ضیائے صحابہ کرام  

(سیدنا) جعیل (رضی اللہ عنہ)

  ابن زیادہ اشجعی کوفی۔ ان کا صحابی ہونا چابت ہے۔ بعض لوگوںنے ان کا نام جعال بھی لکھا ہے یہ اوپر گذر چکا ہے۔ ان کا نسب ابن مندہ نے ایسا ہی بیان کیا ہے اور ابو عمر اور ابو نعیم نے ان کا نسب بیان ہی نہیں کیا اور کہا ہے کہ جعیل اشجعی۔ ان سے عبداللہ بن ابی الجعد یعنی سالم کے بھائی نے رویت کی ہے وہ کہتے تھے ہمیں ابو الفرج بن ابی الرجاء نے اپنی سند سے ابوکر بن ابی عاصم تک خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے حسن بن علی نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں زید بن حباب...

(سیدنا) جعونہ (رضی اللہ عنہ)

    ابن زیاد شنی۔ انھوں نے نبی ﷺ سے رویت کی ہے کہ آپ نے فرمایا ریف (٭عریف قوم کے اس شخص کو کہتے ہیں جو سلطنت اور قوم کے درمیان یں واسطہ ہو جیسے مکھیا اگر وہ اپنے فرائض میں قصور کرے تو مستحق دوزخ ہے) کے بغیر چارہ نہیں اور عریف دوزخ میں جائے گا۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) جعفر (رضی اللہ عنہ)

  ابن محمد بن مسلمہ۔ ابن شاہین نے کہا ہے کہ میں نے عبداللہ بن سلیمان بن اشعث سے سنا وہ کہتے تھے کہ جعفر بن محمد بن مسلمہ نبی ﷺ کی صحبت میں رہے تھے اور فتح مکہ میں اور اس کے بعد کے مشاہد میں شریک تھے۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔ جعفی بضم جیم۔ انکے نام کے آخر میں یے ہے۔ انکا تذکرہ ابن ابی حاتم نے کیا ہے اور کہا ہے کہ جعفی بن سعد العشریہ قبیلہ ندحج سے ہیں نبی ﷺکے حضور میں جعفی کے وفد کے ہمراہ آئے تھے ان دنوں میں کہ جب نبی ﷺ کی وفات ہوئی ہے...

(سیدنا) جعفر (رضی اللہ عنہ)

    عبدی۔ انک ا تذکرہ عسکری یعنی علی بن سعید نے صحابہ میں لکھا ہے۔ انک ی حدیث لیث بن ابی سلیم نے زید سے انھوں نے جعفر عبدی سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا رسول خدا ﷺ نے فرمایا میری امت کے ان لوگوں کے لئے خرابی ہے جو یقین (٭یقین کے اتھ کسی مومن کو جنتی کہہ دینا گو وہ یسا ہی نیک اور صالح ہو ممنوع ہے سو ان کے جن کے جنتی ہونے کی خبر حضرت مخبر صادق ﷺ نے دی ) کے ساتھ کہہ دیتے ہیں کہ فلاں شخص جنت میں ہے اور فلاں شخص دوزخ میں ہے ان کا تذکرہ ابو ...

 (سیدنا) جعفر (طیار) رضی اللہ عنہ)

  ابن ابی طالب۔ ابو طالب کا نام عبد مناف بن عبدامطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی۔ قرشی ہیں ہاشمی ہیں۔ رسول خدا ﷺ کے چچازاد بھائی ہیں اور حضرت علی بن ابی طالب کے حقیقی بھائی ہیں۔ یہ عفر طیار (٭طیار کے معنی بہت اڑنے والا اس لقب کی وجہ آئندہ بیان سے معلوم ہو جائے گی کہ جنت میں فرشتوں کے ہمراہ اڑا کرتے تھے) (کے لقب سے مشہور) ہیں۔ سیرت میں اور صورت میں سب سے زیادہ رسول خدا ﷺ کے مشابہ تھے۔ اپنے بھائی علی کے اسلامس ے کچھ ہی پیچھے اسلام لائے روایت ہے...

(سیدنا) جعفر (رضی اللہ عنہ)

  ابن ابی سفیان بن حارث بن عبدالمطلب بن ہاشم۔ ابو سفیان کا نام مغیرہ ہے مگر وہ اپنی کنیت سے زیادہ مشہور ہیں۔ ان کی والدہ کا نام جمانہن بنت ابی طالب بن عبدالمطلب ہے واقدی نے ذکر کیا ہے کہ انھوں نے نبی ﷺ کا زمانہ پیا تھا اور آپ کے ہمراہ جنگ حنین میں شریک تھے اور حضرت معاویہ کے زمانہ تک باقی رہے ان کی خلافت کے درمیانی زمانے میں وفات پائی۔ ابو نعیم نے کہا ہے ہ یہ وہم ہے کیوں کہ جنگ حنین میں خود ابو سفیان شریکت ھے جعفر شریک نہ تھے۔ (اسد الغابۃ جل...

(سیدنا) جعفر (رضی اللہ عنہ)

  کنیت ان کی ابو زمعہ بلوی ہے۔ یہ ان لوگوں میں سے ہیں جنھوں نے درخت کے نیچے بیعۃ الرضوان کی تھی۔ مصر میں رہتے تھے ان کے نام میں اختلاف ہے بعض لوگ جعفر کہتے ہیں اور بعض لوگ عبد کہتے ہیں۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے عبد میں کیا ہے جعفر میں نہیں کیا۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) جعفر (رضی اللہ عنہ)

    ابن زبیر بن عوام عبید اللہ کے بھائی ہیں۔ ابراہیم بن علاء نے اسماعیل بن عیاش سے انھوں نے ہشام بن عروہ سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ عبداللہ بن زبیر اور جعفر بن زبیر نے نبی ﷺ سے بیعت کی تھی حالانکہ یہ وہم ہے صحیح وہی ہے ابو الیمان نے اور سلیمان بن عبدالرحمن وغیرہما نے ابن عیاش سے انھوں نے ہشام سے انھوں نے عروہ سے روایت کیا ہے کہ عبداللہ بن زبیر نے اور عبداللہ بن جعفر نے نبی ﷺ سے بیعت کی اور اس وقت ان کی عمر چھ برس کی تھی ان ...

(سیدنا) جعفر (رضی اللہ عنہ)

  ابن ابی الحکم۔ انکا تذکرہ حمانی نے اور محمد بن عثمان بن ابی شیبہ نے وحدان میں کیا ہے۔ حمانی نے عبداللہ بن جعفر محرمی سے انھوں نے عبدالحکم بن صہیب سے رویت کی ہے وہ کہتے تھے کہ مجھے جعفر بن ابی احکم نے دیکھا کہ میں ادھر سے اور ادھر (ہر طرف سے) کھا رہ ہوں تو انھوں نے مجھ سے کہا کہ اے میرے بھتیجے ایسا نہ کرو اس طرح شیطان کھاتا ہے نبی ﷺ جب کھانا کھاتے تھے تو کبھی اپنے سامنے سے کے اپنا ہاتھ نہ بڑھاتے تھے۔ اس حدیث کو نعمان بن شبل نے محرمی سے انھو...