سیّدنا قیس ابن مالک رضی اللہ عنہ
ارحبی۔ارحب ایک شاخ قبیلہ ہمدان کی ہے۔ان کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک تحریر بھیجی تھی اس تحریرکے بعدیہ اسلام لے آئےتھے۔عمروبن یحییٰ بن عمروبن سلمہ ہمدانی نے روایت کی ہے وہ کہتےتھے کہ مجھ سے میرے والد نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے داداسے روایت کرکے بیان کیاکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے قیس بن مالک کو یہ خط بھیجاتھا ۱؎السلام علیکم ۔امابعد ذالک فانی استعملتک علی قومک عربہم وحمورہم و موالیہم واقطعتک من ذرۃ نسارما ئتی صاع ومن زبی...