سیّدنا کعب ابن عیاض رضی اللہ عنہ
اشعری۔ان کا شمار اہل شام میں ہے۔ہمیں عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے اپنی سند کے ساتھ عبداللہ بن احمد سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے ابوالعلأ یعنی حسن بن سوار نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے لیث بن سعد نے معاویہ بن صالح سے انھوں نے عبدالرحمن بن جبیربن نفیرسے انھوں نےاپنے والد سےانھوں نے کعب بن عیاض سے روایت کرکے بیان کیاکہ وہ کہتےتھےمیں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے ہوئے سنا کہ ہر امت کے لیے...