سیّدنا مسَوَّر رضی اللہ عنہ
بن یزید الاسدی مالکی: کوفی ہیں۔ انہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میسر آئی۔ انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز ادا کی۔ یحییٰ بن محمود نے باسنادہ تا ابن ابی عاصم، انہوں نے دحیم اور ابو کریب سے روایت کی ان سے مروان بن معاویہ نے یحییٰ بن کثیر الکاہلی سے، انہوں نے مسور بن یزید مالکی سے سنا۔ اُنہوں نے کہا کہ مَیں ایک نماز میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں موجود تھا۔ آپ نے قرأت فرمائی، اور درمیان میں ای...