سیّدنا قیظیٰ ابن قیس رضی اللہ عنہ
بن لوذان بن ثعلبہ بن عدی بن مجدعہ بن حارثہ بن خزرج بن عمرو۔عمروکانام منبیعت؟ بن مالک بن اوس ہے۔اوسی انصاری ہیں۔ان کی والدہ لبنیٰ بنت رافع بن عدی بن زید بن جشم بن حارثہ تھیں۔بقول واقدی یہ اوران کے تین بیٹےعقبہ اورعبداللہ اورعبدالرحمن احد میں شریک تھے اورتینوں جسرابوعبیدہ میں شہیدہوئے اوران کے بھائی عبادبن قیظیٰ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھےمگراحد میں شریک نہ تھے۔اوربعض لوگوں نےبیان کیاہے کہ وہ بھی احد میں شریک تھے۔حاف...