/ Saturday, 20 April,2024

حضرت شیخ محمد جمال چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ

حضرت شیخ محمد جمال چشتی صابری ﷫ تعارف:فدائے عشق و مستی بحق رب ذو الجلال، آئینہ معرفت و کمال ، صاحب کشف کرامت و حال حضرت شیخ محمد جمال چشتی صابری ثمہ کا چھوی رحمۃ اللہ علیہ ولی بے مثال و باکمال ہیں۔آپ موضع کا چھو ضلع کر نال کے زمیندار طبقہ سے متعلق ہیں۔ کھیتی باری آپ کا معمول خاص تھا۔ ایک دن اپنے کھیتوں میں ہل چلا رہے تھےکہ غیب سے ندا آئی کہ اے جمال تم اس کام کے لیے نہیں پیدا کئے گئے بلکہ تم ہمارے مشاہدے کے لیے پیدا کئے گئے ہو۔ لہٰذا تم فوراً گنگوہ شریف پہنچو اور حضرت شیخ محمد صادق گنگوہی چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضری دے کر اپنے اصلی کا کام میں مشغول ہوجاؤ۔ بیعت و خلافت:آپ غیبی آواز سن کر غفلت سےبیدار ہوئے اور سب کچھ چھوڑ کر جلدی جلدی گنگوہ شریف پہنچے اور حضرت شیخ محمد صادق گنگوہی چشتی صابری علیہ الرحمۃ کی زیارت سے مستفیض ہو کر ان کے قدموں میں سر رکھا۔اور بیعت کے لیے درخواست۔۔۔

مزید

حضرت شیخ محمد صادق چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ

حضرت شیخ محمد صادق چشتی صابری ﷫ نام و نسب: اسم گرامی: شیخ محمد صادق چشتی صابری﷫۔ لقب: قطب وحدت۔ سلسلہ نسب: حضرت شیخ محمد صادق چشتی صابری بن شیخ فتح اللہ گنگوہی بن قطب العالم شیخ عبد القدوس گنگوہی بن شیخ اسماعیل بن شیخ صفی الدین﷭۔شیخ صفی الدین ﷫ حضرت میرسیداشرف جہانگیرسمنانی ﷫کے مریدتھے۔آپ کاسلسلہ نسب چندواسطوں سےحضرت امام ابوحنیفہ ﷜ پرمنتہی ہوتاہے۔(اقتباس الانوار) تحصیل علم: آپ﷫ ایک علمی و روحانی خانوادے سے تعلق رکھتے تھے۔حضرت شیخ عبد القدوس گنگوہی﷫ آپ کے جد اور حضرت شیخ ابوسعید گنگوہی﷫آپ کے عم محترم ہیں۔ آپ کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی۔آپ﷫ علوم ظاہری و باطنی کے جامع تھے۔ بیعت و خلافت: آپ حضرت قطبِ یزدانی حضرت شاہ ابو سعید گنگوہی چشتی صابری ﷫ کے دست حق پرست پر سلسلہ عالیہ چشتیہ صابریہ میں بیعت ہوئے اور انہی سے خرقہ خلافت پاکر سرفراز ہوئے۔ شیخ محمد صادق ﷫ کی عمر اس وقت چودہ پند۔۔۔

مزید

حضرت شیخ یحی چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ

حضرت شیخ یحی چشتی صابری﷫ نام و نسب: اسم گرامی: حضرت یحی چشتی صابری﷫۔ والد کا اسم گرامی: حضرت شیخ حاجی عبد الکریم چشتی صابری﷫ حضرت خواجہ نظام الدین بلخی چشتی ﷫۔ تحصیل علم: آپ﷫ علوم ظاہری و باطنی کے جامع تھے۔ بیعت و خلافت: آپ﷫ اپنے والد گرامی حضرت شیخ عبد الکریم چشتی صابری﷫ کے دست حق پرست پر بیعت ہوئے اور مجاہدات و سلوک کے بعد خلافت و اجازت سے مشرف ہوئے۔ والد گرامی کے وصال کے بعد ان مسند نشین ہوئے۔ سیرت و خصائص: کریم ابن کریم ، عارف ابن عارف ، ولی ابن ولی،حضرت شیخ یحی چشتی صابری﷫۔آپ﷫ اپنے وقت کے عظیم ولی کامل تھے۔آپ اپنے والد گرامی کے مسند نشین اور ان کی روحانی امانتوں کے وارث کامل تھے۔ان کے وصال کے بعد مسند رشد و ہدایت پر بیٹھ کر سلسلہ عالیہ چشتیہ صابریہ کی ترویج و اشاعت میں بھر پور کردار ادا کیا۔آپ بڑے صاحب کمال اور صاحب کشف و کرامت بزرگ تھے۔ زہدہ تقویٰ و عبادت و ریاضت، علم و عمل اور ح۔۔۔

مزید

حضرت مخدوم شیخ قطب الدین چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ

حضرت مخدوم شیخ قطب الدین چشتی صابری ﷫ نام ونسب: اسم گرامی: شیخ قطب الدین چشتی صابری﷫۔ سلسلہ ٔنسب: شیخ قطب الدین چشتی صابری بن شیخ پیر بن شیخ بڈھن بن مخدوم الاولیاء حضرت شیخ محمد بن حضرت شیخ عارف بن حضرت شیخ احمد عبد الحق ردولوی چشتی صابری بن شیخ عمر بن شیخ داؤد۔﷭ ۔حضرت شیخ داؤد ﷫؛ حضرت شیخ نصیر الدین چراغ دہلوی﷫ کے مرید تھے۔ان کا مزار مبارک قصبہ ردولی کے جنوب کی طرف موجود ہے۔سلسلہ ٔنسب امیر المؤمنین حضرت عمر بن خطاب ﷜ پر منتہی ہوتا ہے۔وطن اصلی بغداد تھا۔ہلاکو خاں کی ہلاکت خیزیوں سے بچ کر ہندوستان وارد ہوئے تھے۔(اقتباس الانوار، ص555) تحصیل علم: حضرت شیخ قطب الدین چشتی صابری﷫ تمام علوم کے جامع تھے۔منازل سلوک اپنے والد سےطے کیں۔ بیعت و خلافت: اپنے والدِگرامی جناب شیخ محمد ﷫ کے دست حق پرست پر بیعت ہوئے اور ریاضت مجاہدات کے بعد خلافت سے مشرف ہوئے، اور ان کے وصال کے بعد ان کے سجادہ نشین منتخب۔۔۔

مزید

حضرت مولانا سید نور محمد غازی چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ

حضرت مولانا سید نور محمد غازی چشتی صابری﷫ نام و نسب: اسم گرامی: سید نور محمد۔عرفی نام: اخون یونس۔ لقب: غازیِ اسلام۔ مردان کے علاقے میں آپ ’’خاؤ بابا جی‘‘ کے نام سے یاد کئے جاتے ہیں۔’’خاؤ‘‘ ضلع مردان میں ایک گاؤں ہے۔اسی میں آپ﷫ کا مزار ہے۔(تذکرہ علماء و مشائخ سرحد، جلد، 2، ص287) سلسلہ نسب: حضرت شیخ سید نور محمد غازی بن شیخ سید محمد دریش۔ آپ﷫ کا سلسلہ نسب بوساطت ، قطب الاقطاب حضرت شاہ عبد العزیز﷫ 9؍ واسطوں سے غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی﷫ تک پہنچتا ہے۔(ایضا،ص287)۔آپ ﷫ کی ولادت باسعادت موضع خاؤ ضلع مردان میں سادات گیلانیہ کے عظیم سر خیل حضرت مولانا سید محمد درویش ﷫ کے گھر پرہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ ﷫ نے تمام کتب متداولہ اور علوم دینیہ موضع سلطان پور ضلع اٹک پنجاب کے دینی مدرسہ کے متجر علماء کرام سے تحصیل و تکمیل کی۔ بیعت و خلافت: آپ﷫ سلسلہ ع۔۔۔

مزید

فیض محمد شاہ جمالی چشتی نظامی،مولانا خواجہ ، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

فیض محمد شاہ جمالی چشتی نظامی،مولانا خواجہ ، رحمۃ  اللہ تعالی علیہ نام ونسب:عالمِ کبیر محدث ِ جلیل خواجہ فیض محمد شاہ جمالی بن مولانا نور الدین علیہماالرحمۃ۔ تاریخ ِ ولادت: 16/ذیقعدہ1290ھ 5 جنوری بمطابق/1874ءبروز جمعرات بوقتِ سحر  اپنے وقت کے ممتاز عالم وعارف حضرت مولانا نور الدین علیہ الرحمتہ کے گھر قصبہ شاہ جمال (ڈیرہ غازی خان  )میں ہوئی۔ تحصیلِ  علم: آپ نے ابتدائی تعلیم قر آنِ پاک اور ابتدائی درسی کتب اپنے والد گرامی سے حاصل کی،اسکے بعد علوم متد اولہ کی کتب حضرت مولانا نصیر بخش  چشتی سے پڑھیں ۔بعدازاں مولانا خلیل احمد (قصبہ  روہیلا انوالی )ضلع مظفر گڑھ ،اور حضرت حافظ صاحب سیلا نوالی ضلع میا نوالی سے دیگر کتب متداولہ اور درس حدیث شریف کی  تحصیل و تکمیل کی۔ بیعت وخلافت: آپ حضرت خواجہ عبد الرحمن ملتانی چشتی نظامی علیہ الرحمہ کے دست حق پر بیعت سے س۔۔۔

مزید

معین الدین حسن چشتی اجمیری، سلطان الہند، خواجہ غریب نواز سید، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

معین الدین حسن چشتی اجمیری، سلطان الہند، خواجہ غریب نواز سید، رحمۃ اللہ تعالی علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی :سید محمد  حسن ،کنیت ،معین الدین،لقب،سلطان الہند ،خواجہ غریب نواز،عطائے رسول،نائب النبی فی الہند معروف ہیں۔آپ نجیب الطرفین سید ہیں ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے :خواجہ معین الدین بن سید غیاث الدین حسن سنجری بن کمال الدین سید  احمد حسن بن سید نجم الدین طاہر بن سید عبدالعزیز بن سید ابراہیم بن امام علی رضا بن امام موسی کاظم بن امام جعفر صاد بن امام محمد باقر  بن امام زین العابدین بن امام حسین بن علی المرتضی۔(علیہم الرحمہ ) تاریخِ ولادت: آپ ۱۴/رجب ۵۳۰ھ،بمطابق ۱۱۳۵ء ،میں بمقام "سنجر"(ایران)سید غیاث الدین  کے گھر پید اہوئے۔آپکی نشوو نما  "خراسان" میں ہوئی ۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے گھر پر ہوئی ۔مزید حصول ِ علم کیلئے "سمرقند"اور "بخارا" کیطرف  سفر کیا کیونکہ ان ای۔۔۔

مزید

غلام یاسین شاہ جمالی،امام الواصلین قدوۃ السالکین، خواجہ پیر، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

غلام یاسین شاہ جمالی،امام الواصلین قدوۃ السالکین، خواجہ پیر، رحمۃ اللہ تعالی علیہ حضرت علامہ خواجہ پیر غلام یٰسین شاہ جمالی بن حضرت فیض محمد شاہ جمالی بن خواجہ نور الدین شاہ جمالی رحمۃ اللہ علیہم ولادت: آپ کی ولادت باسعادت  4  صفر المظفر 1336ھ بمطابق 18 نومبر 1917ء بروز اتوار شاہجمال میں ہوئی۔ تعلیم: ایک سال کی عمر تھی کہ والدہ ماجدہ کا انتقال ہو گیا مکمل تربیت والد گرامی حضرت خواجہ فیض محمد شاہ جمالی رحمۃ اللہ علیہ  نے فرمائی اورمکمل دینی تعلیم بمع دورۂ حدیث اپنے والد ماجد حضرت خواجہ فیض محمد شاہ جمالی رحمۃ اللہ علیہ سے حاصل کی ۔ بیعت و خلافت: اپنے والد ماجد حضرت خواجہ فیض محمد شاہ جمالی رحمۃ اللہ علیہ سے بیعت ہوئے ۔ نیز خلافت بھی آپ نے عطا فرمائی۔ سیرت وخصائص:  والد گرامی حضرت خواجہ فیض محمد شاہ جمالی علیہ الرحمہ کے وصال کے بعد آپ سجا دہ نشین مقرر ہو ئے آپ۔۔۔

مزید

عبدالقدوس گنگوہی، قطب العالم شیخ

عبدالقدوس گنگوہی، قطب العالم شیخ اسمِ گرامی:    عبدالقدوس۔ لقب:           قطب العالم، شیخ۔ نسب:                     قطب العالم حضرت شیخ عبدالقدوس ردولوی ثم گنگوہی﷫ کا کاسلسلۂ نسب چندواسطوں سےحضرت سیّدنا امامِ اعظم ابوحنیفہ﷜ پرمنتہی ہوتاہے۔ آپ کےدادا شیخ صفی الدین تک آپ کا سلسلۂنسب یہ ہے: شیخ عبدالقدوس بن شیخ اسماعیل بن شیخ صفی الدین﷭۔ آپ کےداداشیخ صفی الدین﷫ حضرت میرسیّداشرف جہانگیرسمنانی ﷜ کے مریدتھے۔ ولادت: آپ۸۶۱ھ مطابق ۱۴۵۶ء میں ردولی میں پیداہوئے۔ آپ کی ولادت کی بشارت شیخ احمد عبدالحق ردولوی نے آپ کے والدِگرامی کو  اِن الفاظِ مبارک میں دی تھی: ’’تمہاری پشت سے ایک ایسا فرزند پیدا ہوگاجو نو۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ شمس الدین ترک پانی پتی

حضرت خواجہ شمس الدین ترک پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:حضرت خواجہ شمس الدین ۔لقب:شمس الاولیاء۔ترکی النسل ہونے کی وجہ سےترک،اورپانی پت میں قیام کی وجہ سے پانی پتی کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:شمس الدین ترک بن سید احمدبن سیدعبدالمومن بن سیدعبدالملک بن سیدسیف الدین بن خواجہ ورعنابن باباقرعنا۔آپ کے آباؤاجدادترک کےرہنےوالےتھے۔آپ ساداتِ علوی  سےتھے۔آپ کاسلسلہ نسب چندواسطوں سے حضرت محمدحنیفہ بن حضرت علی کرم اللہ وجہہ تک پہنچتاہے۔ تاریخِ ولادت:21/جمادی الثانی 597ھ،مطابق مارچ/1201ءکوبمقام مرخس ترکمانستان میں پیداہوئے۔ تحصیل ِ علم: آپ کی تعلیم وتربیت ترکمانستان میں ہوئی۔آپ نے بہت جلدتفسیر،حدیث،فقہ،ریاضی،منطق، ہیئت،ہندسہ میں قابلیت حاصل کی۔جلدہی علم معقول و منقول سےفارغ ہوکرعلم باطنی کی طرف متوجہ ہوئے۔ بیعت وخلافت: حضرت بابافریدالدین مسعودگنج شکررحمتہ اللہ علیہ نےآپ کو۔۔۔

مزید