ضیائے صحابہ کرام  

ابوعبیدہ بن عمارہ رضی اللہ عنہ

ابوعبیدہ بن عمارہ بن ولیدبن مغیرہ بن عبداللہ بن عمربن مخزوم،قرشی مخزومی،آپ کی خدمت میں حاضررہےاوراپنے چچا خالدبن ولید کے ساتھ معرکۂ اجنادین میں موجودتھے،اورعمارہ ان کاوالد وہی آدمی ہے،جسے قریش مکہ نے مہاجرین کی واپسی کے لئے عمروبن عاص کے ساتھ نجاشی کے دربار میں روانہ کیاتھااورعمارہ وہیں مرگیاتھا،اس سے لازم آتا ہے کہ اس کا بیٹا حضورِاکرم کے وصال کے وقت جوان ہوچکاہوگا،کیونکہ حبشہ کا واقعہ ابتدائے اسلام میں پیش آیا...

حضرت ابوعبیدہ بن الجراح رضی اللہ تعالیٰ عنہ

ابوعبیدہ بن جراح،ان کا نام عامربن عبداللہ بن جراح تھا،ایک روایت میں عبداللہ بن عامر مذکور ہے،لیکن پہلی روایت اصح ہے،ان کا نسب عامربن عبداللہ بن جراح بن ہلال بن اہیب بن ضبہ بن حارث بن فہربن مالک بن نضرالقرشی الفہری ہے،عشرہ مبشرہ سے تھے،تمام غزوات میں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک رہے،اسی طرح حبشہ کی ہجرت ثانیہ میں شامل تھے۔ عبیداللہ بن احمد نے باسنادۃ تایونس بن بکیرابن اسحاق سے بہ سلسلۂ مہاجرین حبشہ ازبنوحارث بن فہر ابوعبیدہ بن جراح ...

ابوامیہ ازدی رضی اللہ عنہ

ابوامیہ ازدی،جنادہ کے والد تھے اور کانام کثیر تھا،یہ امام بخاری اور ابوحاتم کی روایت ہے،خلیفہ نے ان کا نام مالک بیان کیا ہے،ابن ابی حاتم نے جنادہ بن ابی امیہ لکھاہے،ابوامیہ کو حضورِ اکرم کی صحبت میسر آئی،جنادہ نے ان سے روایت کی،ابوموسیٰ نے ان کا ذِکر کیا ہے،اور ابوعمر نے جنادہ کے ترجمے میں ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوامیہ ضمری رضی اللہ عنہ

ابوامیہ ضمری،یاجعدی یاقشیری،یہ ابن مندہ اور ابونعیم کا قول ہے،ابوعمر نے ضمری لکھا ہے۔ اوزاعی اور ایان العطاء نے یحییٰ بن ابی کثیر سے،انہوں نے ابوقلابہ سے،انہوں نے ابوامیہ سےروایت کی کہ میں ایک سفر کے سلسلے میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا،جب حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارادۂ نزول فرمایاتومیں واپس ہوا،آپ نے فرمایا،کیا تم کھانے کا انتظار نہیں کروگے، میں نے عرض کیا،یارسول اللہ !میں روزے سے ہوں،حضور نے فرمایا،کیا تمہیں علم نہیں کہ خدا نے مسافر ک...

ابوامیہ جمحی رضی اللہ عنہ

ابوامیہ جمحی،انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قیامت کے بارے میں دریافت کیا، حضور نے فرمایا،قیامت کی ایک علامت یہ ہے،کہ علم کے حصول کے لئے لوگ کم سن جماعت سے رجوع کریں گے،ابوعمر اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے،ابوعمر کہتے ہیں کہ میں ان کے بارے میں اس سے زیادہ کچھ نہیں جانتا،بعض لوگوں نے انہیں صحابہ میں شمارکیا ہے،لیکن معاملہ مشکوک ہے،کیونکہ بنوجمح سے جو لوگ صحابہ میں شمار ہیں،ان کے نام یہ ہیں،ابوامیہ ص...

ابوامیہ تغلبی رضی اللہ عنہ

ابوامیہ تغلبی،ابوموسیٰ نے اذناً،شیخ زاہد ابوالقاسم رازی سے،انہوں نے ابوالفوارس سے،انہوں نے ہلال الحفار سے،انہوں نے حسین بن یحییٰ بن عیاش سے،انہوں نے یحییٰ بن السری سے،انہوں نے جریر سے،انہوں نے عطاء بن سائب سے،انہوں نے جندب بن ہلال سے،انہوں نے ابوامیہ سے(جن کا تعلق بنوتغلب سے ہے) انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو کہتے سُنا کی عشورہ مسلمانوں کے لئے نہیں،بلکہ یہود اور نصاریٰ کے لئے ہے،اس روایت میں جندب کا...

ابوعمرانصاری رضی اللہ عنہ

ابوعمرانصاری،طبرانی نے انہیں صحابہ میں شمارکیاہے،ابوموسیٰ نے اذناً ابوغالب سےانہوں نے ابوبکرسے (ح)ابوموسیٰ کہتے ہیں،ہم نے حسن بن احمد سے ،انہوں نے ابونعیم سے،ان دونوں نے طبرانی سے،انہوں نے علی بن عبدالعزیز سے،انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے بشیر بن سلیمان سے،انہوں نے ایک انصاری شیخ سے،انہوں نے اپنے والد سےروایت کی،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جس نے نمازظہر سے پہلے چاررکعتیں اداکیں،گویااس نے بنواسماعیل کے ایک غ...

ابوعمرمولیٰ عمربن خطاب رضی اللہ عنہ

ابوعمرمولیٰ عمربن خطاب،حسن بن سفیان نے انہیں صحابہ میں شمارکیا ہے،پھر وحدان میں،ابوموسیٰ نے اجازۃً حسن بن احمد سے،انہوں نے احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے ابوعمروبن حمدان سے،انہوں نےحسن بن سفیان سے،انہوں نے محمد بن مصفی سے،انہوں نے بقیہ بن ولید سے،انہوں نے یحییٰ بن مسلم سے،انہوں نے عکرمہ ولیس مولیٰ ابن عباس سے،انہوں نے ابوعمرمولیٰ بن عمربن خطاب سے روایت کی،حضورِاکرم نے فرمایا،تم آنکھوں سے اپنے بھائی کے لقمے کا تعاقب نہ ...

ابوامیمہ الجثمی رضی اللہ عنہ

ابوامیمہ الجثمی،بعض لوگوں نے ان کا ذکر کیا ہے،اور روزے کے بارے میں ان سے ایک حدیث بھی بیان کی ہے،جسے لیث بن سعد نے معاویہ بن صالح سے،انہوں نے عصام بن یحییٰ سے قشیری کی حدیث کی طرح مرفوعاً روایت کیا ہے،(کہ اللہ تعالیٰ نے مسافروں سے نمازکاایک حصہ معاف کردیا ہے)ان سے مروی حدیث بھی اس طرح کی ہے۔ بعض لوگوں نے ان کی کنیت ابوامیہ لکھی ہے،اور جس حدیث میں اسناد گڑبڑہواسے صحیح نہیں کہہ سکتے،اور ابوامیمہ غیرمعروف آ...

ابوعمرہ انصاری رضی اللہ عنہ

ابوعمرہ انصاری،حضورِاکرم کے حین حیات ہی میں فوت ہوگئے تھے،قتیبہ بن سعدنے دراوردی سے، انہوں نے ابوطوالہ بن عبدالرحمٰن بن معمرسے،انہوں نے ایوب بن بشیرسے روایت کی کہ ہم میں ایک شخص جس کانام ابوعمرہ تھا،بیمارہوگیا،حضورِاکرم تشریف لائے،توآپ نے اس کا نام لے کرآوازدی،خواتین نے اسے بتایا،کہ رسولِ کریم تشریف لائے ہیں،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،رہنے دو،اگر اس میں ہمت ہوتی تو میری آوازکاجواب ضروردیتا،خواتین نے زور...