ضیائے صحابہ کرام  

ابوالفحم بن عمرورضی اللہ عنہ

ابوالفحم بن عمرو،جعفرنے ان کا ذکرکیاہے،اورنیزیہ بھی تحریرکیاہے کہ انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کواحجازالمزیت کے پاس دعاکرتے دیکھا،اوریہ بھی لکھاہے کہ انہیں ابوعلی نے یہ بات سمرقندمیں بتائی تھی،ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابوالفضیل الخزاعی رضی اللہ عنہ

ابوالفضیل الخزاعی،انہیں صحبت نصیب ہوئی،انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث روایت کی ،آپ نے فرمایا،ماعز کورجم کے بعدبُرابھلامت کہو،ان سے عبداللہ بن جبیرنے روایت کی ہے،تینوں نے انکاذکرکیاہے۔ ...

ابوالحکم تنوخی رحمتہ اللہ علیہ

ابوالحکم تنوخی ایک آدمی سے،رسولِ اکرم نےفرمایا،جنّت ایک خزانہ ہے،جوتکالیف اورمشقتوں سےڈھانپاہواہےاورجہنم کوخواہشاتِ نفسانی نےڈھانپ رکھاہےجس نےجنت کےاوپرسےوقتوں کاپردہ اٹھادیا،اس نےجنت تک رسائی حاصل کرلی،اورجس نےخواہشات کاپیچھاکیا،وہ جہنم میں گر گیادونوں نےذکرکیاہے۔ ...

ابوالجعیجعہ رضی اللہ عنہ

ابوالجعیجعہ،(ستو بیچنے والا)ان کی حدیث کے راوی عبداللہ بن عو ن نے حسن سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں ایک ستوفروش تھے،جن کا نام ابوالجعیجعہ تھا،اورپھر حدیث بیان کی ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابومجن ثقفی رضی اللہ عنہ

ابومجن ثقفی،ان کانام عمروبن حبیب بن عمروبن عمیربن عوف بن عقدہ بن غیرہ بن عوف بن ثقیف التقفی تھا،ایک روایت میں مالک بن حبیب اوردوسری میں عبداللہ بن حبیب آیاہے،ایک اورروایت کی رُوسےان کی کنیت ہی ان کا نام ہے،جب نویں ہجری کے ماہِ رمضان میں بنوثقیف نے اسلام قبول کیا،تویہ بھی مسلمان ہوگئے تھے،ان سے ابوسعیدبقال نے روایت کی،حضورِاکرم نے فرمایا،مجھے اپنی امت سے تین باتوں کاخطرہ ہے،ستاروں پر ایمان لانا،تقدیرکی تکذیب اورسلاطی...