ابوالعکر رضی اللہ عنہ
ابوالعکر،یہ اس خاتون ام شریک کے بیٹے تھے،جس نے اپنا نفس حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بخش دیاتھا،ابوالعکر کا نام بقول عمراسلم بن سمی تھا،ابوموسیٰ نے باسنادہ تا ابوصالح ابن عباس سے روایت بیان کی کہ انہیں ام شریک دختر جابر نے بتایا،کہ ان کا بیٹا ابوالعکراسلام قبول کرکے حضورِاکرم کے ساتھ ہجرت کرگیا،اس پر اس کے لوگ میرے پاس آئے اور کہنے لگے ،شایدتوبھی بیٹے کے دین پر ہوگی،خود انہوں نے کہا،بلاشبہ تاک...