سیّدنا قیس ابن حارث رضی اللہ عنہ
اسدی۔اوربعض لوگ ابن حارث بن قیس بن عمیرہ کہتےہیں۔ ان سے حمیضہ بن شمروائل اورعائذبن نصیب نے روایت کی ہے اورقیس بن ربیع نے کہاہےکہ وہ میرے داداتھے اہل عرب ان سے اپنے معاملات کافیصلہ کراتے تھے۔ہمیں یحییٰ بن محمود نے اجازۃً اپنی سند کے ساتھ ابن ابی عاصم سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھےہم سے ابوبکربن ابی شیبہ نے بیان کیاوہ کہتے تھےہم سے بکربن عبدالرحمن نے عیسیٰ بن مختارسے انھوں نے ابن ابی لیلیٰ سے انھوں نے حمیضہ سے انھوں نے قیس بن حارث سے روا...