ 1913ء میں والد ماجد کے ہمراہ ٹانڈہ چلے آئے۔ والد ماجد اس قدر محنت سے پڑھاتے کہ ریل کے سفر کے دوران ب۔۔۔

مزید

صوفی مشتاق احمد چشتی صابری

صوفی مشتاق احمد چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ نام : آپ کا نام صوفی مشتاق احمد چشتی صابری سراجی جالندھری لاہوری  اور آپ سلسلہ عالیہ چشتیہ سراجیہ میں حضرت مولانا خواجہ شاہ محمدسراج الحق گوردارسپوری چشتی صابری علیہ الرحمہ کے مرید تھے۔ آپ کی قوم و مقامِ ولادت: آپ قوم سے قصاب اور بستی شیخ درویش جالندھر، مشرقی پنجاب، انڈیا میں پیدا ہوئے۔ سیرت و خصائص: جامع الحسنات و الکمالات، منبعِ فیوض وبرکات، صاحبِ اسرارِ علمِ لدنی حضرت صوفی مشتاق احمد چشتی صابری علیہ الرحمہ مست و مستغرق وبحر توحیدومعرفت ہیں۔آپ کے بارے میں یہ بات بہت مشہور ہے کہ ہندوپاک کا شاید کوئی دربار ہو جہاں آپ نے اعتکاف نہ کیا ہو۔آپ بڑے وجیہہ، دراز قد، بھاری بھرکم جسم کے مالک اورعشق و مستی کا بحربیکنار تھے۔ اکثر طبیعت پرجذب غالب رہتاتھا۔آپ کے مریدین کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز کرگئی تھی۔ایک مرتبہ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری علیہ الر۔۔۔

مزید

حضرت بو علی قلندر

حضرت بو علی قلندر رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت شاہ شرف الدین۔لقب: بو علی قلندر۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: کہ حضرت شاہ شرف الدین بو علی قلندر بن سالار فخر الدین زبیر بن سالار حسن بن سالار عزیز بن ابوبکر غازی بن فارس بن عبدالرحمٰن بن عبدالرحیم بن دانک بن امام اعظم ابو حنیفہ  نعمان  بن ثابت  رضی اللہ تعالیٰ عنہم۔ (اقتباس الانوار:516)۔آپ علیہ الرحمہ پانی پت کےقدیم باشندے ہیں۔چنانچہ آپکے والدین یعنی سالار فخر الدین اور بی بی حافظہ جمال کے مزارات پانی پت کے شمال کی طرف اب  بھی موجود ہیں۔(ایضا:516) بوعلی قلندر کہلانے کی وجہ تسمیہ:حضرت علی کرم اللہ وجہہ نےجب آپ کودریاسےباہرنکالاآپ اسی وقت سےمست الست ہوگئے ،ہر وقت حالتِ جذب میں رہنے لگے،اور اسی دن سے شرف الدین بوعلی قلندرکہلانےلگے۔(تذکرہ اولیائے پاک وہند:87)۔( رافضی ملنگوں نے عوام میں یہ مشہور کیا ہوا ہےکہ  اللہ ت۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ بدرالدین غزنوی

حضرت خواجہ بدرالدین غزنوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ حضرت قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ اعظم تھے، آپ کا وطن غزنی تھا، اکثر سماع میں محو رہتے، وقت کے مشائخ آپ کی بزرگی کے معترف تھے اور آپ کا ذکر اچھے طریقے سے کرتے، آپ خود بھی مجلسِ وعظ برپا کرے آپ کی ایسی مجالس میں حضرت خواجہ فریدالدین گنج شکر حاضر ہوا کرتے تھے۔ جن دنوں آپ غزنی سے برصغیر ہندوستان میں تشریف لائے تو سب سے پہلے آپ نے لاہور میں قیام کیا اور پھر دہلی گئے، وہاں جاکر قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ کے مرید ہوئے۔سیرالاولیاء کے مصنف نے لکھا ہے کہ شیخ بدرالدین حضرت خضر علیہ السلام سے ملا کرتے تھے، حضرت خضر بھی آپ کی مجالس میں تشریف لاتے، ایک دن آپ کے والد نے کہا کہ اگر میری حضرت خضر سے ملاقات کرا دو تو بڑی اچھی بات ہوگی، ایک دن آپ مسجد میں تقریر کر رہے تھے تو ایک شخص عام لوگوں سے ہٹ کر دور بیٹھا ہوا تھا حضرت شیخ بد۔۔۔

مزید

علامہ خدا بخش اظہرشجاع آبادی

حضرت علامہ  مولانا خد ابخش اظہرشجا ع آبادی علیہ الرحمہ مقر رِ خوش الحان  حضرت علامہ مولانا خدا بخش اظہر بن رحیم بخش خان ۱۳۴۹ھ۱۹۳۰ء میں بمقام کو ٹلہ  نواب تحصیل لیا قت پور      ریا ست بہا ول پور  میں پیدا ہو ئے،آپ نے مڈل تک اردو تعلیم حاصل کی اور پھر علومِ عر بیہ کی تمام کتب متد اولہ اور دورۂ حد یث       مد رسہ عربیہ انوار العلوم ملتان میں پڑھ کر سندِ فر اغت حاصل کی۔ آپ نے جن  اکا بر علماء کے سامنے زانو ئے تلمذ طے کیا،ان کے اسما ء یہ ہیں۔ ۱)حضرت علامہ سید خلیل احمد شاہ کا ظمی محد ث امروہی رحمۂ اللہ۔ ۲)حضرت علامہ سید احمد سعید شاہ کا ظمی مد ظلہ العالی۔ ۳)حضرت مولانا محمد عبد الکریم فیضی،اعوان،بہا ول پور۔ ۴)حضرت مولانا شیر محمد،بہا ول پور۔ ۵)حضرت مولانا الہیٰ بخش ،بہاول پور۔ حضرت علامہ اظہر نے دورانِ ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ جلال الدین تھانیسری

حضرت علامہ جلال الدین تھانیسری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: آپ کا نام جلال الدین اور والد کا نام قاضی محمود ہے۔ آپ کا سلسلۂ نسب والد و والدہ دونوں کی طرف سے چند واسطوں کے بعد  حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ سے ملتا ہے۔ تاریخ ومقامِ ولادت: آپ علیہ الرحمہ بلخ میں  894 ھ میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:آپ نے ہندستان آنے سے قبل بلخ میں قرآن شریف حفظ کیا، ہندستان آکر تحصیلِ علومِ ظاہری میں مشغول ہوئےاور صرف ونحو،تفسیر،حدیث، فقہ، منطق وغیرہ میں دستگاہ حاصل کی۔سترہ سال کی عمر میں تحصیلِ علومِ ظاہری سے فارغ ہوکردرس ووعظ میں مصروف رہتے تھے۔ آپ فتوی بھی دیکر لوگوں کی شرعی رہنمائی کرتے تھے۔ بیعت وخلافت: آپ علیہ الرحمہ عبد القدوس گنگوہی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے دستِ حق پر بیعت ہوئے۔ انہوں نے کئی اوراد ووظائف کی آپ کو تعلیم فرمائی بعدہ خرقۂ خلافت سے سرفراز فرمایا۔ سیرت وخصائص:آپ اپنے وقت کے مشہور ع۔۔۔

مزید

حضرت شیخ حسن محمد بن میاں جیون

شیخ حسن بن میاں جیون رحمۃ اللہ علیہ نام و نسب:آپ کا نام حسن بن شاہ میاں جیون بن شیخ نصیر الدین شیخ امجدالدین بن شیخ سراج الدین بن کمال الدین قدس سرہم ہے۔ بیعت و خلافت:آپ روحانی طورپرشیخ جمال الدین المعروف شیخ جمن کے مرید تھے۔ شیخ جمن  شیخ محمد المعروف شیخ راجن کے وہ شیخ علم الدین کے اور وہ شیخ نصیر الدین محمود چراغ دہلوی قد س سرہم کے مرید تھے۔ سیرت وخصائص:شیخ حسن بن میاں جیون قدس سرہ ایک بڑے جلیل القدر اور اپنے زمانے کے مایہ ناز گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ابتدائی تعلیم و تربیت اپنے گھر ہی سے حاصل کی، مزید علوم  کے حصول کے  لئے کئی مقامات کا سفر کرکے ایک وقت ایسا بھی آیا کہ آپ متبحر اور وسیع  العلم  علماء میں سے ہوگئے۔  حصولِ علم سے فراغت کے بعد آپ مخلوق کی طرف متوجہ ہوئے اور ان کی ذہنی و اخلاقی تربیت شروع کی۔ آپ کے حلقۂ ارادت سے کافی لوگوں نے فائدہ حاصل کیا۔آپ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ حسام الدین ملتانی

آپ سلطان المشائخ نظام الدین دہلوی کے خلفائے باوقار میں سے تھے۔ زہد و تقویٰ اور ریاضت میں اپنے احباب میں ممتاز تھے۔ حضرت شیخ سلطان المشائخ فرمایا کرتے تھے کہ دہلی شہر شیخ حسام الدین کے ظلِ حمایت میں ہے۔ آپ ایک دن کہیں جا رہے تھے۔ راستہ میں مشغول بحق ہونے کی وجہ سے اتنی محویت طاری تھی کہ آپ کے کندھے پر سے مصلی گر پڑا، کسی شخص نے دیکھا تو چلا کر آواز دی، یا شیخ، مگر شیخ کو قطعاً کوئی خبر نہ ہوئی، آخرکار مصلی اُٹھاکر آپ کے پاس آیا اور کہنے لگا میں نے کئی بار یا شیخ یا شیخ کہا، مگر آپ نے کچھ نہ سنا اور مصلی نہ اٹھایا آپ نے مسکرا کر فرمایا، بھلے آدمی میں  دراصل شیخ نہیں ہوں، ایک فقیر بے نوا ہوں، اگر اس نام سے آواز دیتے تو میں سن لیتا! ایک بار آپ حضرت پیر روشن ضمیر کی اجازت سے حج بیت اللہ کو گئے حج کی سعادت اور گنبد خضریٰ کی زیارت سے واپس آئے تو شیخ نے فرمایا اگر کوئی شخص حج کو جاتا ہے تو اس۔۔۔

مزید

حضرت شیخ محمد صدیق چشتی صابری لاہوری

حضرت شیخ محمد صدیق چشتی صابری لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ لاہور میں بلند پایہ چشتی بزرگ ہوئے ہیں علوم شریعت و طریقت میں وحید و فرید تھے۔ سارا دن طلبا کی تدریس میں مصروف رہتے شام کے بعد طالبات حق کو تلقین فرمایا کرتے تھے پنجاب بھر سے آپ کی خدمت میں لوگ حاضر ہوتے اور دینی و دنیاوی امور حل کراتے تھے سماع اور وجد کے دوران آپ جس پر نظر ڈالتے اسے تارک الدینا بنادیتے تھے آپ کو محمد عارف لاہوری رحمۃ اللہ علیہ سے خرقۂ خلافت ملا تھا اور لاہور میں ہی قیام پذیر رہے آپ آٹھ ماہ ذی الحجہ ۱۰۸۴ھ کو فوت ہوئے۔ آپ کا مزار بھی زین خان کے میدان میں ہے۔ زدنیا رفت در خلد معلّی چو صدیق آں ولی راہ تحقیق رقم شد شیخ قدسی سال تاریخ ۱۰۸۴ھ بدیگر بار شمع عشق صدیق ۱۰۸۴ھ۔۔۔

مزید