ضیائے صحابہ کرام  

عمِ المنہال بن سلمہ خزاعی رضی اللہ عنہ

عمِ المنہال بن سلمہ خزاعی،بقولِ جعفرعبدالرحمٰن بن سلمہ نےاپنےوالدسے،انہوں نےاپنے چچا سے،انہوں نے یحییٰ بن محمودسےاذناًباسنادہ ابنِ ابی عاصم سے،انہوں نے محمدبن مثنیٰ سے،انہوں نے محمدبن جعفرسے،انہوں نے شعبہ سے،انہوں نے قتادہ سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن منہال خزاعی سے،انہوں نے چچاسے روایت کی کہ رسولِ کریم نے اسلم سے فرمایا،آج کاروزہ رکھو، انہوں نے عرض کیا،یارسول اللہ،ہم توناشتہ کرچکے ہیں،فرمایا،آج عاشورےکاروزہ پوراکرو،ا...

عمِ معاویہ بن قرۃ المزنی رضی اللہ عنہ

عمِ معاویہ بن قرۃ المزنی،زائدہ نے عبدالملک بن عمیرسے،انہوں نے خطیب ابوالفضل عبداللہ بن احمدسےباسنادہ ابوداؤدطیالسی سے،انہوں نے شعبہ سے،انہوں نے معاویہ بن قرہ سے روایت کی کہ ایک شخص اپنےچھوٹےسےبیٹےکولےکرحضورِ اکرم کی خدمت میں آتا،اوراسےآپ کےسامنے بٹھادیتا،حضورِاکرم نے دریافت فرمایا،کیاتم اس سے محبت کرتےہو،اس نےجواب دیا،بلاشبہ یارسول اللہ،مجھےاس سےبہت پیارہے،کچھ عرصہ کےبعدوہ بچہ مرگیا،حضورنےاس سےدریافت فرمایا،تجھےضرو...

عمِ مغیرہ بن سعدبن اخرم رضی اللہ عنہ<

عمِ مغیرہ بن سعد بن اخرم،اعمش نےعمروبن مروسے،انہوں نےمغیرہ بن سعدبن اخرم سے، انہوں نےچچاسےروایت کی،کہ جب حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلّم (بروایتےعرفہ میں تھے) تووہ آپ کی خدمت میں حاضری کے لئے آگےبڑھے،مگرلوگوں نےانہیں روک دیا،آپ نے فرمایا مت روکو،اوراسےآنےدو،ابونعیم اورابوموسیٰ نےذکرکیاہے۔ ایک روایت میں اس شخص کانام سعد بن اخرم ہے اورایک دوسری روایت میں یہ شخص کوئی اورہے،یحییٰ بن محمودنے اجازۃً باسنادہ ا...

عمِ عمیر بن سعید رضی اللہ عنہ

عمِ عمیربن سعید،ابوالجواب نے عماربن زریق سے،انہوں نے عبداللہ بن عیسیٰ سے،انہوں نے عمیربن سعید سے،انہوں نے اپنے چچاسےروایت کی،ہم لوگ حضوراکرم کی معیت میں جنت البقیع کوروانہ ہوئے،فرمایا،جس نے ہمیں دھوکادیا،وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ اسی حدیث کوشریک نے عبداللہ بن عیسیٰ سے،انہوں نےجمیع بن عمیرسے،انہوں نے اپنے ماموں ابوبردہ سے،انہوں نےرسولِ اکرم سےروایت کی،ابن مندہ اورابوموسیٰ نےذکرکیاہے۔ ...

عمِ ام عمرودخترعیسیٰ رضی اللہ عنہ

عمِ ام عمرودختر عیسیٰ،جعفرنےذکرکیا،اورابن ابی عاصم نےام عمروصریمیہ لکھاہے،یحییٰ نے اجازۃً باسنادہ تاقاضی ابوبکرمحمدبن مثنی سے،انہوں نے ابوعامرسے،انہوں نےابراہیم بن طہمان سے، انہوں نے عاصم بن سلیمان سے۔انہوں نے ام عمرودختر عیسیٰ سے،انہوں نےچچاسےروایت کی، کہ وہ ایک سفرمیں حضورِاکرم کے ساتھ تھے،اس دَوران میں آپ پرسورہ مائدہ کانزول ہوا،چنانچہ آپ کی ناقہ عضیاء کاکندھا سورت کےبوجھ سےجُھک گیا،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔ ...

عمِ یحییٰ بن خلاد رضی اللہ عنہ

عم یحییٰ بن خلاد،ابوالقاسم یعیش بن صدفہ بن علی الفقیہہ نے باسنادہ ابوعبدالرحمٰن احمدبن شعیب نے انہوں نےقتیبہ سے،انہوں نے بکربن مضرس سے،انہوں نے ابن عجلان سے،انہوں نے علی بن یحییٰ زرقی سے،انہوں نےوالدسے،انہوں نے چچاسےروایت کی(اوروہ بدری تھے)کہ ہم حضورِ اکرم کے پاس بیٹھےہوئےتھے،کہ ایک شخص مسجد میں داخل ہوا،اورمصروفِ نمازہوگیا،وہ نماز ادا کررہاتھا،اورآپ اسے کنکھیوں سے دیکھ رہےتھے،نمازسےفراغت کےبعداس نے حاضرہوکرسلام عرض...

عم حبیب بن ہرم رضی اللہ عنہ

عمِ حبیب بن ہرم بن حارث سلمی،ابوالفرج بن محمودنے کتابتہً باسنادہ تاابوبکراحمدبن عمرو،سعید بن اشعث سے،انہوں نے ابوبکرزہرانی سے،انہوں نے ابوحباب سے،انہوں نے ھبیب بن ہرم بن حارث سےروایت کی کہ میرے چچاکاوظیفہ دوہزارتھا،جب اس کی ادائیگی ہوئی،توانہوں نے اپنے غلام سے کہا،جاؤ،اورالاداقرض اداکرو،کیونکہ میں نے رسولِ اکرم کوفرماتے سُناہے،کہ جوشخص اپنے پیچھے ایک دینار چھوڑ مریگا،اسے ایک داغ اور جودودینارچھوڑ مریگا،اسے دوداغ گرم ...

عم حسناء دخترمعاویہ صریمیہ رضی اللہ عنہ

عم حسناءدخترِ معاویہ صریمیہ،ابویاسربن ابوحبہ نےباسنادہ عبداللہ بن احمدسے،انہوں نےاپنےوالد سے،انہوں نے اسحاق الارزق سے،انہوں نےعوف سے،انہوں نے حسناء سے،انہوں نے اپنے چچا سےروایت کی،میں نے دریافت کیاجنت میں کون لوگ ہوں گے،حضورِاکرم نے فرمایا،شہید،بچہ اورزندہ دفن کردہ لڑکی جنتی ہیں،شعبہ یحییٰ بن سعیدوغیرہ نےعوف سےنقل کیاہے،ابن مندہ اور ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

عمِ جبربن عتیک رضی اللہ عنہ

عمِ جبیربن عتیک،ابوموسیٰ نے اذناًابوعلی سے،انہوں نے احمدبن عبداللہ سے،انہوں نے محمدبن احمد بن حسن سے،انہوں نے محمدبن عثمان بن ابوشیبہ سے،انہوں نے قاسم بن خلیفہ سے،انہوں نے عمرو بن محمدسے،انہوں نے اسرائیل سے،انہوں نے عبداللہ بن عیسیٰ سے،انہوں نے جبربن عتیک سے،انہوں نے چچاسےروایت کی،کہ میں آپ کے ساتھ انصارکے ایک گھرمیں گیا،جس میں موت ہوگئی تھی،عورتیں رورہی تھیں،میں نے کہا،حضورموجودہیں اوریہ لوگ رورہے ہیں، فرمایا، جب ت...

عمِ خارجہ بن صلت رضی اللہ عنہ

عمِ خارجہ بن صلت،ابواحمدنےباسنادہ سلیمان بن اشعث سے،انہوں نے مسددسے،انہوں نے یحییٰ سے،انہوں نے زکریاسے،انہوں نے عامرسے،انہوں نے خارجہ بن صلت سے،انہوں نے چچا سے روایت کی،کہ حضورِاکرم کی خدمت میں حاضرہوکرانہوں نے اسلام قبول کیا،واپسی پروہ ایک جماعت کے پاس سےگزرےجنہوں نے ایک آدمی کوزنجیروں میں جکڑرکھاتھا، ان لوگوں نے کہا، ہمیں بتایاگیاہےکہ تمہارے آقا خیرکثیرلےکرآئے ہیں،کیاتمہارے پاس بھی ہے،تاکہ اس مریض کاعلاج ہوسکےمی...