سیّدنا قیس ابن قبیصہ رضی اللہ عنہ
۔عبدان نے ان کو صحابہ میں ذکرکیاہے۔بقیہ نے عبداللہ مولای عثمان بن عفان سے انھوں نے عبداللہ بن یحییٰ الہانی سے انھوں نے قیس بن قبیصہ سے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجو شخص وصیت۱؎ نہ کرے گااس کودوسرے مردوں سے بات کرنے کی اجازت نہ ملےگی۔کسی نے پوچھایارسول اللہ کیامردے بھی بات کرتےہیں فرمایاہاں ایک دوسرے کودیکھنے کو بھی جاتے ہیں۔ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ ۱؎یہ حکم اس وقت کاہے جب کی میراث کی فرضیت نہ ہوئی تھی اورہرشخص...