ضیائے صحابہ کرام  

ابوقیس صرمہ رضی اللہ عنہ

ابوقیس صرمہ رضی اللہ عنہ بن ابوانس بن عدی بن عامربن غنم بن عدی بن نجار،یہ ابنِ اسحاق کا قول ہےاورقتاوہ کے مطابق ابوقیس بن مالک بن صفرہ ہے اورایک روایت میں مالک بن حارث ہے، لیکن ابنِ اسحاق کاقول درست ہے۔ ابنِ اسحاق کا قول ہے کہ ابوقیس نے رہبانیت اختیارکرلی تھی،اوروہ اون کے کپڑے پہنتے تھے،بتوں کے قریب نہیں جاتے تھے،اورجنابت کے بعد غسل کرتے تھے،عیسائی ہونے کا ارادہ کیاتھا، مگر پھر رُک گئے تھے،اپنے گھر میں ایک کمرے کو مسجد بنایاہواتھا،جس میں حائضہ ...

ابوصفرہ رضی اللہ عنہ

ابوصفرہ،ان کا نام ظالم بن سراق تھا،اورایک روایت میں سارق بن صبیح بن کندی بن عمرو بن عدی بن وائل بن حارث بن عتیک بن عمران بن عمرو مزیقیابن عامربن ماء السماءبن حارثہ بن امراءالقیس بن ثعلبہ بن مازن بن ازدلازدی العتکی ہے،اوروہ مہلب بن ابوصفرہ کے والد تھے،بصرے میں سکونت تھی،حضورکے عہد میں مُسلمان ہوگئے تھے،لیکن درباررسالت میں حاضرنہ ہوسکے، البتہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دورخلافت میں دس ۱۰ بیٹوں کے ہمراہ جن میں ان کے چھوٹے بیٹے مہلب بھی شامل تھے...

ابوصفوان مالک بن عمیرہ رضی اللہ عنہ

ابوصفوان مالک بن عمیرہ،ایک روایت میں مالک بن عمیر،ایک میں سویدبن قیس سلمی بروایتے ربیعہ بن نزار سے تھے،ابواحمد عسکری نے انہیں بنواسد بن خزیمہ میں شمارکیا ہےاوران کا نام ابوصفوان مالک بن عمیر اسدی لکھاہے۔ عمروبن مرزوق نے شعبہ سے ،انہوں،سماک بن حرب سے،انہوں نے ابوصفوان مالک بن عمیر سے روایت کی،کہ میں نے حضورِاکرم کے لئے اس شخص سے شلوارکاکپڑا تین روپے کا خریدا،اس نے کپڑاماپا،اورتھوڑاسازیادہ دیاابوفطن عمروبن ہیشم نے شعبہ سے ،انہوں نےسماک سے،انہوں ن...

ابوسیف القین رضی اللہ عنہ

ابوسیف القین،ام سیف(جوحضوراکرم کے صاحبزادے ابراہیم کودودھ پلاتی تھیں)کے خاوند تھے،ثابت نے بواسطہ انس حضورِاکرم سے روایت کی،آپ نے فرمایا،میرے یہاں رات کو ایک بچہ پیداہوا،جس کانام میں نے اپنے ابوالاباء کے نام پر رکھا،اوربچے کو ابوسیف کی بیوی ام سیف کے حوالے کرناچاہا،کہ وہ اسکی پرورش کرے حضوربچے کو لے کران کے گھرگئے،ابوسیف دھونکنی دھونک رہے تھےاورگھر دھوئیں سے بھراہواتھا،انس کہتے ہیں،میں بھاگ کر ابوسیف کی پاس گیا، اورکہا،رک جاؤ،کہ حضورِاکرم تشریف ل...

ابوصخرعقیلی رضی اللہ عنہ

ابوصخرعقیلی،بصری تھے،مسلم بن حجاج نے انہیں صحابی لکھاہے،بقول ابوعمران کانام عبداللہ بن قدامہ تھا،ان سے عبداللہ بن شفیق نے ایک حدیث حسن دربارہ علاماتِ نبوت بیان کی ہے،سالم بن نوح نے سعید الجریری سے،انہوں نے عبداللہ بن شفیق سے،انہوں نے ابوصخرعقیلی سے روایت کی کہ وہ حضورِاکرم کے زمانے میں ایک بارمدینے میں ایک شیراوراونٹنی بیچنے آئے،جب وہ بک گئی، تو خیال آیاکہ کیوں نہ حضورِاکرم کی زیارت کرلوں،اتفاقاًمجھےراستےمیں سرکارمل گئے،ابوبکراورعمر ساتھ تھے،م...

ابوبزہ رضی اللہ عنہ

ابوبزہ،عبداللہ بن سائب کے مولیٰ،اور مکے کے مشہور مقری خاندان کے دادا تھے،ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے،ابوالحسن احمد بن محمد بن قاسم بن ابوبزہ نے اپنے والدمحمد سے اس نے اپنے والد قاسم سے،ا س نے اپنے والدابوبرزہ سے روایت کی،کہ وہ اپنے مولیٰ عبداللہ بن سائب کے ساتھ حضورِاکرم کے خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے حضورِ اکر م کے ہاتھوں،پاؤں اور سر کو بوسہ دیا،ابوبکرمقری نے ابوالشیخ سے روایت کی،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوصعیر رضی اللہ عنہ

ابوصعیر،ثعلبہ بن ابوصعیربن زیدبن سنان بن مہتجن بن سلامان بن عدی بن صعیربن حرازبن کاہل بن عذرہ بن سعد بن ہذیم العذری کے والد تھے،ان کی حدیث کے راوی ان کے بیٹے ثعلبہ ہیں۔ خالد بن ابوخداش نے عمادبن زید سے ،انہوں نے نعمان بن راشدسے،انہوں نے زہری سے، انہوں نے ثعلبہ بن ابوصعیرسے،انہوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،کہ ہر چھوٹے بڑے ،آزاداورغلام،مرداورعورت کا فطرانہ ایک صاع گندم یا ایک صاع کھجورہے،محمد بن موکل نے اس...

ابوالاشعث رضی اللہ عنہ

ابوالاشعث،ابن الدباغ اندلسی لکھتے ہیں،کہ بزار نے الملقین میں انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے،محمد بن اشعث نے اپنے والد سے،انہوں نے داداسے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا،کہ تیل کی مالش سے سر کی خشکی دُور ہو جاتی ہے،لباس سے اقتصادی حالت کا اظہارہوتا ہے،اور خادم کے ساتھ حسنِ سلوک دشمن ذلیل ہوتا ہے۔ ...

ابوالااسودتمیمی رضی اللہ عنہ

ابوالاسود تمیمی،جعفرنے ان کا ذکرکیا ہے،ان سے رزاق نے،انہوں نے معمر سے،انہوں نے بنوتمیمی کے ایک شیخ سے،انہوں نے اپنے ایک شیخ سے،جس کا نام ابوالاسود تھا،سنا،کہ انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سُنا،آپ نے فرمایا،جھوٹی قسم کھانے سے عورتیں بانجھ ہو جاتی ہیں،ابوموسیٰ نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ...